... loading ...
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) میں گزشتہ روز ہونے والی ایک تقریب میں قانونی ماہرین نے رائے ظاہر کی ہے کہ امریکی قید میں پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا معاملہ جتنی سیاسی جنگ ہے اتنی ہی قانونی جنگ ہے، قانونی راستے تلاش کرنے کے علاوہ، حکومت پاکستان کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے امریکا پر سیاسی دبا ڈال کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستان کے وزیر اعظم، وزارت خارجہ قوت ارادی کا مظاہرہ کرے اور عافیہ کو واپس لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
ڈاکٹر عافیہ نائن الیون کے بعد کی امریکی خوف اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بدولت نہ ختم ہونے والے مصائب کی علامت ہیں، ڈاکٹر عافیہ پر امریکی فوجیوں کوقتل کرنے کی کوشش، امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے اور ان سے اسلحہ چھیننے جیسے الزامات کو خود امریکی میڈیا اور قانونی ماہرین بھی مضحکہ خیز قرار دے چکے ہیں اسی طرح اب یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ ا ن کے انتہا پسند ہونے کے بارے میں امریکی انٹیلی جنس کے دعوے قطعی بے بنیاد ہیں امریکی انٹیلی جنس کے کسی ادارے اس حوالے کوئی ٹھوس رپورٹ آج تک عدالت میں پیش نہیں کی۔ اپنی آزادی سے محروم، وہ امریکی، غیر قانونی قید اور انتہائی ناانصافی کا کا شکار رہی ہیں۔ انٹیلی جنس کے اعداد و شمار کے مطابق گوانتانا موبے کے 780 قیدیوں میں سے 98.5 فیصد غیر قانونی قید کا شکار ہیں جب کہ 780 قیدیوں میں سے 764 امریکا کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔ قانونی ماہرین کا یہ کہنا اپنی جگہ درست ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو قانونی طور پر واپس لانے میں بہت سی مشکلات اور چیلنجز ہیں لیکن اس کے باوجود اگر حکومت چاہے تو ڈاکٹر عافیہ کو واپس لانے کئی قانونی راستے بھی تلاش کیے جا سکتے ہیں جن میں ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کا حق، قانونی چارہ جوئی اور معافی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے حصول کا ایک اور اہم ذریعہ پاکستان کی جانب سے سیاسی دباؤ اور اثر و رسوخ ہے۔ وزیر خارجہ کی مسندپر فائز بلاول زرداری کیلئے یہ ایک امتحان ہے،اس وقت جبکہ امریکہ ایک دفعہ پھر پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہا ہے حکومت پاکستان چاہے تو عافیہ صدیقی کو بہت آسانی کے ساتھ واپس لاسکتی لیکن اس معاملے میں، ایک بڑا سوال یہ ہے کہ کیا حکومت پاکستان اس کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟
مولانا محمد سلمان عثمانی حضرت سیدناعمربن خطاب ؓاپنی بہادری، پر کشش شخصیت اوراعلیٰ اوصاف کی بناء پر اہل عرب میں ایک نمایاں کردار تھے، آپ ؓکی فطرت میں حیا ء کا بڑا عمل دخل تھا،آپ ؓ کی ذات مبارکہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نبی مکرم ﷺ خوداللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا مانگی تھی ”...
بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام کے قریب ہے، لیکن مسلمانوں کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہاہے اورمودی کی جماعت کی مسلمانوں سے نفرت نمایاں ہو کر سامنے آرہی ہے۔ انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں مسلمانوں کیخلاف وزارت عظمی کے امی...
مولانا زبیر احمد صدیقی رمضان المبارک کو سا ل بھر کے مہینوں میں وہی مقام حاصل ہے، جو مادی دنیا میں موسم بہار کو سال بھر کے ایام وشہور پر حاصل ہوتا ہے۔ موسم بہار میں ہلکی سی بارش یا پھو ار مردہ زمین کے احیاء، خشک لکڑیوں کی تازگی او رگرد وغبار اٹھانے والی بے آب وگیاہ سر زمین کو س...
نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی اجلاس میں ایران سے گیس درآمد کرنے کے لیے گوادر سے ایران کی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی،...
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جسے اب ا یکس کا نام دیاگیاہے کی سروس بحال ہوگئی ہے جس سے اس پلیٹ فارم کو روٹی کمانے کیلئے استعمال کرنے والے ہزاروں افراد نے سکون کاسانس لیاہے، پاکستان میں ہفتہ، 17 فروری 2024 سے اس سروس کو ملک گیر پابندیوں کا سامنا تھا۔...
ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی میں 1.8فی صد اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فی صد دیہی علاقوں میں 25.7 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فی صد رہی۔ابھی مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے ادارہ ش...
عالمی جریدے بلوم برگ نے گزشتہ روز ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈز منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض...
علامہ سید سلیمان ندویؒآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تعلیم او رتزکیہ کے لیے ہوئی، یعنی لوگوں کو سکھانا اور بتانا اور نہ صرف سکھانا او ربتانا، بلکہ عملاً بھی ان کو اچھی باتوں کا پابند اور بُری باتوں سے روک کے آراستہ وپیراستہ بنانا، اسی لیے آپ کی خصوصیت یہ بتائی گئی کہ (یُعَلِّ...
بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن کے سبب 26 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار ا...
مولانا محمد نجیب قاسمیشریعت اسلامیہ نے ہر شخص کو مکلف بنایا ہے کہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کی مکمل طور پر ادائیگی کرے۔ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرآن وحدیث میں بہت زیادہ اہمیت، تاکید اور خاص تعلیمات وارد ہوئی ہیں۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،...
پاکستان میں صارفین کے حقوق کی حفاظت کا کوئی نظام کسی بھی سطح پر کام نہیں کررہا۔ گیس، بجلی، موبائل فون کمپنیاں، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ادارے قیمتوں کا تعین کیسے کرتے ہیں اس کے لیے وضع کیے گئے فارمولوں کو پڑتال کرنے والے کیا عوامل پیش نظر رکھتے ہیں اور سرکاری معاملات کا بوجھ صارفین پ...
خبر ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس درخواست کا مستقبل ابھی سے واضح ہے۔ ممکنہ طور پر درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور اس کوبینچ میں مقرر کر کے باقاعدہ سماعت کے بعد...