وجود

... loading ...

وجود

منی پور میں ڈبل انجن :نہ چلتا ہے اور نہ چلنے دیتا ہے

منگل 01 اگست 2023 منی پور میں ڈبل انجن :نہ چلتا ہے اور نہ چلنے دیتا ہے

ڈاکٹر سلیم خان

حزب اقتدار کو شکایت ہے کہ منی پور کے بہانے اپوزیشن پارٹیاں ایوان پارلیمان کے اجلاس میں رکاوٹ ڈالتی ہیں حالانکہ سیشن کے دوران پر دھامن منتری پر پرچار منتری ہونے کا دورہ پڑ جانے سے وہ خودباہرچلے جاتے ہیں۔ ایوان پارلیمان میں منی پور پر بیان دینے کے بجائے وزیر اعظم خود راجستھان کے دورے پر نکل گئے اور اپنے دست راست وزیر داخلہ کو مدھیہ پردیش بھیج دیا اس لیے کہ ان دونوں صوبوں میں بہت جلد انتخابات ہونے والے ہیں۔ وزیر داخلہ کا چونکہ خیر خالص سیاسی دورہ تھا اس لیے انہوں نے رات تقریباً آٹھ بجے راجدھانی بھوپال پہنچتے ہی پارٹی کی ریاستی اکائی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ دیر رات تک میٹنگ کی اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی کی تیاریوں کے تعلق سے غور و خوض اور تبادلہ خیال کیا۔ اس نشست میں انتخابات سے قبل بننے والی کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔کرناٹک کی شکست کے بعد امیت شاہ اسمبلی انتخاباتنکے حوالے سے بہت سنجیدہ ہوگئے ہیں بلکہ ان پر ایک جنون سوار ہے ا س لیے مسلسل بھوپال کا دورہ کر رہے ہیں۔ تقریباً ایک ہفتہ قبل بھی وہ مختصر دورے پر آئے تھے اور انہیں امور پر بات چیت ہوئی تھی مگر کیا کریں دل مانگے مور ، یہ مور اردو والا نہیں بلکہ انگریزی کا ہے ۔
وزیر اعظم کا بھی’ دل ہے کہ مانتا نہیں’ ، اس لیے ایوان پارلیمان اجلاس چھوڑ کر سیکر راجستھا ن جا پہنچے ۔ ان کا یہ سرکاری دورہ تھا مگر وہاں بھی ایک تنازع کھڑا ہوگیا ۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پروگرام میں جو تین منٹ ان کے لیے رکھے گئے تھے اسے وزیر اعظم کے دفتر نے کاٹ دئیے اس لیے وہ مودی جی کا استقبال نہیں کرسکیں گے ۔ اس پر وزیر اعظم کے دفتر نے صفائی دی کہ پروٹوکول کے مطابق ان کو پروگرام میں باقاعدہ مدعو کیا گیا تھا اور تقریر کا بھی وقت مقرر تھا لیکن موصوف کے دفتر نے کہا کہ وہ شریک نہیں ہوسکیں گے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پچھلے دورے کے دوران اور ہمیشہ ان (گہلوت) کو مدعو کیا گیا ہے اور انہوں نے پروگراموں میں شرکت بھی کی تھی۔اس پروگرام میں بھی ان کا خیر مقدم ہے کیونکہ اس ترقیاتی کام کے کتبے پر بھی ان کا نام موجود ہے ۔ا س کے بعد گزارش کی گئی کہ اگر انہیں حال ہی میں زخمی ہونے کے باوجود آنے میں کوئی جسمانی تکلیف نہ ہو تو ان کی شرکت گراں قدر ہوگی۔
اس منافقانہ لیپا پوتی سے قطع نظر وزیر اعظم نے کسانوں کے فلاح بہبود کی خاطر کیے جانے والے سرکاری اقدامات کااحسان جتاتے ہوئے کہا کہ کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت کے مختلف اقدامات کا زراعت کو فروغ دینے ، کسانوں کو بااختیار بنانے اور زرعی شعبے کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ان کی حکومت پر عزم ہے ۔انہوں نے بتایا کہ زراعت اوربہبودِ کسان کی وزارت زرعی پیداوار کو بہتر بنانے ، کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور ملک کے لئے خوراک کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے ۔یہاں تک تو ٹھیک تھا مگرآگے مودی جی نے دعویٰ کردیا کہ ‘لال ڈائری’ میں موجود راز آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو برباد کر دیں گے اور جب اس کے صفحات کھلیں گے تو راجستھان حکومت کی مدت کار ختم ہوجائے گی۔اس غیر ضروری جملے نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو وزیر اعظم پر تنقید کا نادر موقع عطا کردیا ۔ وہ بولے پی ایم کو ریڈ ڈائری کے بجائے لال ٹماٹر اور لال سلنڈر پر بات کرنی چاہیے ۔ اس طرح نہلے پر دہلہ مار کر وزیر اعلیٰ نے مودی جی کو چت کردیا جن کی حالت کھایا پیا کچھ نہیں گلاس پھوڑا بارہ آنہ کی مصداق ہوگئی۔
مودی جی دنیا بھر کے غیر ضروری موضوعات پر بہت کچھ بولتے مگر منی پور کی بابت نہیں بولتے ۔ اس معاملے میں وزیر اعظم کا کم سے کم قصور خاموش رہ کر جرم میں شامل ہوناہے ۔ جیسا کہ ‘ دی شیلانگ ٹائمز’ کی ایڈیٹر پیٹریسیا مُکم نے کہا کہ ظالموں کو وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی پشت پناہی حاصل ہے اور وزیر اعظم اپنے وزیر اعلیٰ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں کوتاہی کرنے والے وزیر اعلیٰ کی پشت پناہی تشدد کی بلا واسطہ حمایت ہے ۔ مو نی بابا کو تو برہنہ پریڈ کی ویڈیوکے بعد سپریم کورٹ کی مداخلت نے بولنے پر مجبور کردیا ورنہ وہ ابھی تک خاموش ہی رہتے ۔ ایوان میں اور لال قلعہ کی فصیل سے ڈیڑھ دو گھنٹہ بے تکان بولنے والا وزیر اعظم منی پور پر تینتیس سیکنڈ سے زیادہ نہیں بول پایا۔ وزیر اعظم نے چونچ کھولی بھی تو چھتیس گڑھ اور راجستھا ن کا ذکر کرکے اپنی گندی سیاست کھیل گئے ۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے 28 جولائی تک کا وقت دے کر مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے جواب طلب کیا تھا۔ عدالت کے ذریعہ سرکاری کارروائی سے متعلق استفسار پر کیس کی سماعت سے ایک دن پہلے مرکزی حکومت نے ‘ مرتا کیا نہ کرتا’ کی مصداق لنگڑا لولا حلف نامہ داخل کردیا۔
مرکزی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ ریاستی حکومت کی رضامندی سے اس قضیہ کی تحقیقات سی بی آئی کو منتقل کردی گئی ہے ۔ اس طرح اپنے حلف نامہ سے وہ خودجال میں پھنس گئی کیونکہ صوبائی پولیس کے بجائے سی بی آئی جیسی مرکزی ایجنسی سے تفتیش اس وقت کرائی جاتی ہے جب عوام کا ریاستی حکومت کے اوپر سے اعتماد اٹھ جاتا ہے ۔ یہ مطالبہ عام طور پر عوام یا حزب اختلاف کی جانب سے ہوتا ہے لیکن چونکہ مرکزی حکومت نے کوئی قابلِ ذکر کام نہیں کیا تھا اس لیے دکھاوے کی یہ کارروائی کرڈالی ۔ اس سے بی جے پی کی مرکزی حکومت نے از خود اپنی ہی پارٹی کی ریاستی سرکار کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کردیا ۔ سوال یہ ہے کہ جو صوبائی حکومت اس قدر نااہل ہے اسے برخواست کیوں نہیں کیا جاتا ؟ وہاں پر اگر صدر راج لگانے سے ناک کٹتی ہے تو وزیر اعلیٰ کو ہی بدل دیا جائے لیکن وہ بھی نہیں ہوتا ۔
حلف نامہ میں مقدمات کے جلد نمٹا رے کی خاطر مرکز نے سماعت کو ریاست سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا نیز ٹرائل کورٹ کو چارج شیٹ داخل کرنے کے 6 ماہ میں اپنا فیصلہ سنانے کا حکم دینے کی اپیل کی ۔اس طرح کے مقدمہ کو ریاست سے باہر منتقل کرنے سے مدعیان کو بے شمار مشکلات کا شکار ہونا پڑے گا۔ ایسا اسی صورت میں ہوتا ہے جب ریاستی حکومت سے گواہوں کو خطرہ لاحق ہوجائے ۔ گجرات میں فساد کے بعد یہی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اس لیے کئی سنگین مقدمات کو مہا ارشٹر منتقل کرنا پڑا۔ اب منی پور میں وہی شرمناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ چارج شیٹ کے بعد ٦ ماہ کے اندر ٹرائل کورٹ سے فیصلے کی توقع بھی ایک فریب ہے ۔ سرکار نے پہلے تین ماہ یوں ہی گنوا دئیے ۔
ابھی جملہ تقریباً سات ہزار ایف آئی آرکی چارج شیٹ کب تک داخل ہوسکے گی اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔ ایک سنگین مسئلہ ہزاروں لوگوں کا راحتی کیمپوں میں رہنا ہیں۔ اپنے گھر کب لوٹنے کے بعد ان کو کب عدالت سے نوٹس ملے گا ۔ منی پور سے گواہ گوہاٹی جائیں گے اور وہاں سماعت کی تکمیل کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔ یہ سب ٦ ماہ کے اندر ناممکن ہے ۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے حلف نامہ کے ذریعہ نہ صرف عوام بلکہ عدالت عظمیٰ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی سعی کرڈالی۔
مرکزی حکومت نے اپنے حلف نامہ میں کہا کہ منی پور کے اندر امن بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔حلف نامہ کہتا ہے منی پور میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر وزارت داخلہ کارروائی کررہا ہے ۔ کیا کررہا ہے اور کیسے کررہا ہے اس کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے ۔مرکزی حلف نامہ کے مطابق حالات پر قابو پانے کے لیے 35 ہزار اضافی فورسز کو تعینات کردی گئی ہے لیکن اگر وہ کسی نااہل ریاستی حکومت کے تابع ہو تو کچھ بھی نہیں کرسکتی۔ گجرات میں جس طرح مودی جی نے فوج کو بے بس کردیا تھا وہی کام بیرین سنگھ منی پور میں کررہے ہیں ۔ یعنی جیسا مالک ویسا گھوڑا کچھ نہیں تو تھوڑا تھوڑا والی کیفیت ہے ۔ عدالتی حلف نامہ میں مرکزی حکومت نے دعویٰ کیا کہ 18 جولائی کے بعد تشدد کا کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا ہے جو غلط ہے ۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جبکہ تشدد و قتل و غارتگری کی واردات نہ ہوتی ہو ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت ان دعووں کو تسلیم کرلیتی ہے یا انہیں کوڑے دان کی نذر کردیتی ہے ۔منی پور میں بی جے پی کا ڈبل انجن نہ چلتا ہے نہ چلنے دیتا ہے ۔ نہ بولتا ہے نہ بولنے دیتا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نہ تو امن و امان کی اپیل کرتے ہیں اور نہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن وہاں کے لٹے پٹے لوگوں کی مدد کے لیے سرکاری خزانے کا منہ کھولتی ہیں۔ ان دونوں کی پراسرار خاموشی کو دیکھ کر فلم روٹی کپڑا اور مکان کا مشہور نغمہ معمولی ترمیم کے ساتھ یاد آتا ہے ۔ سنتوش آنند نے لکھا تھا
میں نہ بولوں گا ، میں نہ بولوں گی،
اس دنگے پر اس ہنسا پر ،
اس خون خرابے پر ،
میں نہ بولوں گا ، میں نہ بولوں گی ۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر