... loading ...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت بعد ازگرفتاری مسترد کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرا نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت شیخ رشید کے وکلا سردار عبد الرازق، انتظار پنجوتھہ، پراسیکیوٹر عدنان اور مدعی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ شیخ رشید کے وکیل سردار عبد الرازق نے ضمانت کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی جانب سے سازش اور 2 سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کرانے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں لگائی گئی دفعات وفاقی یا صوبائی حکومت لگا سکتی ہے، شہری نہیں، شیخ رشید نے مذہبی گروپوں، لسانی گروپوں یا کسی قومیت پر ایسا بیان نہیں دیا جس پر ایسی دفعات لگیں۔ وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ شیخ رشید عمران خان سے ملاقات کر کے آئے اور انہوں نے عمران خان کے بیان کا ذکر کیا، عمران خان نے بیان دیا لیکن ان کے خلاف تو کوئی کارروائی نہیں کی گئی، آصف زرداری کی جانب سے صرف عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعوی دائر کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ رشید کے وکیل سردار عبد الرازق نے عدالت سے درخواستِ ضمانت منظور کرنے کی استدعا کر دی۔ شیخ رشید کے دوسرے وکیل انتظار پنجوتھہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف دفعات کے مطابق کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا، انہوں نے کسی گروپ کو نشانہ نہیں بنایا، بے نظیر بھٹو شہید نے بھی ایسا بیان دیا تھا اور بعد میں ان پر حملہ کر دیا گیا، شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی شیخ رشید کے وکلا سردار عبدالرازق اور انتظار پنجوتھا نے درخواستِ ضمانت پر دلائل مکمل کر لیے۔ پراسیکیوٹر عدنان نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس معطل کیا، مقدمہ درج کرنے سے نہیں روکا، دورانِ مقدمہ تفتیش کرنا قانون کے مطابق ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے روکا بھی نہیں، شیخ رشید کے وکلا نے کیس سے ملزم کو خارج کرنے کے مطابق دلائل دیے۔ جج نے کہا کہ ملزم کے وکیل کی جانب سے کیس سے خارج کرنے کے مطابق دلائل دیے ہی جاتے ہیں۔ پراسیکیوٹر عدنان نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سابق صد ر اور پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں، عمران خان سابق وزیرِ اعظم ہیں، پی ٹی آئی کے سربراہ ہیں، یہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈر ہیں، شیخ رشید کا بیان میں کہنا کہ آصف زرداری عمران خان کو مروانا چاہتے ہیں کوئی چھوٹی بات نہیں، شیخ رشید کا بیان انتہائی اشتعال پھیلانے پر مبنی ہے، شیخ رشید نے کوئی عام جرم نہیں کیا، اس جرم کی سزا 7 سال قید تک ہے، موجودہ صورتِ حال میں ایسا بیان دینا ملک میں اشتعال پھیلانا ہے، ایسے بیانات کے باعث عالمی جنگ دوم کے دوران ایک شہزادے کا قتل ہوا، شیخ رشید نے اپنے جرم کو کئی بار دہرایا، بار بار ایک ہی بیان دیا۔ اس کے ساتھ ہی پراسیکیوٹر عدنان نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر دلائل مکمل کر لیے۔ جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ دفعات کے مطابق شیخ رشید کے بیان کا اثر پوری قوم پر ہے، ایسا ہی ہے؟ آصف زرداری کہہ رہے ہیں کہ بیان شیخ رشید نے نہیں دیا، عمران خان نے دیا۔ جج نے ملزم شیخ رشید کے وکیل سے استفسار کیا کہ معلومات سے متعلق تفتیش کے لیے پولیس نے شیخ رشید کو بلایا؟ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے جواب دیا کہ انفارمیشن پولیس ریکارڈ میں موجود ہے جو شیخ رشید نے شیئر کر دی ہے۔ جج نے استفسار کیا کہ ٹرانسکرپٹ میں کہاں لکھا ہوا ہے کہ عمران خان نے شیخ رشید کو قتل کی سازش کا بتایا؟ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان سے میٹنگ ہوئی جس میں قتل کی سازش سے آگاہ کیا گیا، اس مرحلے پر صرف پولیس ریکارڈ کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، کیا شواہد تھے جن پر شیخ رشید نے بیان دیا؟ انہوں نے تو کہا کہ شواہد موجود نہیں۔ شیخ رشید کے وکیل نے جواب دیا کہ عمران خان نے جو کہا اس پر شیخ رشید یقین رکھتے ہیں، ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہو چکا، آصف زرداری پر الزام لگایا گیا، ان پر مرتضی بھٹو سے لے کر بینظیر بھٹو کے قتل کی سازش تک کا الزام ہے، پولیس کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی جنہوں نے سازش کی۔ شیخ رشید کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ جو عمران خان نے انہیں بتایا وہی انہوں نے بیان میں کہا، شیخ رشید کہتے ہیں کہ عمران خان کا فالوور ہوں تو ان پر یقین رکھتا ہوں، عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ 2 بندے ہیں جن سے آصف زرداری نے عمران خان کے قتل کے لیے رابطہ کیا، سیاسی بیانات پر مقدمات نہیں ہوتے، جھوٹے الزام لگانے والوں پر مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف صرف ہتکِ عزت کا مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔ جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ شیخ رشید کی جس کے ساتھ میٹنگ ہوئی ان کو تفتیش میں شامل کیا؟ کیا پولیس نے عمران خان کو تفتیش میں شامل کیا؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ شیخ رشید نے کہا کہ ثبوت نہیں ہیں اس لیے عمران خان کو شاملِ تفتیش نہیں کیا۔ جج نے سوال کیا کہ شیخ رشید نے تو کہا کہ عمران خان نے انہیں بتایا ہے تو عمران خان کو شاملِ تفتیش کیوں نہیں کیا؟ جج نے وکیلوں سے ہنستے ہوئے استفسار کیا کہ میں کوئی شرارت تو نہیں کر رہا ناں؟ اس موقع پر مدعی وکیل کی جانب سے عمران خان کو شاملِ تفتیش کرنے کی استدعا کر دی گئی۔ جج نے کہا کہ پولیس نے چالان بنایا ہے کہ عمران خان پر جھوٹے الزامات پر تفتیش ہو گی۔ جج نے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان پر سازش کے لیے تفتیش نہیں بنتی۔ دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا اور عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...
ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہ...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکی...
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...
عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں پھر نیچے آئی ہیںمگر اس کا فائدہ عوام کو نہیں دیںگے کراچی، قلات، خضدار، کوئٹہ اور چمن کا سنگل روڈ ، وفاق خود بنائے گا، وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آ...
علیمہ خانم ایک بار پھر احتجاجاً گاڑی سے نکل کر گورکھ پور نا ناکے پر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں آخر کیا وجہ ہے کہ ایک ماہ سے ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی گئی ، علیمہ خانم کا استفسار عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے والے آئی تینوں بہنوں کو ایک بار پھر گورکھ پور ناکے ...
معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے تحفظ، بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکن معاملات پر تحفظات پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن نے جائزہ مکمل کرلیا ،رپورٹ جولائی میں جاری کردی جائے گی عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے عدالتی کارکردگی سمیت معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے ...
جاں بحق ہونے والوں میں دلشاد، اس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش، ناصر اور دیگر شامل ہیں، تمام افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ، جنہیں اندھا دھند گولیاں مار کر قتل کیا گیا مقتولین مہرسطان ضلع کے دور افتادہ گاؤں حائز آباد میں ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے جہاں گاڑیوں کی پینٹنگ، پالش اور...