... loading ...
کچھ لوگ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی طرف سے مدت ملازمت میں مزید توسیع کا پیغام لے کر لندن گئے تھے، انہوں نے نوازشریف کو قائل کر نے کی پر زور کوشش کی کہ باجوہ کو چند ماہ کی مزید توسیع دے دی جائے لیکن میاں صاحب نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں، مارشل لاء لگتا ہے تو لگے، حکومت جاتی ہے تو جائے، نئے مقدمات بنتے ہیں تو بنیں، ایکسٹینشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ انکشاف مسلم لیگی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ اکتوبر 2022ء میں لندن گئے تو ان کی میاں نوازشریف اور مریم نواز سے متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔ عرفان صدیقی نے بتایا کہ ان کی توقع کے برعکس ان ملاقاتوں میں نئے آرمی چیف کی تقرری سے کہیں زیادہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں مزید توسیع کا معاملہ زیر بحث رہتا تھا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پیغام لانے والوں کو میاں صاحب نے کہا کہ اچھا ہوگا باجوہ صاحب خود اپنی زبان سے ریٹائرمنٹ کا واضح اعلان کر دیں۔ یہ پیغام ملنے کے دو یا تین دن بعد جنرل باجوہ نے ڈیفنس یونیورسٹی کی تقریب میں دو ٹوک انداز میں کہہ دیا کہ وہ مقرر ہ تاریخ 29 نومبر کو گھر چلے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں عران صدیقی نے کہا کہ زمین کی حقیقتیں باجوہ صاحب کے حق میں نہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز اور نواز میں کوئی اختلاف نہیں تھا، شہباز شریف بھی زمینی حقیقتوں سے پوری طرح باخبر تھے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ جنرل راحیل شریف جنوری 2016ء میں ریٹائرمنٹ کا واضح اعلان کر نے کے بعد بھی توسیع کیلئے بہت سرگرم رہے۔ ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ لیگی سینیٹر نے بتایا کہ نواز شریف کو ہٹانا اور عمران کو لانا ایک ادارہ جاتی منصوبہ تھا جو 2011ء میں شروع ہوا۔ جنرل پاشا، جنرل ظہیر الاسلام اور بعد میں آنے والوں نے بھی اس منصوبے کو آگے بڑھایا۔ عرفان صدیقی نے بتایا کہ ایکسٹینشن دراصل ایک متوازی منصوبہ تھا جو بڑے ادارہ جاتی منصوبے کے ساتھ ساتھ چلتا رہا۔
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...