وجود

... loading ...

وجود

عوام اور معیشت

هفته 21 جنوری 2023 عوام اور معیشت

ملک میں اِس وقت دو جنگیں لڑی جارہی ہیں مہنگائی اوربے روزگاری کے خلاف ایک جنگ تو عوام لڑ رہی ہے مگر باوجود کوشش کے اُسے اِس جنگ میں معمولی سی بھی کامیابی نہیں مل رہی اب تو عوام کومہنگائی اور بے روزگاری سے لڑنے کے ساتھ بدامنی کا مسئلہ بھی درپیش ہے جواُس کی مزید توانائی نچوڑرہا ہے جبکہ دوسری جنگ سیاسی جماعتیں لڑنے میں مصروف ہیں یہ جنگ اقتدار کی جنگ ہے ہر جماعت بڑھ چڑھ کرایک دوسرے پر حملے کرنے میں مصروف ہے کوئی چھینا گیا اقتدار واپس لینے کے لیے بے چین اوراِس کے لیے فوری طورپرعام انتخابات چاہتا ہے تاکہ جیت کر دوبارہ اقتدار میں آسکے کیونکہ اُسے زعم ہے کہ وہ آج بھی ملک کامقبول ترین چہرہ ہے لیکن مدِ مقابل تمام چہرے اِس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح فوری طورپر انتخابات میں جانے سے بچ جائیں اور چاہے محدود مدت کے لیے ہی سہی بمشکل حاصل ہونے والا اقتدار پاس رہے تاکہ بدعنوانی جیسے مقدامات اور اسی نوعیت کی جاری تفتیش سے مستقل بنیادوں پر چھٹکارہ حاصل کرلیں نیب اختیارات کے حوالے سے کی جانے والی نئی ترامیم سے اُن کے مقاصد کسی حد تک پورے ہورہے ہیں مگراقتدار کے رسیا تمام فریق ہر پل دائو لگانے کی تاک میں رہتے ہیں ایک طرف اسمبلی میں آکر قومی مسائل پر بات کرنے کی دعوت دی جاتی ہے اور جب دوسرا فریق رضامندی ظاہر کرتا ہے تو چالاکی سے وہی استعفے منظور کرلیے جاتے ہیں جو قبل ازیں اسپیکرنے اِس بناپر روک رکھے تھے کہ جب تک ہر ممبرانفرادی طورپر پیش ہو کر تصدیق نہیںکرتامنظور نہیں کیے جا سکتے اب اچانک منظوری سے واضح ہے کہ صاف چھپتے بھی نہیں نظر اتے بھی نہیں کے مصداق بات قواعد کی نہیں بلکہ استعفوں کی نا منظوری دراصل سیاسی چال تھی مگر سیاسی چالوں کی جنگ میں وطنِ عزیز کے اصل مسائل نظر اندازہوکر ملکی معیشت کے لیے زہربنتے جا رہے ہیں ظاہرہے اِس زہر کاجب کوئی تریاق ہی تلاش کرنے میں سنجیدہ نہیں تو زہر ختم نہیں ہو سکتا اسی رویے کی بناپر ملکی معیشت تباہی کے دہانے پرپہنچ چکی ہے اور آج حالات اِتنے پریشان کُن ہو چکے ہیں کہ ملک میں قرضوں کی اقساط اور سود کی ادائیگی کی سکت نہیں رہی دوست ممالک مزید امداد سے قبل شرائط منوانے کے چکرمیں ہیں جبکہ عالمی مالیاتی اِدارے اب یا تو مزید قرض دینے سے اجتناب کرنے لگے ہیں یا قرض دینے سے قبل ہر قسم کی سبسڈی کے خاتمے کامطالبہ کرنے لگے ہیں واقفانِ راز کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اِداروں کی سبسڈی کے خاتمے کی شرط اندرونِ خانہ تسلیم کی جاچکی اوراِس حوالے سے کسی وقت بھی منی بجٹ آسکتا ہے جس سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح میں مزید اضافہ ہوگاکوئی بھی فلاحی ریاست عوام پر زیادہ بوجھ ڈالنے سے گریزاور سہولتیں دینے کی کوشش کرتی ہے لیکن اقتدار کی جنگ میں مصروف سیاستدان اِس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہیں جس کی بڑی وجہ اقتدار بچانے اور اقتدار میں آنے کی جنگ ہے عین ممکن ہے کچھ سیاستدان سیاسی مہارت سے اقتدار کی جنگ تو جیت جائیں مگر عوام مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف جاری جنگ ہارنے کے قریب آچکی ہے سیاستدان تو جب چاہتے ہیں اپنے کیس ختم کرانے کے لیے نظام میں تبدیلیاں کر لیتے ہیںمگر مہنگائی اور بے روزگاری کم کرنے پر وسائل وقف نہ کرنے سے غربت اوربھوک و افلاس میں اضافہ ہوتاجارہا ہے جس سے ریاست پر اعتماد میں بھی کمی آئی ہے ۔
کورونا وبا نے دنیا کی بڑی معیشتوں چین ،امریکا اوریورپ کو بھی متاثر کیامگرحکمرانوں نے ناہموارہونے والی معاشی سرگرمیاں جلدہی بحال کردیں دنیا بھرمیں افریقی خطہ سب سے پس ماندہ تسلیم کیا جاتا ہے جہاںپانی اور خوراک کے ذخائر کی کمی سے عوام کوگزشتہ کئی دہائیوں سے بھوک و افلاس کا سامنا ہے علاوہ ازیں روزگار کے مواقع محدودہونے کی بناپرفی کس آمدن بھی کم ہے لیکن گزشتہ برس دنیابھر میں جنم لینے والی بدترین مہنگائی کی لہر کے باوجوداُن ممالک کو ہمارے جیسے مسائل کا سامنا نہیں بلکہ معیشتیں مستحکم ہورہی ہیںعالمی وبائوں سے افریقی ممالک میں بھی ترقی کی رفتار سست ہوئی پھر بھی دہرے ہندے میں جانے والی مہنگائی میں اب کمی کارجحان عیاں ہے افریقین ڈویلپمنٹ بینک نے حال ہی میں جاری اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ افریقہ کے 54ممالک کو عالمی معاشی بحران نے متاثر کیا مزید یہ کہ روس کے یوکرین پر حملے،کورونا کے بعد کی صورتحال اور عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں نے بھی معاشی سرگرمیاں سست کیں جس سے نہ صرف ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا بلکہ مہنگائی سے عوام بھی پریشان ہوئے نیز یورپ اور چین کے لیے برآمدات کی طلب کم ہونے سے خطے پر سنگین اثرات دیکھے گئے توانائی اور غذائی اجناس کے نرخوں میں اضافے سے افریقی خطے میں مزید ایک کروڑ پچاس لاکھ لوگ انتہائی غربت کا شکار ہوئے جس سے اِس خطے میں پہلے سے موجود غربت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا 2021کے مقابلے میں گزشتہ برس معاشی ترقی کی رفتار 4.8سے کم ہو کر 3.8ہوگئی لیکن اب پیداواری سرگرمیاں بحال ہو تی جارہی ہیں جس سے بہتری کی طرف سفر جاری ہے یہ رپورٹ واضح کرتی ہے کہ بدترین حالات کے باوجود افریقی ممالک چاہے دھیرے دھیرے ہی سہی مگر اب سنبھل رہے ہیں نہ صرف دوبارہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ مہنگائی میں بھی معمولی ہی سہی لیکن کمی ہورہی ہے حالانکہ یہ وہ ممالک ہیں جہاں زرعی و صنعتی پیداوار کے زیادہ مواقع نہیں پھر بھی بہتری آنا واضح کرتا ہے کہ یہاں کی قیادت میں آگے بڑھنے کا جذبہ ہے کیونکہ عوام اور حکمران مہنگائی اوربے روزگاری کے خلاف شانہ بشانہ رہے اسی لیے خرابی کے بعد بہتری کی طرف سفر شروع ہو چکا ہے ۔
پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن ستم ظریفی یہ کہ عوام جو پہلے ہی کئی مسائل سے برسرِ پیکارتھی اب آٹے کے حصول کی جنگ بھی لڑنے پر مجبور ہے ڈالر کی قلت سے ایل سیز جاری نہ ہونے کی بناپر درآمدی خام مال صنعتوں کو نہیں مل رہا یہ عمل کارخانے اور ملیں بندہونے کا باعث ہے جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر کے ستر لاکھ لوگ بے روزگارہوچکے مزیدیہ کہ برآمدی سامان کی تیاری متاثر ہونے سے برآمدات روزبروز کم واقع ہوتی جارہی ہیں جو زرِ مبادلہ کے ذخائرمیں بدترین کمی کی بڑی وجہ ہے بات یہاں تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ ترسیلاتِ زرمیں بھی مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اِس کی وجہ حکومت پردیارِ غیر میں حصولِ روزگار کے لیے آبادپاکستانیوں کے اعتماد کی کمی ہے سیاسی قیادت جہاں دوست ممالک سے مالی مدد لینے کے لیے خوار ہورہی ہے مگر زیادہ مثبت جواب نہیں مل رہااگر یہی بھاگ دوڑ تارکینِ وطن کے اعتماد کی بحالی کے لیے کی جائے تو ترسیلاتِ زر میں اضافہ ممکن ہے لیکن حکمرانوں کا خیال ہے کہ تارکینِ وطن کی اکثریت انتخابات میں جانے والی قوتوں کے ساتھ ہے اسی لیے نظر انداز رکھنامناسب ہے حالانکہ زاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرنے کی ضرورت ہے دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت کو ایران اور افغانستان سے ملنے والی سرحدوں پر بدامنی کا سامنا ہے اِن حالات میں چاہے محدود مدت کے لیے ہی سہی ملک کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے جس کے لیے ایک ایسے وسیع تر مکالمے کی ضرورت ہے جو تمام سیاسی قیادت میں افہام و تفہیم لانے کا باعث بنے لیکن اقتدار بچانے اور اقتدار میں آنے کی جنگ اِس قدر عروج پر ہے کہ سیاستدانوں کو کسی اور طرف دیکھنے کی فرصت ہی نہیں عوام نامی مخلوق کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے جس کا نتیجہ ہے کہ نہ صرف عوام کے حصے میں مہنگائی اور بے روزگاری کے مقابلے پرمسلسل پسپائی آ رہی ہے بلکہ اقتدار بچانے اور دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواہشمندوں کو بھی ناکامی و ہزیمت کا سامنا ہے قول وفعل کا تضاد عوام کو اُن سے متنفر کر نے کا باعث ہے اگر اقتدار بچانے اور اقتدار میں آنے کی جنگ وقتی طور پر روک کر مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جنگ میں عوام کا ساتھ دیاجائے اور معیشت بحال کرنے کے لیے سیاسی اختلاف بالائے طاق رکھ کرکام کیا جائے تو نہ صرف سیاستدانوں کو مقبولیت ملے گی اور معاشی زوال ختم ہو گا بلکہ عوام کو بھی غربت ،مہنگائی اوربے روزگاری جیسے مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج وجود جمعرات 21 نومبر 2024
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج

آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش وجود جمعرات 21 نومبر 2024
آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر