... loading ...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے برطانیہ سے فنڈز خرد برد کیس میں ملک ریاض حسین کو طلب کرلیا۔ سابق مشیر داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر و دیگر کے خلاف نیب انکوائری میں نیب راولپنڈی نے ملک ریاض کو یکم دسمبر کو طلب کیا ہے۔ نیب نے نوٹس میں ہدایت کی کہ ملک ریاض حسین یکم دسمبر دن 11 بجے نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں، جب کہ اب تک انکوائری میں فیصل واوڈا پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔ برطانیہ کی نیشنل ایجنسی (این سی اے) نے 2019 میں پاکستانی بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف تحقیقات کیں جن کے نتیجے میں ملک ریاض نے تصفیے کے تحت 190 ملین پاؤنڈ کی رقم برطانوی ایجنسی میں جمع کروائی۔ این سی اے کے مطابق تصفیے سے حاصل ہونے والی یہ رقم پاکستان منتقل کی گئی لیکن یہاں پہنچنے پر اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے ایک فیصلے کے نتیجے میں قومی خزانے میں جمع کروائے جانے کے بجائے سپریم کورٹ کے اْس اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی جس میں ملک ریاض بحریہ ٹاؤن کراچی کے کیس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے تحت اقساط میں 460 بلین روپے کی ادائیگی کررہے ہیں۔ نیب کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان کی ملکیت 190 ملین پاؤنڈ ملک ریاض کو ہی واپس مل گئے، وفاقی کابینہ نے اس وقت معاملے کو حساس قراردے کر متعلقہ ریکارڈ بھی سیل کر دیا تھا۔ اس حوالے سے ملک ریاض کا این سی اے سے کیا جانے والا معاہدہ بھی پوشیدہ رکھا گیا تھا اور پاکستان میں بھی یہ تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں کہ ریاست کی ملکیت رقم پھر سے ملک ریاض کے استعمال میں کیسے آئی۔ ملک ریاض نے ٹوئٹر پر اپنے موقف میں کہا تھا کہ انہوں نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے کیس میں سپریم کورٹ کو 19 کروڑ پاؤنڈ کے مساوی پاکستانی رقم کی ادائیگی کے لیے برطانیہ میں قانونی جائیداد فروخت کی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رئوف حسن کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ افراط زر میں آنے والے مہینوں میں اضافہ ہوگا۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں 100 ب...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو ملک بھر میں آج ہی ٹیکس ریٹ فوری طور پر پندرہ فیصد کم کردوں لیکن کیا کروں اس وقت آئی ایم ایف کی مجبوری ہے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد سینٹورس میں عالمی معیار کے ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے نر...
سندھ اسمبلی کی رپورٹنگ کرنے والے پارلیمانی صحافیوں نے پیر کو پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے اس قانون کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے پی پی رکن سعدیہ جاوید سے کہا کہ صحافی احتجاج کررہے ہیں، آپ ترجمان سندھ حکومت ہ...
سپریم کورٹ نے رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے قرار دیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور کے بعد پارٹی اور صوبائی حکومت میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلیوں کی لہر چل پڑی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی اورصوبائی حکومت میں بڑ...
کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے مکالمہ کیا کہ کچھ عرصے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور اس کے بدلے مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے دوران کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مکالمہ کیا۔وفاقی وزیر کی ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل آج سماعت کے لیے مقرر کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات نئے جج جسٹس اعظم خان سماعت کرینگے، خاور مانیکا نے 13جولائی 2024کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت ...
سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ آج (بروز پیر) سنایا جائے گا۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے فیصلہ جمعرات کو محفوظ کیا تھا، بینچز کے اختیارات کیس میں فل کورٹ کی تشکیل پر بھی عدالت نے دلائل طلب کئے تھے ۔...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ رکن قومی اسمبلی...
امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں ایسا پلیٹ فارم چاہتے ہیں، جہاں مل کر تمام معاملات پر تبادلہ خیال کریں اور مجموعی سیاسی حل سامنے آئے ،موجودہ اسمبلیاں عوام کی نمائندہ نہیں حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے ، دوسری دنیا کے ساتھ بھی انہی کے روابط ہیں، معاملات وہ...
ایک سروے کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے ، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے ۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت ک...