وجود

... loading ...

وجود

تہذیب جدید اور اسلامی معاشرہ

پیر 03 جولائی 2023 تہذیب جدید اور اسلامی معاشرہ

(مولانا توحیدعالم قاسمی بجنوری)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ زمانہ نئی نئی ایجادات، سائنسی تحقیقات واختراعات اور ترقیات کا دور کہلاتا ہے۔ آج کل ماضی کی طرح قدامت پسند افراد کی قدروقیمت گھٹ رہی ہے۔
یہ بات علم وتحقیق کے میدان ہی تک محدود نہیں؛ بلکہ دینِ اسلام اور اس کی روح سے متصادم ہے، لوگوں کا کھانا پینا بدل گیا، گھر کے لذیذکھانوں کی جگہ ہوٹل کے کھانے پسندیدہ ہوگئے، عورتوں سے لے کر مردوں تک اور بچوں سے بڑوں تک سب کی پسند بازاری غیرمفید؛ بلکہ نقصان دہ کھانے ہیں جو بے انتہا مہنگے ہوتے ہیں۔
اسی طرح لباس کے حوالے سے بھی عصر حاضر میں شرعی لباس، سلف صالحین اور اللہ والوں کا لباس، کرتا، پائیجامہ، عمامہ اور ٹوپی کی جگہ انگریزی لباس، کوٹ، پینٹ، ٹائی، ٹی شرٹ اور کیپ پسند کیے جاتے ہیں، مذکورہ غیرمعقول لباس جس طرح نوجوان لڑکوں اور مردوں کی پہلی پسند ہے، اسی طرح عورتیں بھی اسی لباس کی دلدادہ ہیں، لہٰذا جو مردو خواتین اپنے آبا واجداد کے طرز پر اُس پرانے لباس کو اختیار کرتے ہیں وہ دقیانوسی، غیرمہذب، غیرترقی یافتہ؛ بلکہ ترقی کے دشمن اور مخالف سمجھے جاتے ہیں، ان کا استہزاء کیا جاتا ہے اور ان پر فقرے کسے جاتے ہیں؛ جب کہ اسلامی لباس آرام دہ، جسم کو سردی گرمی سے محفوظ رکھنے والا اور مقصد لباس (سترپوشی) کو پورا کرنے والا ہے اور انگریزی لباس جسم کو آرام کے بجائے تکلیف دینے والا، موسم کی نزاکت سے ہم آہنگ نہیں ہوتا، اسی طرح ستر کو چھپانے کے بجائے اعضا کو مزید نمایاں اور ظاہر کرنے والا ہوتا ہے۔
معاشرت
مغربی تہذیب قدیم تہذیب اور اسلامی معاشرے سے بغاوت کادوسرا نام ہے، نظرغائر کے ساتھ اگر دونوں تہذیبوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوجائے گی؛ اس لیے کہ مغربی تہذیب سلام ومصافحہ میں بھی بے معنی اور مہمل الفاظ کے استعمال کی وکالت کرتا ہے، ایک طرف جدید معاشرے میں والدین کے حقوق، بڑوں کا ادب واحترام، چھوٹوں پر شفقت ورافت، ساتھیوں کے ساتھ حسنِ سلوک اور پڑوسیوں کے ساتھ اچھے برتاؤ کی تحسین اور تاکید سے عاری ہی نہیں؛ بلکہ مذکورہ اوصاف کے خلاف ماحول کا استقبال ہوتا ہے، تو دوسری ابلاغ وتشہیر کے نت نئے ذرائع کی کثرت وبہتات کے آلات کے استعمال کو تہذیب جدید کے اہم جز کے طور پر دیکھا جاتا ہے جن کے واسطے سے رات ودن جھوٹ اور حقائق وواقعات کو چھپا کر یا ان کو توڑ مروڑ کر ان کے خلاف کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور لوگوں کے جرائم وعیوب پر پردہ پوشی کے بجائے ان کی تشہیر اور پبلسٹی کو پسند کیا جاتا ہے جس کا کوئی مثبت نتیجہ یا فائدہ برآمد ہونے کی جگہ دوسرے افراد میں ان عیوب اور جرائم کی جرأت وہمت پیدا ہوجاتی ہے، جس کے انجام میں جرائم اور عیوب کا گراف گھٹنے کے بجائے بڑھتا چلا جاتا ہے، اسی طرح جدید تہذیب کے دلدادہ روشن خیال حضرات وخواتین میں ایثار وقربانی، ہمدردی وغم خواری، شرم وحیا، عفت وپاک دامنی اور حسن ظن وغیرہ اوصافِ حمیدہ اور صفاتِ جمیلہ کا فقدان نظر آتا ہے۔
جب کہ قدیم تہذیب ومعاشرہ اور اسلامی سماج میں ہر نوع کی خوبی ملے گی اور ہر برائی سے دوری اور اجتناب کی پذیرائی نظر آئے گی۔ مثلاً باہم ملاقات کے وقت سلام ومصافحہ کی اہمیت وافادیت ہے، ارشاد نبوی ہے: اَفْشُوْ السَّلاَمَ بَیْنَکُمْ(۱) آپس میں سلام کو رواج دو۔ دوسری جگہ ارشاد ہے: السلامُ قبلَ الکلام(۲)۔ گفتگو سے پہلے سلام ہے۔
لوگوں کے ساتھ رہنے سہنے اور ملنے جلنے کی وکالت کرتے ہوئے خلاصہ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: اِنّ المسلمَ اذا کان یُخالِطُ الناسَ ویَصبِرُ علی أذاھُمْ خَیْرٌ مِنَ المسلم الّذِی لا یُخالِطُ الناسَ ولا یَصْبِرُ علی أذاھم(۳) جو مسلمان لوگوں سے میل جول رکھے اور ان کی طرف سے ہونے والی تکلیف دہ باتوں پر صبر اختیار کرے تو یہ ایسے مسلمان سے بہتر اور افضل ہے جو الگ تھلگ رہ کر زندگی بسر کرے اور لوگوں کی تکالیف پر صبر اختیار نہ کرے۔ پھر اسی معاشرتی اور تمدنی زندگی کے گذارنے کے سنہرے اصول کے طور پر ارشاد فرمایا: خَالِقِ الناسَ بخُلْقٍ حَسَنٍ(۴) لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔
دوسری جگہ ارشاد نبوی ہے: تَبَسُّمُکَ فی وَجْہ أخیک لَکَ صَدَقَۃ(۵) اپنے مسلمان بھائی کے سامنے تمہارا خندہ روئی سے پیش آنا تمہارے لیے صدقہ ہے۔
معاشرت میں والدین کے ساتھ برتاؤ کی بڑی اہمیت ہے حتیٰ کہ باری تعالیٰ جو کائنات کا خالق و مالک ہے، اس کے حقوق کے بعد اگر کسی غیرخدا کا درجہ اور حق بنتا ہے تو والدین کا بنتا ہے اور کیوں نہ بنے جب کہ وہ اس کے دنیا میں آنے کے ظاہری اسباب ہیں؛ اسی لیے اسلامی تعلیمات اور قدیم تہذیب میں والدین کی اہمیت کو واشگاف کرنے کے لیے ایک طرف قرآن مقدس کہتا ہے: وَوَصَّیْنَا الانسانَ بِوَالِدَیْہِ اِحْسَانًا(۶) ہم نے انسان کو والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید فرمائی ہے۔ تو دوسری جانب شارح قرآن صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اَلْوَالدُ أوسطُ أبوابِ الْجَنَّۃِ(۷) باپ جنت کے دروازوں میں سے درمیانی دروازہ ہے، اور ارشاد ہے: رِضَا الرَّبِ فی رِضَا الْوَالِدِ وَسَخَطُ الرَّبِّ فی سَخَطِ الْوَالِدِ(۸) باپ کی رضا میں خدا کی رضا ہے اور باپ کی ناراضگی میں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ہے۔
والدین کی نافرمانی سے متعلق ارشاد ہے: ألا أُنَبئکُمْ بأکْبَرِ الکَبَاءِرِ؟ قُلنَا: بَلٰی یا رَسُوْلَ اللہِ! قال: الاشراکُ باللہِ وعُقُوْقُ الوَالِدَیْنِ(۹) کیا تم لوگوں کو سب سے بڑے گناہوں کی خبر دوں؟ حضراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا؛ کیوں نہیں اے اللہ کے رسول! یعنی ضرور بتائیے۔ حضرت نے فرمایا: اللہ رب العزت کے ساتھ کسی کو شریک ٹھیرانا اور والدین کی نافرمانی کرنا، بڑے بزرگوں کے ادب واحترام کا پاس ولحاظ رکھنا اسلامی تہذیب کا اہم جز ہے۔
ایک جگہ ارشاد ہے: مَا أَکْرَمَ شَابٌّ شَیْخًا مِنْ أجَلِ سِنِّہ الا قَیَّضَ اللہُ لَہ مَنْ یُکْرِمُہ عِنْدَ سِنِّہ (۰۱) جو نوجوان بھی کسی بوڑھے شخص کا اس کی عمر کی وجہ سے ادب واحترام کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے بڑھاپے کے وقت ایسا شخص مقدر فرمائے گا جو اُس کا ادب واحترام کرے گا۔
دوسری جگہ ارشاد نبوی ہے لَیْسَ مِنَّا مَنْ لَم یَرْحَمْ صَغِیْرَنَا وَلَمْ یُوَقِّرْ کَبِیْرَنَا (۱۱) جو شخص ہمارے چھوٹوں پر شفقت نہ کرے اور ہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پڑوسیوں اور محلہ داروں کا خیال رکھنا اور ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا بھی قدیم معاشرے اور اسلامی تہذیب کی دین ہے۔ ارشاد ہے: وہ مومن ہی نہیں ہے جو خود پیٹ بھرکر کھائے اوراس کے پہلو میں اس کا پڑوسی بھوکا ہو(۲۱)۔
ایک اور جگہ ارشاد ہے: خَیْرُ الْجِیْرَانِ عِنْدَ اللہِ خَیْرُھُمْ لِجَارِہ (۳۱) اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بہتر اور اچھا پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کے لیے سب سے اچھا ہو۔ عزیز وقریب، احباب ورشتے داروں سے تعلق بناکے رکھنا معاشرت ہے اور تعلق ختم کرلینا معاشرت کے خلاف ہے، اسی لیے قطع تعلق کرنے والے کی حوصلہ شکنی کے لیے سخت وعید ہے۔ ارشاد نبوی ہے: لاَیَدْخُلُ الجَنَّۃَ قَاطِعٌ(۴۱) رشتہ توڑنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ معاشرت محبت سے قائم رہتی ہے اگرمحبت کا عنصر مفقود ہوجائے تو معاشرت میں سگاف پڑجاتا ہے اور محبت کے اسباب میں قوی سبب ایثار وقربانی ہے؛ اسی لیے قرآن مقدس میں ایثار کو قابلِ تعریف وصف قرار دیا گیا ہے ارشاد باری ہے: وَیُوْثِرُوْنَ عَلٰی أنْفُسھِمْ وَلَوْ کَانَ بِھِمْ خَصَاصَۃ(۵۱) وہ حضرات اپنے سے مقدم رکھتے ہیں گو ان کو فاقہ ہی کیوں نہ ہو۔ وغیرہ…. یہ قدیم تہذیب اور اسلامی سماج ومعاشرے کی ان خوبیوں کی ادنیٰ سی جھلک تھی جو معاشرت سے تعلق رکھتی ہیں۔
فضول سمجھ کر بجھا دیا جن کو
وہی چراغ جلاؤ تو روشنی ہوگی

حاصل کلام

خلاصہ یہ ہے کہ تہذیبِ جدید اور مغربی معاشرہ جرائم کے روک تھام کے بجائے ان کو فروغ دینے میں موثر کردار ادا کرتا ہے؛ کیوں کہ یہ تہذیب وتمدن اگر شرم وحیا سے خالی ہے تو ساتھ ساتھ انسانوں میں مخالف جنس کے جسم کو نہ صرف یہ کہ دیکھنے کی اجازت دیتا ہے؛ بلکہ صنف مخالف کے لیے ہر صنف میں نوع بہ نوع کی جاذبیت پیدا کرکے دعوت نظارہ دیتا ہے، ایک طرف اگربلاروک، ٹوک ہر شخص کو جنسی تسکین کی اجازت دیتا ہے تو دوسری طرف ہم جنس پرستی کی وکالت کرتا ہے، اگر بے حیائی اور بے غیرتی کو رواج دینے اور عام کرنے کے لیے خواتین کو آزادیِ نسواں اور مساوات کا دل فریب نعرہ دے کر خوش گمانی میں مبتلا کرتا ہے اور ان کو بازاروں، نائٹ کلبوں، کالجوں، کھیل کے میدانوں، پارکوں اور ہوٹلوں وآفسوں کی زینت بناکر بے وقوف بناتا ہے، مرد وعورت کے نکاح اور شادی کے بندھن میں بندھنے کی تعریف وتوصیف کرنے کی بہ جائے ایسا کرنے والے حضرات وخواتین کو ابلہ اور بے وقوف خیال کیا جاتا ہے، اولاد کی تعلیم وتربیت کی وکالت کرنا تو دُور، ان کی تعلیم گاہوں میں ایسا ماحول پیدا کرتا ہے جہاں اچھی تربیت ناممکن ہے؛ جب کہ صالح معاشرہ اور اچھے سماج کا جوہراچھی تعلیم اور بھلی تربیت ہی ہے وغیرہ۔
اس کے بالمقابل قدیم تہذیب اور اسلامی معاشرہ گناہوں اور جرائم کے سدباب کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے، لہٰذا سلف صالحین سے ورثے میں ملنے والا معاشرہ اور قرآن وسنت سے ماخوذ تہذیب میں بڑی اصولی راہیں ملتی ہیں، مثلاً معاشرہ شرم وحیا سے آراستہ ہو، حدیث نبوی ہے: اَلْحَیَاءُ شُعْبَۃٌ مِنَ الْاِیْمَانِ(۶۱) حیا ایمان کا ایک اہم شعبہ ہے۔ دوسری جگہ ارشاد نبوی ہے: اَلْحَیَاءُ لَا یَأْتِی الَّا بِخَیْرٍ(۷۱) حیا سے خیر ہی وجود میں آتا ہے۔ نگاہوں اور شرم گاہوں کی حفاظت کے حوالے سے ارشاد ربانی ہے: قُلْ لِلْمومِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ أبْصَارِھِمْ وَیَحْفَظُوْا فُرُوْجَھُم(۸۱) ایمان والوں سے کہہ دیجیے کہ اپنی نگاہوں کو نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں۔ زنا اور حرام کاری جیسے مکروہ اورقبیح عمل کی ممانعت کے لیے قرآن پاک کی تعلیم ہے: لاَ تَقْرَبُوْا الزّنَا انَّہٗ کَانَ فَاحِشَۃً(۹۱) زناکاری کے قریب بھی نہ جاؤ وہ بڑی بے حیائی ہے۔ مردوزن کے اختلاط اور ان کے باہمی آزادانہ میل جول کے باب کو بند کرنے کے لیے خواتین کا دائرۂ کار گھر کی چہاردیواری تک محدود کرنے کے لیے قرآنی فرمان ہے: وَقَرْنَ فِی بُیُوْتِکُنَّ وَلاَ تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْحَاھِلِیّۃِ الْأُوْلیٰ(۰۲) اور اپنے گھروں میں قرار پکڑو اور زمانہ جاہلیت کے دکھلاوے کی طرح دکھلاتی نہ پھرو۔ پھر انسانی فطری ضرورت کی تکمیل کے لیے نکاح کی بابرکت سنت بڑی اہمیت رکھتی ہے پھر اس کو آسان سے آسان بنانے کی ترغیب پر توجہ دی گئی، ارشاد نبوی ہے: أَعْظَمُ النّکَاحِ بَرَکَۃً أیْسَرُہٗ مَوُنَۃً(۱۲) سب سے زیادہ بابرکت نکاح وہ ہے جس میں اخراجات سب سے کم ہوں۔ نیز صالح معاشرے اور مہذب سماج کی تشکیل میں کلیدی حیثیت اور نہایت اہم رول تربیتِ اولاد کا ہے، اسی پر توجہ دیتے ہوئے ہدایت دی گئی ہے: مَا نَخَلَ وَالِدٌ وَلَدًا أفْضَلَ مِنْ اَدَبٍ حَسَنٍ(۲۲) اچھے ادب (اچھی تربیت) سے بہتر عطیہ اور ہدیہ کسی باپ نے اپنی اولاد کو نہیں دیا۔ وغیرہ
افسوس صد افسوس ان روشن خیال اور تہذیب جدید کے متوالوں پر کہ وہ دونوں تہذیبوں میں جب تقابل کرتے ہیں تو جدید تہذیب اور ماڈرن معاشرے کی تباہ کاریوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کی نام نہاد خوبیوں کو اجاگر کرتے ہیں؛ جب کہ اسلامی معاشرے اور قدیم تہذیب کی بے شمار اچھائیوں اور خوبیوں سے چشم پوشی کرتے ہوئے صرف اور صرف بہ زعم خود اس کی کمیاں اور کوتاہیاں ہی سامنے لاتے اور گناتے ہیں؛ حالاں کہ ہر بابصیرت اور انصاف کی نگاہ رکھنے والا انسان جب دونوں تہذیبوں کا غائرانہ مطالعہ کرے گا تو مجبور ہوگا کہ اسلامی معاشرے اور قدیم تہذیب کے مقابلے میں آنے والے سماج اور سوسائٹی کو نکاردے۔ اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کو اور بالخصوص مسلمانوں کو عقل وسمجھ عطا فرمائے اور مغربیت سے بچ کر اپنے پروردگار اور آقائے نامدار تاجدار مدینہ سرورِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اصول پر زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے! آمین یا رب العالمین۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟ وجود پیر 25 نومبر 2024
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟

کشمیری غربت کا شکار وجود پیر 25 نومبر 2024
کشمیری غربت کا شکار

کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر