... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور سابق وزیراعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے، کارکنوں نے ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ جمعرات کو سابق وزیراعظم عمران خان کا مارچ گزر رہا تھا کہ اللہ والا چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے کیمپ کے قریب ایک شخص نے کنٹینر کے قریب آ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص معظم گوندل جاں بحق اور سابق وزیراعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دور ان بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں بھی کئی افراد زخمی ہوئے۔ اس موقع پر موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملزم کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے حملہ آور کے پاس اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس دوران سیکورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فوراً نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا اور کنٹینر سے اعلان کیا گیا کہ عمران خان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے تاہم وہ محفوظ ہیں بعد ازاں سکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر سے نکال کر فوراً بلٹ پروف گاڑی میں نامعلوم مقام پر طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے برسٹ چلایا پھر ایک گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔ گوجرانوالہ کے تھانہ کنجاہ کی پولیس کی جانب سے گرفتار مبینہ حملہ آور کے بیان کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ یہ اس لیے کیا کیونکہ عمران لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا اور مجھ سے یہ چیز دیکھی نہیں گئی، اس لیے مارنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ مارنے کی پوری کوشش کی، صرف اور صرف عمران کو، میں نے سوچا ادھر اذان ہو رہی ہے وہاں ڈیک لگا کر شور کر رہے تھے، یہ میرے ضمیر نے اچھا نہیں مانا۔ پولیس کے سوال پر اس نے کہا کہ اچانک فیصلہ کیا، صبح سے جس دن سے یہ لاہور سے چلا ہے، اس دن سے یہ سازش سوچی کہ میں نے اس کو مارنا ہے۔ ملزم نے کہا کہ میرے پیچھے کوئی نہیں ہے، میں اکیلا ہوں، گھر سے اپنی بائیک پر آیا ہوں، بائیک ماموں کی دکان پر چھوڑ دی، ان کی موٹرسائیکل کی دکان ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں فائرنگ کے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے، وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے دوران ٹانگ میں گولی لگنے کی وجہ سے عمران خان زخمی ہیں اور یہ ٹارگٹڈ حملہ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان سمیت عمر چٹھہ اور فیصل جاوید بھی زخمی ہیں۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ سینیٹر فیصل جاوید، عمرڈار، احمد چٹھہ کوبھی گولیاں لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب لیڈر کو ماردیا جاتا ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے نے عمران خان کا نشانہ لیا تھا، ہم سب نے ان کے سامنے کھڑے ہو کر ان کی جان بچائی۔ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر بیان کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان سمیت تمام رہنما خیریت سے ہیں لیکن کچھ ساتھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ میں نے گزشتہ رات احمد چٹھہ کو فون پر بتایا تھا کہ وزیرآباد میں خان پر قاتلانہ حملہ ہو گا سو قاتلانہ حملہ ہو گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ حملہ میں ایک کارکن جاں بحق اور ہمارے چار لیڈر زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ تمہی نے چھیڑ دیا موت و زندگی کا سوال اب اس سوال کے زندہ جواب اْبھریں گے۔ دریں اثناء پاکستان تحریک کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے فائرنگ کے واقعہ میں عمران خان کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ بزدلوں نے اپنی اوقات دکھا دی ہے، عمران خان صاحب زخمی ہیں، اللہ تعالی ان کو محفوظ رکھے اور پوری قوم عمران خان کی زندگی کے لیے دعا کرے۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عمران خان کو بائیں ٹانگ میں تین گولیاں لگی ہیں۔
پاکستانی عوام کے پیروں تلے معدنی ذخائر اور ہاتھوں میں مہارت ہے، مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں، مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان معدنی معیشت میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف چین ، امریکہ، روس، برطانیہ ، آذر بائیجان سمیت متعدد ممالک سے منرلز سکیورٹی میں شرا...
پی ٹی آئی کارکنوں کا جیل کے قریب احتجاج اور پتھراؤ ،عمران خان کی تینوں بہنوں، عالیہ حمزہ، ایم این اے شفقت اعوان سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، خواتین کو کچھ دور لے جاکر پولیس نے رہا کردیا بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چودھری کی گاڑی کو جیل سے کچھ دور لگے ...
ایم کیو ایم کا ایک گروپ کراچی میں نفرتیں پھیلا رہا ہے ، یہی لوگ افراتفری چاہتے ہیں ایم کیو ایم کو جو بات کرنی ہے وہ عوامی مینڈیٹ پرکرے، شرجیل میمن کا ایم کیو ایم کو جواب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ایم کیو ایم قیادت کو استعفے دے کر دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔کراچی ...
ایم کیو ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا چنگاریاں اگر بارود کے ڈھیر تک پہنچیں تو شہر میں آگ لگ جائے گی، خالد مقبول متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کی حکومت سندھ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ک...
آرٹیکل 8 کی شق تین اے کے تحت معاملہ عدالت نہیں آسکتا‘ پھر اپیل کیسے؟ جسٹس جمال خان مندو خیل سانحہ جعفر ایکسپریس ،بولان میں دہشت گردی کا سپریم کورٹ میں تذکرہ،سات رکنی آئینی بینچ کی سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا ...
امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان کے معدنیات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے لیے دلچسپی کا اظہار،پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پُرعزم ہے(اسحق ڈار) پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی ...
علیمہ خانم کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد کے قریب رہنے کی ہدایت کی ہے پی ٹی آئی پنجاب کی جانب سے دھرنے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی ،عالیہ حمزہ نے بھی ہامی بھر لی،پی ٹی آئی کے ک...
اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے ، چار ماہ میں نئے الیکشن کرائے جائیں قومی سلامتی کمیٹی میں سارے پارلیمان کو دعوت دینی چاہیے ، پریس کانفرنس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوچے اور قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائے ، اسپیکر کے خلاف ...
گورنر صاحب بیس گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھومتے ہیں اور خود کو عوامی لیڈرکہتے ہیں یہ 90 کی دہائی یا 2007 ء کا کراچی نہیں جب یہاں بوری بند لاشیں ملتی تھیں ، میئر کراچی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کراچی کی ترقی کے لئے سو ارب رو...
سلور نوٹس سے ارمغان کے بیرونِ ملک اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی اقدام کا مقصد ارمغان کے مبینہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو پاکستان واپس لانا ہے، ذرائع ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے انٹرپول سے سلور نوٹس کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں ب...
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو ڈیرہ بگٹی سے گرفتار کرلیا گیا،30 روز کے لیے جیل منتقل کیاجائے گا، اختر مینگل کا نظربندی کے احکامات پر گرفتاری دینے سے انکار مستونگ میں لکپاس کے مقام پر پچھلے ایک ہفتے سے دھرنا جاری،بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ،بیک ...
پورا صوبہ، کراچی سے کشمور تک، نہری منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہا ہے سندھ کا سودا کرنے والے عوام کی نظروں میں لعنت بن چکے ہیں، مقررین گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی مجوزہ تعمیر کے خلاف ریلی نکالی اور کراچی...