وجود

... loading ...

وجود

شمال مشرقی ہندوستان میں خانہ جنگی کی دستک

جمعرات 03 اگست 2023 شمال مشرقی ہندوستان میں خانہ جنگی کی دستک

ڈاکٹر سلیم خان

عوام کی پریشانیوں سے بے نیاز وزیر اعظم فی الحال ‘انڈیا ‘ سے پریشان ہیں۔ وہ ایک دکھیاری بیوہ کی مانند پانی پی پی کرحزب اختلاف کو کوس رہے ہیں کیونکہ خود تو منی پور جانے کی ہمت نہ کرسکے مگر حزب اختلاف کا 21 رکنی وفد وہاں پہنچ گیا۔وزیر اعظم کی پریشانی میں اضافہ کرنے کے لیے راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر تنقید کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے قومی کنونشن میں کہہ دیا کہ منی پور جلے ، ملک ٹوٹے ، تشدد پھیلے ، ان سب سے انہیں (بی جے پی، آرایس ایس) مطلب نہیں ہے کیونکہ انہیں صرف اقتدار سے محبت ہے اور وہ اس کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔ اان کو ملک کے دکھ درد سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔راہل گاندھی کے مطابق ”ملک بی جے پی، آر ایس ایس اور کانگریس کے نظریئے میں تقسیم ہوگیا ہے ۔ کانگریس نے بھائی چارے کو بڑھاوا دینے کی لڑائی لڑی ہے جبکہ بی جے پی اورآر ایس ایس نے اقتدار کیلئے ملک کو تقسیم کرنے کا کام کیا ہے ”۔ راہل کا دعویٰ ہے کہ کانگریس کا نظریہ آئین کی حفاظت، ملک کو متحد کرنے اور سماجی ناہمواری کے خلاف لڑنے کا ہے ، وہیں بی جے پی اور آر ایس ایس چاہتی ہیں کہ چنندہ لوگوں کے ہاتھ میں ملک کی باگ ڈور اور تمام دولت مرکوز رہے ۔ یہ اشارہ مودی کے دورکی خصوصیت ‘ ہم دو اور ہمارے دو ‘کی جانب تھا ۔
راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ مودی جانتے ہیں ان کے نظریئے نے منی پور کو جلایا ہے ۔ اپنے منی پور دورے کے بعد راہل گاندھی نے کہا تھا کہ یہ آگ دیگر شمال مشرقی صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔ یہ اندیشہ سچ ثابت ہوچکا ہے ۔ مودی انتظامیہ نے جس ویڈیو کو غالیچہ کے نیچے چھپا دیا تھا اس کے باہر آتے ہی میگھالیہ ، میزورم ، تریپورہ اور ناگالینڈ کے اندر بھی احتجاج شروع ہوچکا ہے ۔ شمال مشرقی صوبوں کے اندر میزورم میں زبردست مظاہرہ ہوچکا ہے اور میگھالیہ سے سرکاری جہازوں میں بھر کے میتئی لوگوں کو منی پور لانے کی نوبت آگئی ہے ۔ ایسے میں تریپورہ کے سابق گورنر اور سنگھ کے مفکر و دانشور کا ایک ٦ سال پرانا ٹویٹ یاد آتا ہے ۔ اس میں انہوں نے جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکرجی کے حوالے سے لکھا تھا کہ ”ہندو مسلم مسئلہ خانہ جنگی کے بغیر حل نہیں ہوگا ”۔ اس پر ہنگامہ ہوگیا کہ آئینی ذمہ داری پر بیٹھا ہوا ایک شخص سیویل وار کی ترغیب دے رہا ہے ۔ اس اعتراض کے جواب میں رائے نے لکھا یہ بات 10/1/1946 کو شیاما پرساد مکرجی نے اپنی ڈائری میں لکھی تھی۔ سترّ سال قبل کہی جانے والی یہ بات صد فیصد درست ثابت ہوئی ۔ اس نوٹ کے ٧ ماہ بعد محمد علی جناح نے خانہ جنگی شروع کی اور اس میں فتح حاصل کرکے پاکستان بنالیا۔
تتھا گت رائے اور شیاما پرساد مکرجی مسائل کے حل کی خاطر جس خانہ جنگی کی وکالت کرتے ہیں اسے بی جے پی نے اپنی حماقت سے شمال مشرقی صوبوں میں شروع کروادی ہے ۔ منی پور کے اندر تھوربونگ میں ویڈیو کا پرتشدد ردعمل سامنے آرہا ہے ۔ چشم دید گواہوں کے مطابق پچھلے ٦ دنوں سے کوکی قبائل کی جانب سے لگاتا ر نہ صرف گولی باری بلکہ موٹار حملے بھی ہورہے ہیں۔ تھوربونگ میں آسام رائفلز کے کیمپ سے 30میٹر دور 3 گھروں کو جلادیا گیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا میتئی لوگوں راحتی کیمپ میں منتقل ہونا پڑا۔ منی پور کے اندر فی الحال خوب اچھل اچھل کر بولنے والے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما کو چاہیے کہ منی پور جاکر اپنی رائفلز کا حوصلہ بڑھائیں لیکن یہ ان سے نہیں ہوگا۔اس معاملے میں مودی کی مانند وہ بھی گونگے بہرے ہوچکے ہیں۔ کوکیوں کے مورٹار حملے میں میتئی نوجوان لونگ جام ناوچی ہلاک ہوگیا۔ گاوں کے لوگوں کو توقع تھی ایک دودن میں فائرنگ بند ہوجائے گی مگر وہ تو مورٹار حملوں میں بدل گئی اس لیے انہیں چاروناچار انہیں راحتی کیمپوں میں پناہ لینی پڑی ۔ ویسے راحتی کیمپ بھی محفوظ نہیں ہیں ۔
دینک بھاسکر کے نامہ نگار نے اپنی آنکھوں سے چھت پنکھے میں اٹکا ہوا مورٹار شیل دیکھا۔گاوں میں موجود حفاظتی دستے حملہ آوروں کو روکنے کے بجائے باشندوں کو محفوظ مقامات پہنچانے کا کام کررہے ہیں ۔پہلے جو حملے راتوں میں ہوتے تھے اب دن دہاڑے ہونے لگے ہیں اور راحتی کیمپ سے محض 20 میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئے تو وہاں موجود لوگوں کو دوسرے کیمپ میں منتقل ہوناپڑا ۔ بھاسکر کے مطابق کوکی حملے اب ان کے اپنے علاقہ سے نکل کر بفر گاوں پواورگاکچاو دکھائی اور ٹیرا کھونگاشانبی تک پہنچ گئے ۔ اس دوران اخبار کا نامہ نگار بھی مورٹار حملے کی زد میں آگیا۔ آگ زنی کے ساتھ فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جو کئی گھنٹوں تک چلتی ہے ۔ بشنو پور کے ایڈیشنل ایس پی ستیم نے اعتراف کیا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حملوں میں اضافہ سے مشکلات بڑھی ہیں ۔ عوام کو تحفظ فراہم کرنے والی پولیس بھی غیر محفوظ ہوگئی ہے ۔ ہائی کول کی جانب سے پولیس تھانے پر فائرنگ ہوچکی ہے اور دیگر چار پولیس اسٹیشن میں بم بلاسٹ ہوچکے ہیں یعنی سبق سکھانے والے وزیر داخلہ کو سبق سکھایا جا رہاہے ۔
جائے واردات پر موجود روزنامہ بھاسکر کے نامہ نگار نے بچشمِ خود اے کے سیریز کے رائفلز ۔ تھری ناتٹ تھری ، ایس ایک آر ، جی ٣، جی ٢ جیسے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کا مشاہدہ کیا ۔ ان ہتھیاروں کا استعمال کوکی اور میتئی دونوں کررہے ہیں۔ سوشیل میڈیا پر یہ اس بات کا چرچا ہے کہ کوکی جنگجووں کو چین اسلحہ فراہم کررہا ہے مگر وہ یہ نہیں بتاتے کہ میتئی کے پاس وہ کہاں سے آتا ہے ؟ ایڈیشنل ایس پی امرجیت کے مطابق ان حملوں میں استعمال ہونے والے مورٹا ر گاوں والوں نے بنائے ہیں اور ان میں چھتوں و دیواروں کو پھاڑ کر دھماکہ کرنے کی صلاحیت ہے ۔ حملہ آوروں کے پاس نائٹ ویزن بائنوکولر (دوربین) بھی دیکھی گئی جو صرف خودکار ہتھیار میں لگائے جاسکتے ہیں۔ اب صورتحال یہ ہے کہ کوکی پہاڑوں سے وادی میں بنے میتئی گھروں کی نگرانی کرتے ہیں اور میتئی اپنے گھروں سے پہاڑوں پر کوکی کیمپوں پر نظر بنائے رکھتے ہیں۔ یہ خانہ جنگی کی کیفیت جموں کشمیر سے یکسر مختلف ہے ۔ وہاں جنگجو اور حفاظتی دستے ایک دوسرے سے برسرِ پیکار ہیں جبکہ منی پور میں عوام کو ایک دوسرے سے لڑانے کا کام بیرین سنگھ اور بی جے پی نے تشدد کی آگ میں گھی ڈال کرکردیا۔
مودی جی جانتے ہیں کہ یہ ان کے نظریہ کاکیا دھرا ہے اس لیے وہ سمرتی ایرانی کو آگے کرکے خودایوان سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ سمرتی ایرانی کا یہ حال ہے سوالات کے وقفہ میں جب کانگریس کے رکن پارلیمان امی یاگنیک نے سوال کیا کہ وہ اور ان کی خاتون ساتھی ارکان کب بولیں گی؟ تو وزیر موصوف گیس سلنڈر کی مانند پھٹ پڑیں مگر خوش قسمتی سے ایک بڑا دھماکہ ٹل گیا ۔ انہوں نے نہ صرف کانگریس پر حقائق چھپانے کا بلکہ راہل گاندھی پر تشدد کی آگ بھڑکانے کا الزام تھوپ دیا۔ مرکزی وزیر بولیں کہ نہ صرف خواتین کی وزیر بلکہ ارکان پارلیمان کو بھی بہار ، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں خواتین پر ہونے والے مظالم پر بحث کرنی چاہیے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چھتیس گڑھ اور راجستھان کے بالکل درمیان میں مدھیہ پردیش ہے ۔ وہاں پہلے ایک قبائلی پر پیشاب کیا گیا اور پھر فضلہ کھانے پر مجبور کیا گیا لیکن زعفرانی عینک سے ایرانی کو وہ واقعات نظر نہیں آتے ۔ خواتین پر مظالم کے معاملے میں اتر پردیش اول نمبر پر ہے جہاں ہاتھرس جیسا بڑا سانحہ ہوگیا وہ بھی سمرتی کو دکھائی نہیں دیا ۔
بہار میں بھی اگر نتیش کمار الگ نہ ہوتے تو وہاں بھی سب چنگا ہی تھا ۔ بہار کا حوالہ دینے والی سمرتی ایرانی کو شور مچانے سے قبل بی جے پی کے سابق ترجمان اور ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی رکن ونود شرما کا پارٹی سے استعفیٰ پڑھ لینا چاہیے تھا ۔ منی پور تشدد کے سبب پارٹی کے سبھی عہدوں سے مستعفیٰ ہونے والے ونود شرما نے پٹنہ کے چوراہوں پرپوسٹرسب لگوادیئے ہیں جن میں منی پور کے اندر پیدا شدہ حالات کی ذمہ داری وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ پر ڈال کر ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیاہے ۔شرما نے اپنے پوسٹر میں مشہور ہندی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کا یہ شعر لکھا ہے ۔ ‘سمر شیش ہے ، نہیں پاپ کا بھاگی کیول ویا دھ… جو تٹست ہے ، سمئے لکھے گا ان کا بھی اَپرادھ’۔ اس کے معنیٰ ہیں” جنگ ابھی باقی ہے ۔ اس لیے گناہ صرف شکاری کا نہیں بلکہ ایسے میں غیر جانبدار رہنے والوں کا جرم بھی مورخ لکھے گا”۔
ونود شرما نے اپنے ضمیر کی آواز پر مودی حکومت کے خلاف یہ نعرہ لکھ کر کہ ‘بھارت کی بیٹیاں کرے چیتکار(خبردار)، شرم کرو بیٹی بچاؤ کا نعرہ دینے والی مودی سرکار’ یہ اعلان کردیا ہے کہ وہ اس جبرو ظلم پر نہ خاموش رہیں گے اور نہ سمرتی ایرانی کی مانند اس کا جواز فراہم کرنے کی ناکام کوشش کریں گے ۔ انہوں پارٹی کے صدر جے پی نڈا کو لکھا کہ منی پور میں بیٹیوں کو مکمل برہنہ کر بھیڑ میں سڑکوں پر گھمائے جانے کے واقعہ نے پوری دنیا میں ہندوستان کو شرمسار کیا ہے ۔ اس کے لیے ذمہ دار قیادت کے تحت کام کرتے ہوئے انہیں شرمندگی محسوس ہو رہی ہے ۔سمرتی ایرانی کی بوکھلاہٹ پر شیوسینا کی رکن پارلیمان پرینکا چترویدی نے ٹھیک ہی کہا کہ اس سے ان کے اندر بھری نفرت کا اظہار بھی ہوتا ہے ۔ کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت کے سمرتی ایرانی کے جواب میں ان تمام خواتین پر ہونے والے مظالم کرکے بتا دیا کہ کس طرح ان پر خاموشی اختیار کرکے انہوں نے اپنے فرض منصبی کو ادا کرنے میں کوتاہی برتی ہے ۔ بے ہنگم شور شرابے کے اس منہ توڑ جواب کو سن کر ایرانی کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے ۔ سمرتی ایرانی کی حالت پر بیخود بدایونی کا ایک شعر معمولی ترمیم کے ساتھ صادق آتا ہے
کبھی حیانہیں آئی فقط غرور آیا
بس ان کے کام میں سوطرح سے فتور آیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر