... loading ...
ترکیہ کی عدالت نے مختلف جرائم ثابت ہونے پر خود ساختہ مذہبی اسکالر کو 8 ہزار 658 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں 64 سالہ خود ساختہ مذہبی اسکالر، متنازع ٹی وی شخصیت اور کاروباری شخص عدنان اکتار کو مختلف جرائم میں سزا سنائی گئی۔ ترکیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مجرم کو اتنے لمبے عرصے کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدنان اکتار کو استنبول کی اعلیٰ کرمنل عدالت نے سزا سنائی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں بھی عدنان اکتار کو جنسی استحصال، جنسی جرائم، سیاستدانوں اور فوج کی جاسوسی جیسے جرائم میں ایک ہزار 75 سال قید کی سزا سنائی تھی جسے بعد میں کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ عدنان اکتار ترکیہ سمیت دنیا بھر میں متنازع اسکالر کے طور پر اپنی پہچان رکھتے ہیں اور انہوں نے ایک ٹی وی چینل بھی بنا رکھا ہے جسے حکام کی جانب سے بند کر دیا گیا ہے۔
ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت زلزلے سے 22 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق استنبول کے مشرق میں تقریبا 210 کلومیٹر (130میل) دور ترکیہ کے مغربی علاقے میں6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 22 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ یورپی زل...
ترکیہ نے پاکستان کو مشکل معاشی حالات سے نکالنے کیلیے پانچ ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، جبکہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اور ترکی اگلے دو تین سال میں پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دے کر کم از کم پانچ ارب ڈالر تک کرنا چاہتا ہے کیونکہ تجار...
اقوام متحدہ نے ترکی کا نام بدل کر ترکیہ کرنے کی توثیق کردی ہے۔ اس تبدیلی کی درخواست ترک حکومت کی جانب سے کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ یکم جون کو ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی جانب سے ایک مراسلہ جنرل سیکرٹری کے حوالے کیا گیا تھا۔ اس مراسلے میں درخواست کی گئی...