... loading ...
اخبارات میں شائع ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح 38 فیصد تک پہنچ گئی۔ وزارت خزانہ نے مئی میں مہنگائی کا تخمینہ 34 سے 36 فیصد لگایا تھا تاہم مہنگائی میں اضافہ اس سے بھی زیادہ رہا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی 35.1 فیصد کی سطح پر ریکارڈ کی گئی جب کہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 42.2 فیصد کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کے اعداد و شمار کے مطابق قومی سطح پر ایک سال میں کھانے پینے کی اشیا 48.65 فیصد جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرائے میں 53 فیصد اضافہ ہواہے۔ایف بی ایس کے مطابق تفریحی سہولتیں گزشتہ سال کی نسبت 72 فیصد مہنگی ہوئیں جب کہ ریسٹورنٹ اور ہوٹل چارجز میں بھی 42 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال کی نسبت تعلیم ساڑھے 8 فیصد، صحت کی سہولتیں 19 فیصد سے زیادہ مہنگی ہوئیں اور بجلی، گیس و ایندھن گزشتہ سال سے 20.51 فیصد مہنگے ہوگئے۔کپڑے اور جوتے بھی 22.47 فیصد مہنگے ہوئے۔ رپورٹ میں کھانے پینے کی اشیائکی قیمتوں کا ماہانہ موازنہ بھی پیش کیا گیا ہے، جس کے مطابق گزشتہ ماہ آلو 17.22 فیصد، چکن کی قیمت میں 11.31 فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں گندم 6.4 فیصد، ریڈی میڈ کپڑے 5.68 فیصد مہنگے ہوئے، دالیں، مصالحہ جات، دودھ اور سگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مئی میں اخبار 32.77 فیصد، رہائش 23 فیصد، اسٹیشنری 5.44 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ گزشتہ ماہ کتابیں 5.15 فیصد اور بجلی ٹیرف 2.92 فیصد مہنگا ہوا ہے۔گزشتہ دنوں ایک ویب سائٹ کی جانب سے مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے مہنگائی کی دوڑ میں سری لنکا کو بھی مات دیدی ہے۔ غذائی افراط زر کی فہرست میں پاکستان دنیا بھر میں 13ویں نمبر پر ہے جبکہ نادہندہ ہونے والے ملک سری لنکا کا فہرست میں 18واں نمبر ہے۔ ٹریڈنگ اکنامکس نامی ویب سائٹ کی جانب سے غذائی افراط زر سے متعلق دنیا بھر کے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق لبنان 352 فی صد مہنگائی کے ساتھ دنیا کا مہنگا ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ 0.4فی صد کے ساتھ چین غذائی افراط زر کے حوالے سے دنیا کا سستا ترین ملک ہے۔ مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں وینیز ویلا 158فی صد کے ساتھ دوسرے، زمبابوے 108فی صد کے ساتھ تیسرے جبکہ ایران کا 71.5 فی صد کے ساتھ فہرست میں چوتھا نمبر ہے۔ اسی طرح اسلامی ملک ترکی 53.92 فی صد کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ مہنگائی میں اضافے کے بعد پاکستان 48 فی صد کے ساتھ 13 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کا ہمسایہ ملک بھارت 3.84 فی صد کے ساتھ 152ویں جبکہ بنگلا دیش کو 9.09فی صدکے ساتھ 111واں نمبر دیا گیا ہے۔ مہنگائی نے پاکستانی عوام کو دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشانی میں ڈال رکھا ہے، المیہ یہ ہے کہ گندم کی ریکارڈ فصل کے باجود مارکیٹ میں آٹے کا بحران قائم ہے اور قیمت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
کسی دور میں پاکستان کا شمار سستے ترین ممالک میں ہوا کرتا تھا اور حکومتی ذمے داران دنیا بھر میں مثالیں دیتے تھے کہ پاکستان سستا ترین ملک ہے لیکن آج یہ حال ہے کہ ہم سری لنکا جو ڈیفالٹ کر چکا ہے ہمارے ہاں اس سے بھی زیادہ مہنگائی ہے۔ پاکستان کا شمار ترقی پزیر ممالک میں ہوتا ہے لیکن معاشی مسائل کے باعث ترقی کے بجائے ہم تنزلی کی جانب گامزن ہیں، یہاں غربت، مہنگائی اور بیروزگاری نے ڈیرے جمارکھے ہیں اور مہنگائی کے باعث لوگوں کی زندگی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ روزگار کے مواقع کم ہیں یا ختم ہوتے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں لوگ ملک چھوڑے جارہے ہیں۔ یہاں اقتدار میں آنے سے پہلے ہر سیاسی جماعت غربت و مہنگائی کا خاتمہ کے نعرے لگاتی ہے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد یہ جماعتیں اس کے برعکس اقدامات اٹھانا شروع کر دیتی ہیں۔ ملک میں اس وقت سیاست اور معیشت دو ہی بڑے مسئلے ہیں اور دونوں کی حالت انتہائی ابتر ہوتی جا رہی ہے،اور یہ بات واضح ہے کہ جب تک یہ دونوں مسائل حل نہیں ہوں گے ملک کی سمت درست نہیں ہوگی۔
مولانا محمد سلمان عثمانی حضرت سیدناعمربن خطاب ؓاپنی بہادری، پر کشش شخصیت اوراعلیٰ اوصاف کی بناء پر اہل عرب میں ایک نمایاں کردار تھے، آپ ؓکی فطرت میں حیا ء کا بڑا عمل دخل تھا،آپ ؓ کی ذات مبارکہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نبی مکرم ﷺ خوداللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا مانگی تھی ”...
بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام کے قریب ہے، لیکن مسلمانوں کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہاہے اورمودی کی جماعت کی مسلمانوں سے نفرت نمایاں ہو کر سامنے آرہی ہے۔ انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں مسلمانوں کیخلاف وزارت عظمی کے امی...
مولانا زبیر احمد صدیقی رمضان المبارک کو سا ل بھر کے مہینوں میں وہی مقام حاصل ہے، جو مادی دنیا میں موسم بہار کو سال بھر کے ایام وشہور پر حاصل ہوتا ہے۔ موسم بہار میں ہلکی سی بارش یا پھو ار مردہ زمین کے احیاء، خشک لکڑیوں کی تازگی او رگرد وغبار اٹھانے والی بے آب وگیاہ سر زمین کو س...
نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی اجلاس میں ایران سے گیس درآمد کرنے کے لیے گوادر سے ایران کی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی،...
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جسے اب ا یکس کا نام دیاگیاہے کی سروس بحال ہوگئی ہے جس سے اس پلیٹ فارم کو روٹی کمانے کیلئے استعمال کرنے والے ہزاروں افراد نے سکون کاسانس لیاہے، پاکستان میں ہفتہ، 17 فروری 2024 سے اس سروس کو ملک گیر پابندیوں کا سامنا تھا۔...
ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی میں 1.8فی صد اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فی صد دیہی علاقوں میں 25.7 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فی صد رہی۔ابھی مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے ادارہ ش...
عالمی جریدے بلوم برگ نے گزشتہ روز ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈز منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض...
علامہ سید سلیمان ندویؒآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تعلیم او رتزکیہ کے لیے ہوئی، یعنی لوگوں کو سکھانا اور بتانا اور نہ صرف سکھانا او ربتانا، بلکہ عملاً بھی ان کو اچھی باتوں کا پابند اور بُری باتوں سے روک کے آراستہ وپیراستہ بنانا، اسی لیے آپ کی خصوصیت یہ بتائی گئی کہ (یُعَلِّ...
بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن کے سبب 26 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار ا...
مولانا محمد نجیب قاسمیشریعت اسلامیہ نے ہر شخص کو مکلف بنایا ہے کہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کی مکمل طور پر ادائیگی کرے۔ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرآن وحدیث میں بہت زیادہ اہمیت، تاکید اور خاص تعلیمات وارد ہوئی ہیں۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،...
پاکستان میں صارفین کے حقوق کی حفاظت کا کوئی نظام کسی بھی سطح پر کام نہیں کررہا۔ گیس، بجلی، موبائل فون کمپنیاں، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ادارے قیمتوں کا تعین کیسے کرتے ہیں اس کے لیے وضع کیے گئے فارمولوں کو پڑتال کرنے والے کیا عوامل پیش نظر رکھتے ہیں اور سرکاری معاملات کا بوجھ صارفین پ...
خبر ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس درخواست کا مستقبل ابھی سے واضح ہے۔ ممکنہ طور پر درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور اس کوبینچ میں مقرر کر کے باقاعدہ سماعت کے بعد...