وجود

... loading ...

وجود

’’کوٹہ سسٹم ‘‘ کی تباہ کاریاں

پیر 08 مئی 2023 ’’کوٹہ سسٹم ‘‘ کی تباہ کاریاں

سیاسی زائچہ
۔۔۔۔۔
راؤ محمد شاہد اقبال

سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں دوریوں کی ایک بڑی وجہ کوٹہ سسٹم ہے،ہمیشہ سے سندھ میں کوٹہ سسٹم کا غلط استعمال ہوتا رہا ہے، کراچی میں ایم کیو ایم کے بڑھنے کی وجہ کوٹہ سسٹم اور اس کی وجہ سے ہونے والی زیادتیاں ہیں،کوٹہ سسٹم، ہیومن سپورٹ کی آڑ میں نااہلی کو پروموٹ کرنے کے مترادف ہے۔ سندھ کے ہر محکمے میں میرٹ کے بجائے لسانی بنیادوں پر نوکریاں دینا ایک حقیقت ہے۔بظاہر سندھ میں کوٹہ سسٹم کا قانون 2013 میں ختم ہوچکا ہے۔ لیکن اس کے باوجود سندھ میں کوٹہ سسٹم کا غیر اعلانیہ نفاذ جاری و ساری ہے، شہر میں رہنے والا جاگیردار بھی اپنے بچوں اور رشتہ داروں کو دیہی ڈومیسائل پر نوکریاں دلواتا ہے۔کوٹہ سسٹم غیراخلاقی، غیر قانونی اور غیر اسلامی ہے، کوٹہ سسٹم نے سندھ میں کوئی مسئلہ تو حل نہیں کیا لیکن بہت سے مسائل کو جنم ضرور دیا ہے۔ کوٹہ سسٹم ہمارے ملک میں روشناس کروانے والوں میں دو نام لئے جاتے ہیں۔ اولین لیاقت علی خانؒ۔جب وہ 1948 میں وزیرِ اعظم تھے اور دوسرا نام ذوالفقار علی بھٹوکا جنہوں نے 1972 میں صوبہ سندھ میں اس کو 10 سال کی مدت کے لئے نافذ کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا۔ یقینا وہ ایک بڑے قومی رہنما تھے اور تعلیمی سہولتوں سے محروم اندرون سندھ کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلوں اور سرکاری ملازمتوں کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے انہوں نے دس سال کے لیے کوٹہ سسٹم نافذ کیا جسے اُس وقت کے معروضی حالات کے عین مطابق کہا جاسکتاہے۔ اِن دونوں کے درمیان ایک تیسرا نام، 1970 میں مارشل لاء کے دور کے رخمان گل صاحب کا بھی ہے، جنہوں نے شہری اوردیہی کوٹے کا نفاذ کیا۔جِس میں کراچی، حیدر آباد اور سکھر کی 40% نمائندگی اور باقی صوبے کی60%مقرر ہوئی۔ آگے چل کر اِس کو 1973 میں آ ئینی تحفظ بھی حاصل ہو گیا۔آج اس بات کو 51 سال ہونے کو آئے لیکن یہ اب بھی نافذ ہے۔
کوٹہ سسٹم کے ضمن میں جو بات سندھ کو دوسرے صوبوں سے الگ کرتی ہے وہ کوٹے کی یہ ہی شہری اور دیہی تقسیم ہے۔کوٹا سسٹم کے معماروں کے ذہن میں یہ بات لازماََ رہی ہو گی کہ جب کوٹے کے مقاصد حاصل ہو جائیں تو اِس کو ختم کر دیا جائے گا۔لیکن بد قسمتی سے نفاذِ اُردو کی طرح حکومتِ پاکستان کے مانگے ہوئے 6 ماہ کی طرح یہ 10 سال بھی شیطان کی آنت بن گئے۔ حالانکہ تاریخی طور پر کوٹا سسٹم کوئی بہت نئی بات نہیں۔قائد،اعظم ؒ کے مشہورِ زمانہ 14 نکات میں بھی مسلمانوں کی متناسب نمائندگی کی بات کی گئی تھی، اسی کی بنیاد پر انگریز نے 1926 میں مسلمانوں کے لئے سرکاری ملازمتوں کا 25%کا کوٹہ جاری کیا جو اُس وقت کی ضرورت اور مسلمانوں کی بڑی کامیابی تھی۔کوٹا سسٹم کی سب سے بڑی برائی یہ ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں محض 7%افراد اہلیت کی بنیاد پر لئے جاتے ہیں۔ باقی ’’کوٹہ سسٹم ‘‘ کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں ۔جب انتہائی اہمیت کی حامِل سرکاری نوکریوں پر تقرری کی کسوٹی محض ڈومیسائل بنا دیا جائے تو پھر اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کہاں جائیں گے؟
المیہ ملاحظہ فرمائیں کہ ملازمت کے امتحان میں کہیں کم نمبر لینے والا، اپنے سے زیادہ نمبر لینے والوں کو ایک طرف کرتے ہوئے کوٹہ کی بنیاد پر منتخب کرلیا جاتا ہے۔ کیا یہ بے انصافی نہیں؟ چلیں کچھ عرصہ کسی مصلحت یا صوبہ کے مفاد کی خاطر یہ کڑوے گھونٹ پی بھی لئے جائیںتو بھی آخر کب تک؟ یاد رہے کہ کوٹہ سسٹم کو وفاقی شرعی عدالت اور پاکستان سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دے رکھا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 1973 میں کوٹہ سسٹم کو جو آئینی تحفظ فراہم کیا گیا تھا وہ خود اِسی آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف و رزی ہے۔ کوٹہ سسٹم میں بھی شروع میں کوئی قواعد و ضوابط رہے ہوں گے کہ تحریری امتحانات میں کم از کم اتنے نمبر حاصل کرنے والے سرکاری ملازمت کے اہل ہو سکتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہوا کہ اِس سے کئی ایک سیٹیں خالی رہیں کیوں کہ کوٹے میں آنے والے اُس کم از کم اہلیت یا قابلیت پر پورا نہیں اترتے تھے۔تب کم نمبر والے، اُس استبدادی قابلیت سے مبرا قرار دے دیے گئے۔اب جب آپ بہت ذمہ داری کی جگہ پر ایک نا اہل شخص کو بٹھا دیں گے تو اول تو وہ خود احساسِ کمتری کا شکار ہو گا دوم اپنے ماتحتوں کے زیرِ اثر ہو گا۔یہیں سے بگاڑ کا آغاز ہوا کرتا ہے، رشوت بد عنوانی خدا داد نہیں بلکہ اسی موذی ’’کوٹہ سسٹم ‘‘ کی ناجائز اولاد ہے۔
وفاقی اسامیوں میں دیہی سندھ کا کوٹہ11.4فی صداور شہری سندھ کا حصہ محض 7.6فی صد ہے۔سندھ کے علاوہ باقی کسی صوبہ میں دیہی اور شہری آبادی کی کوٹہ کے نظام میں تخصیص نہیں ہے۔ اس نظام میں شہری سندھ کے لیے تین شہر شامل ہیں: کراچی، حیدرآباد اور سکھر۔ان ہی شہروں میں اردو بولنے والے سندھیوں کی اکثریت ہے۔کوٹہ نظام اور صنعتوں کوقومیائے جانے سے خصوصاً اردو بولنے والے تعلیم یافتہ اور تجارت اور صنعت سے وابستہ افراد کو معاشی اور سماجی طور پرنقصان پہنچا۔ نتیجہ کے طور پرسندھ میں آج ہم بڑے پیمانے پرکرپشن،اقرباپروری، نااہلی اور میرٹ کا قتلِ عام دیکھتے ہیں۔اس لیے نہ صرف اردو بولنے والے سندھی لوگوں کو متناسب نمائندگی نہیں ہی ملتی، بلکہ وہ رشوت، نااہلی اور اقرباپروری کی وجہ سے بھی دوہرے عتاب کا شکار ہوتے ہیں۔ UNDPکی ایک رپورٹ کے مطابق کثیرالجہتی غربت(Multidimensional Poverty)مجموعی طور پر سندھ اور پاکستان کے دیہی علاقوں میں یکساں ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ پاکستان کے باقی صوبوں کے دیہی علاقے جس کثیرالجہتی غر بت کا شکارہیں، سندھ مجموعی طور پراسی سطح کی غربت کا شکار ہے۔ کوٹہ سسٹم کے باوجود دیہی سندھ کی پسماندگی میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ جب نظام اور حکمتِ عملی سیاسی مفادات کے لیے بنائی جاتی ہیں توان کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔ UNDPکی حالیہ رپورٹ میں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ شہری سندھ دیگر صوبوں کے شہری علاقوں کی نسبت زیادہ کثیرالجہتی غربت کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہری علاقوں کے علاوہ شہری سندھ میں کثیرالجہتی غربت پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آ زاد کشمیر کے شہری علاقوں کی نسبت زیادہ ہے۔وفاقی کوٹہ میں بلوچستان کا حصہ چھ فی صد اور شہری سندھ کا محض7.6 فی صد ہے۔ اگر میرٹ پر اسامیوں کو پر کیا جائے تو کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں کا تناسب یقینی طور پر زیادہ ہوگا۔ مگر محض آبادی کے لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو شہری سندھ کاوفاقی کوٹہ موجودہ تناسب سے زیادہ ہونا چاہیے۔
کچھ اخباری اطلاعات کے مطابق شہری سندھ کا ڈومیسائل لینا نہایت آسان ہے۔ کراچی اور حیدرآ باد کے حکومتی اداروں میں جانے کا مشاہدہ کیجیے تو شاذونادر ہی اردو بولنے والے سندھی نظر آئیں گے۔نجی شعبہ کے بڑھنے سے کسی حد تک اردو بولنے والے سندھیوں کی معاشی بقا ممکن ہوپائی۔ مگر اس کے باوجود انہیں ہر جائز کام کے لیے بھی رشوت دینا پڑتی ہے۔ مقامی حکومتوں کانظام کراچی جیسے بڑے شہروں کے لیے زیادہ موزوں ہے۔ جماعتِ اسلامی کے نعمت اللہ خان صاحب کادور مثالی سمجھاجاتا ہے۔ان کے دورِنظامت میں کئی ترقی یافتہ کام ہوئے۔اس کے بعد مصطفی کمال صاحب کے دورِنظامت میں بھی شہر میں کئی ترقیاتی کام تکمیل پائے۔انہیں فارن پالیسی کے جریدے نے دنیا کا بہترین میئر بھی شمار کیا۔ ان دونوں ادوارِنظامت میں شہرِکراچی پرامن بھی رہا۔موجودہ حالات میں کم ازکم سندھ کے اندر میرٹ کا امکان نظر نہیں آتا۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کے گیارہ ارکان میں شہری سندھ سے کوئی نمائندگی نہیں۔ یہ ہی وہ خوفناک صورتحال جسے ایک بار سابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کو بھی تسلیم کرنا پڑاکہ کوٹہ نظام میرٹ کا قتل عام ہے اور اسے فی الفور ختم ہوجانا چاہیے ۔وفاقی اردو یونیورسٹی کے علاوہ کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے شہری علاقوں میں کوئی ایک بھی سرکاری یونیورسٹی پچھلے 45برسوں میں قائم نہیں ہوئی باوجود یہ کہ شہری سندھ کی آبادی تین کروڑتک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ کوٹہ سسٹم نے سندھ کے دیہی علاقوں کو مزید مشکلات کا شکار کردیا ہے۔ لوگ کوٹہ نظام سے مستفید ہونے کے باوجود کام شہر میں کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ASERادارے کی رپورٹ کے مطابق کئی ہزار اسکول دیہی سندھ میں محض کاغذ پر ہیں۔ان اساتذہ میں اکثر کا تعلق دیہی سندھ سے ہے۔ایسے اساتذہ ہزاروں کی تعداد میں سندھ حکومت سے تنخواہ لینے کے باوجود کام نہیں کرتے جبکہ نقل کا رجحان بھی پاکستان بھر میں سب سے زیادہ سندھ میں ہے۔نیز ’’کوٹہ سسٹم ‘‘ کو سمجھنے کے لیئے چند سوالات پر غور و فکر کرنا از حد ضروری ہے، مثلاً یہ کہ’’ یہ شہری اور دیہی کا تقسیمی کوٹہ صرف سندھ میں ہی کیوں ہے؟ یہ کبھی ختم بھی ہو گا یا پھر اسے جاری ہی رہنا ہے؟ اگر اِس کے نفاذ سے کچھ بہتری کی توقع تھی تو کیا مطلوبہ نتائج حاصل ہوئے؟ پسماندہ علاقوں سے اعلیٰ سرکاری ملازمتوں میں فائز ہونے والوں نے کیا اپنے علاقوں سے پسماندگی کو ختم کرنے کی کوئی کوشش کی؟کیا اِن51 سالوں میں کوٹے سسٹم نے دیہی علاقے میں علمی قابلیت بڑھائی تا کہ وہاں کا نوجوان، شہری علاقوں کے نوجوان سے مطابقت کر سکے؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ اِس پالیسی سے صرف اشرافیہ کو ہی فائدہ پہنچانا مقصود تھا. جِن کے پاس پس ماندہ دیہی علاقوں کے ڈومیسائل تھے مگر بڑے شہروں میں اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دلوا کر اِسی کوٹے میں اچھی سرکاری ملازمتیں دلوائی گئیں؟ اِس فہرست میں واقعی ضرورت مند، شاید ڈھونڈے سے بھی نہ مِلے۔ جب نہایت اہمیت کی حامل سرکاری ملازمتیں اہلیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نہ دی جائیں تو کیا ہمارا ملک اقتصادی طور پر ترقی کر سکے گا؟ اربابِ اختیار سے گزارش ہے کہ وہ آنے والے 10 سال سندھ کے کوٹہ سسٹم کو ختم کر کے ایک تجربہ کریں۔ جہاں اتنا زمانہ کوٹہ سسٹم کے ساتھ گزارا ہے ،وہاںکچھ عرصہ خالص میرٹ یا قابلیت کو بھی آزما دیکھ لیں۔

٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
روس اور امریکامیں کشیدگی وجود بدھ 27 نومبر 2024
روس اور امریکامیں کشیدگی

تاج محل انتہا پسندہندوؤں کی نظروں میں کھٹکنے لگا! وجود بدھ 27 نومبر 2024
تاج محل انتہا پسندہندوؤں کی نظروں میں کھٹکنے لگا!

خرم پرویز کی حراست کے تین سال وجود منگل 26 نومبر 2024
خرم پرویز کی حراست کے تین سال

نامعلوم چور وجود منگل 26 نومبر 2024
نامعلوم چور

احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر