... loading ...
پاکستانی معروف ٹی وی اداکارہ، میزبان و ڈاکٹر شائستہ لودھی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جب بھی شاپنگ پر جاتی ہیں تو لوگ اْنہیں اْن کے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں۔ شائستہ لودھی نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم، یوٹیوب کے ایک چینل کو انٹرویو دیا ہے، شائستہ لودھی نے اس انٹرویو کے دوران معاشرتی برائیوں اور سوشل میڈیا پر پھیلی منفی سوچ سے متعلق بات کی۔ شائستہ لودھی نے انٹرویو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ باہر جاتی ہیں تو اکثر لوگ غلط فہمی کا شکار ہوجاتے ہیں کہ میں اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ یا بہن ہوں، کچھ لوگ تو طنزیہ انداز میں یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ میرے بیٹے بڑے ہو گئے ہیں اسی لیے اب مجھے لباس پہننے کا انداز بدل لینا چاہیے۔ شائستہ کا سوال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ اپنے بچوں کی ماں نہیں لگتیں اور اگر آپ نے نوجوانی میں بچے پیدا کر لیے ہیں تو اس میں آپ کا کیا قصور ہے؟ مجھے اس پر بھی لوگوں کی جانب سے ٹرول کیا جاتا ہے۔ شائستہ لودھی نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ طنز کرتے ہیں کہ مجھے شرم نہیں آتی! بچے اتنے بڑے ہوگئے ہیں اور ماں (میں) اس طرح کے کپڑے پہن رہی ہوں۔ شائستہ نے خود کے ساتھ پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے سے متعلق بتایا کہ ایک بار وہ پاکستان سے باہر اپنے بیٹے کے ہمراہ شاپنگ کر رہی تھیں۔ اس دوران کاؤنٹر پر بیٹھے شخص نے میرے بیٹے کو میری جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی دوست سے بھی پوچھ لیں کہ اِنہیں کچھ چاہیے تو نہیں؟ اداکارہ کا بتانا تھا کہ مجھے اس وقت بہت ہنسی آئی اور میں نے کاؤنٹر پر بیٹھے شخص کو واضح کیا کہ میں اس کی دوست نہیں ماں ہوں۔ شائستہ کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو منفی اور مثبت دونوں طرح سے لے سکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک کے لوگوں کی ایسی عادت ہے کہ ہم اس بات کو طعنہ بنا دیتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مرکزی قیادت کے خلاف وائٹ پیپر تیار کر کے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت پر الزامات عائد کیے ہیں، پارٹی قائدین کا کہنا ہے کہ...
وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے قومی پالیسی 2024 کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے موصول اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس پر مختلف منصوبوں اور سفارشات کی منظ...
حکومت نے جامشورو، تھل اور ساہیوال کے کول پاور پلانٹس کو تھرکول پر شفٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 28واں تھرکول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ، رکن قومی اسمبلی شازیہ مری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزی...
پاکستان پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت بلاول ہائوس میں ہوا، جس کا مقصد موجودہ سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر غور و خوض کرنا تھا۔ اجلاس میں سینٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ سمیت وفاقی سطح پر سیاسی، پالیسی...
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں پاک فوج کا پرتشدد ہجوم سے براہ راست کوئی ٹکرا نہیں ہوا اور نہ ہی وہ اس کام کیلئے تعینات تھی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج میں تربیت یافتہ شر پسند اور غیر قانونی افغان شہری بھی شام...
بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں ہی ہیں اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔یہ خبر ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک دعوے کیے جا رہے تھے اور یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ اُنہیں کسی نامعلوم ...
مرکزی رہنما تحریک انصاف سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومتی مطالبے پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکارہوئے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردارلطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج میں بشری بی بی کی موجودگی سے کارکنان میں جوش وجذبہ پیدا ہوا، علی امین گنڈا پور چاہتے تھے بشری بی بی ...
اسلام آباد میں 24 نومبر کے دھرنے سے قبل اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اجلاس کے ارکان کو 24 نومبر سے قبل اور بعد کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔احتجاج کی ...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتحال بہترہوئی۔ پشاور میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی میں وزیراعظم نے کہا تھا خیبرپختونخوا میں سی ٹ...
جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2028 سے ملک سے سود کا نظام ختم ہوجانا چاہیے۔لودھراں میں باب العلوم کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر آج تک قانون سازی نہیں ہوسکی۔فضل الرحمان نے کہا کہ وفاقی ش...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کسی صوبے میں گورنر راج اور سیاسی جماعت پر پابندی کے حامی نہیں، گزشتہ دنوں اسلام آباد میں جو کچھ ہوا وہ سیاست میں نہیں آتا، سیاسی استحکام قائم کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے حملہ آور سرحد عبور کرکے پاکستان میں آکر حملے کر رہے ہیں، یہ سب خیبرپختونخوا کو پاکستان سے الگ کرنے کی ملک دشمنوں کی سازش ہے ، سازش کی سیاسی سہولت کارپی ٹی آئی ہے،لشکروں کے ذریعے کسی کو اقتدار نہیں دیا جائے گا،پاراچنار میں فرقہ وارانہ ...