... loading ...
معروف بھارتی کرکٹر ریشابھ پنت بھیانک کار حادثے کا شکار ہو گئے تاہم گاڑی تباہ ہونے کے باوجود خوش قسمتی سے ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز اترکھنڈ میں اپنے آبائی علاقے رورکی میں حادثے کا شکار ہوئے اور انہیں شدید زخمی ہونے کے سبب ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان کی مرسڈیز گاڑی کو اس دوران آگ لگ گئی جس کے سبب پوری گاڑی تباہ ہو گئی اور وہ کھڑکی توڑ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔ بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ وی وی ایس لکشمن نے ٹوئٹر پر پیغام میں ریشابھ پنت کے حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنت کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن انہیں لگنے والی چوٹیں کس حد تک شدید ہیں، یہ ابھی نہیں کہا جا سکتا۔ ان کی گاڑی کو یہ حادثہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب دہلی سے واپس لوٹتے ہوئے پیش آیا اور انہیں ایک نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔اترکھنڈ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اشوک کمار نے بتایا کہ بھارتی کرکٹر ریشابھ پنت کی گاڑی کو صبح ساڑھے پانچ بجے رورکی کے قریب محمد پور جاٹ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ کرکٹر کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے ان کی کچھ وقت کے لیے آنکھ لگ گئی تھی اور اسی سبب ان کی گاڑی سڑک کے بیچ میں موجود آہنی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ان کی آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپیٹل نے بھی ان کے حادثے کی تصدیق کی ہے جبکہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرکٹر کے سر، پیٹھ اور ٹانگوں پر شدید زخم آئے ہیں۔ ریشابھ پنت سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کا حصہ نہیں ہیں اور انہیں ان کی کارکردگی کا معیار بہتر بنانے کے لیے بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ فروری میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز کی تیاری کر سکیں۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...