... loading ...
معاشی حب کے طور پر جانا جانے والا، صوبہ سندھ کا بد قسمت شہر کراچی کچھ عرصے سے ایک بار پھر بے انت جرائم کی زد پر ہے، محکمہ پولیس کی جانب سے اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے دعوے تو سامنے آتے رہتے ہیں لیکن زمینی صورت حال ان دعوں کے برعکس نہایت تکلیف دہ ہے۔ جب 2023 کا سال شروع ہوا تو پولیسنگ سروس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ایک بار پھر جرائم کی شرح میں کمی کے دعوے سامنے آئے، اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ جرائم کی شرح اتنی نہیں جتنا اس کے بارے میں میڈیا یا تاجر برادری میں واویلا کیا جاتا ہے، جرائم کو روکنے اور امن برقرار رکھنے کے لیے ذمہ دار ادارے کے ذمہ داران کی جانب سے اس قسم کے بیانات بہ ذات خود شرم ناک قرار دیے گئے۔ کراچی کے باسی اسٹریٹ کرائم میں ملوث مجرموں کے نرغے میں کس حد تک پھنسے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں محکمہ پولیس ہی جانب سے ششماہی رپورٹ جاری ہوئی ہے، جو بتاتی ہے کہ رواں سال کے 6 ماہ شہر قائد کے باسیوں پر کیسے گزرے، 181 روز میں ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار پر مشتمل یہ رپورٹ مل گئی ہے۔ سی پی ایل سی کے مطابق کراچی میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 45 ہزار کے قریب وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، اور 300 کے قریب شہری اپنی قیمتی جانوں سے محروم کیے گئے، چھ ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی اتنی وارداتیں محکمہ پولیس کی کارکردگی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، اگر وہ اپنی ذمہ داری کو محسوس کرے۔ ان وارداتوں میں موبائل چھیننا، موٹر سائیکلیں چوری ہونا، کاریں چھیننا، ڈکیتی مزاحمت پر قتل تک شامل ہیں۔ سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے 30 جون تک 14 ہزار 115 موبائل فون چھینے گئے، 6 ماہ میں 28 ہزار 886 موٹر سائیکلیں چوری یا چھینی گئیں، اور 1 ہزار 111 کاریں چوری یا چھینی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں 70 سے زائد شہریوں کو ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کیا گیا، اور 300 کے قریب شہری مختلف واقعات میں قتل ہوئے، قتل کی اس شرح نے باسیوں کے لیے شہر ہی غیر محفوظ بنا دیا ہے، اور بے خوفی سے کی جانے والی وارداتوں کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے شہر کراچی مجرموں اور قاتلوں کے لیے جنت بن چکا ہے۔ سی پی ایل سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکڑوں شہری ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی ہو کر اسپتال پہنچے، جس حساب سے وارداتیں ہوتی ہیں اور وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی موجود ہوتی ہیں، اس حساب سے پولیس کی جانب سے مجرموں تک پہنچنے کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔ واضح رہے کہ منشیات سے متعلق جرائم ایک الگ شرح کے ساتھ شہریوں کو نرغے میں لیے ہوئے ہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...
صدر کا بخار اور انفیکشن کم ہوگیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ، ذرائع پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں...
پروپیگنڈاکیا گیا کہ کینالز کے معاملے میں سندھ حکومت شامل ہے،صدر نے میٹنگ میں کسی کینال کی مظوری نہیں دی۔ صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی منظوری دی گئی،اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، سندھ کے مفاد کے ...
لک پاس پر تعینات لیویز اہلکاروں نے مشکوک شخص کے بھاگنے کی کوشش پر تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے تاہم احتجاج پرامن طریقے سے جاری رہے گا،ہمیں کسی گروپ سے ...
پلاسٹک اور خطرناک فضلہ ہمارے دریاؤں، لینڈ فِلز اور ہوا کو بُری طرح متاثر کر رہے ہیں شہروں کی بڑھتی آبادی میں اور صنعتی ترقی کے ساتھ کچرے کے انتظام کیلئے پائیدار حل اپنانا ہوگا وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ فضلے کی آلودگی ایک سنگین بحران ہے جو ہمارے ماحول، صحت عامہ اور معی...
قرضہ فضائی آلودگی کے خاتمے میں پنجاب کلین ایئر پروگرام کے لیے فراہم کیا جائے گا لاہورکے ایک کروڑ 30 لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں میں کمی آئے گی عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں ورلڈ بینک نے کہا کہ قرض...
میانمار میں 7.7شدت کے زلزلے میں ایک ہزار سے دس ہزار تک ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر زلزلے کا مرکز دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا ،گہرائی زمین میں 10کلومیٹر تک تھی میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 644سے تجاوز کر گئی، جبکہ امدادی...
ایک ماہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں پیٹرول کی قیمت میں 17روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی تھی لیکن ایک روپے کمی کی گئی، ردِ عمل آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کی کمی کو ...
نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق، قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے سدباب کے لیے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات جاری جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ روایتی اور ڈیجی...
چیف جسٹس کے پاس یہ طے کرنے کا کوئی اختیار نہیں کہ ایک عدالت کو لازمی کیس سننا ہے یا نہیں، رولز کے مطابق کیس بینچ کے سامنے مقرر ہونے پر کیس سننے سے معذرت کا اختیار متعلقہ جج کے پاس ہوتا ہے جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے جوڈیشل آرڈر ...