... loading ...
پاکستان تحریک انصاف چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں تمام اداروں سے کہتا ہوں اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ تشدد کروا کر اپنی عزت کروائیں گے تو غلط فہمی میں نہ رہیں، عزت دینے والا اللہ ہے اور آج تک دنیا کی تاریخ میں مار کر کسی ظالم کو عزت نہیں ملی، اعظم سواتی کو ننگا کر کے تشدد کیا گیا، وفاقی حکومت کو شرم آنی چاہیے، میرے خلاف ہر روز نئی ایف آئی آر درج ہوتی ہے اور میں ہر روز عدالت جا کر ضمانت لیتا ہوں، شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو ایف آئی اے کے کیس میں بری کیا گیا ہے، اس میں جو بھی ذمہ دار ہیں ان کو شرم آنی چاہیے، ملک کے غدار ہیں آپ لوگ، پاکستان میں کوئی تحریک طالبان نہیں تھی مگر جب ہم امریکا کی جنگ میں گئے تو ہر قسم کی دہشت گردی ہوئی، مجرموں کی حکومت میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلے شہباز گل کو پکڑ کر جیل میں ڈالا اور ان کو ننگا کر کے تشدد کیا گیا اب اعظم سواتی کو رات پکڑ کر ان کو بھی ننگا کر کے تشدد کیا اس پر تمھیں (وفاقی حکومت) شرم آنی چاہیے۔ اپنے مخالف امیدوار مولانا قاسم سے سوال کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپنے بچوں سے پوچھیں کہ کیا آصف زرداری اور نواز شریف ایماندار ہیں۔ عمران خان نے اپنے مخالف امیدوار سے مخاطب ہوکر کہا کہ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ کیا یہ دونوں خاندان ایماندار ہیں جو 30 برس سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 سال پہلے اس لیے سیاست میں آیا تھا کہ یہ لوگ ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر لے جا رہے تھے اس لیے میں ان کی چوری اور کرپشن پکڑنے سیاست میں آیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ مولانا قاسم اگر سمجھتے ہیں کہ جس اتحاد میں آپ کھڑے ہیں اس میں نواز شریف اور آصف زرداری کا خاندان ایماندار ہیں تو میں سب کو کہتا ہوں کہ ان کو ووٹ دے دیں لیکن ان کی چوری پر تو کتابیں لکھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ہر روز نئی ایف آئی آر درج ہوتی ہے اور میں ہر روز عدالت جاکر ضمانت لیتا ہوں تو میں کیون ملک چھوڑ کر لندن نہیں بھاگ جاتا مگر میں ان چوروں کا عدالت میں بھی مقابلہ کرتا ہوں اور زمین پر بھی لوگوں کے پاس جا کر جگاتا ہوں اور قوم کو بتاتا ہوں کہ میری قوم کا کوئی مستقبل نہیں جس پر چور مسلط ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ وہ چور لوگ ہیں جن کے ساتھ بد دیانت آدمی الیکشن کمشنر ملا ہوا ہے جس نے ان کے ساتھ مل کر کم از کم 15 ہزار جعلی ووٹ ڈلوائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ لوگ ملک کا پیسہ چوری کرکے ڈالر باہر لے جاتے ہیں تو ڈالر کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے روپے کی قیمت گرتی ہے اور جب روپیہ گرتا ہے تو مہنگائی آتی ہے۔ نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تین سال کی حکومت میں اس نے 17 فیکٹریاں بنائیں مگر ساڑھے تین سال کا میرا ریکارڈ دیکھیں تو میں نے اپنے دادا اور باپ کی بھی زمین فروخت کی کوئی ایک بتائے کہ عمران خان نے اقتدار کا فائدہ اٹھایا ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کبھی کسی وزیراعظم نے کم خرچ کر کے ملک کا اتنا پیسہ نہیں بچایا۔ عمران خان نے کہا کہ جب میری حکومت تھی تو میں نے دہشت گردی پر قابو پا لیا تھا اور میں بار بار کہتا رہا کہ ہمیں امریکا کی جنگ میں نہیں جانا چاہیے، مزید کہا کہ پاکستان میں کوئی تحریک طالبان نہیں تھی مگر جب ہم امریکا کی جنگ میں گئے تو ہر قسم کی دہشت گردی ہوئی۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میری حکومت میں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا تھا کیونکہ ہم نے امریکا کو واضح طور پر کہا تھا ہم تمہارے ساتھ امن میں شامل ہوں گے لیکن کسی جنگ میں شرکت نہیں کریں گے اسی طرح یہاں امن ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ میں وفاقی حکومت سے پوچھتا ہوں کہ بارڈر آپ کے کنٹرول میں ہے، وہاں سے کیسے لوگ آئے اور یہاں دہشت گردی کیسے ہوئی۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سوات میں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، جب انہوں نے نقل مکانی کی تو ان کے گھر لوٹے گئے تھے اور جو زکوۃ دینے والے تھے وہ نقل مکانی کے بعد خود زکوات لینے والے بن گئے۔ عمران خان نے کہا کہ کیا وفاقی حکومت کا کام یہ رہ گیا ہے کہ عمران خان پر جھوٹے مقدمات بنا، ہمارے لوگوں کو جیلوں میں ڈالو اور میڈیا پر پابندیاں لگا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے شہباز گل کو پکڑ کر جیل میں ڈال اور ان کو ننگا کر کے تشدد کیا گیا اب اعظم خان سواتی کو رات پکڑ کر تشدد کیا اور ان کو بھی ننگا کر کے تشدد کیا اس پر تمہیں (وفاقی حکومت) شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے مگر اب اسٹریٹ کرائم میں بہت اضافہ ہوا ہے، اس لیے میں وزیر اعلیٰ سے کہتا ہوں کہ وہ وفاقی حکومت سے پوچھیں کہ اگر آپ ذمہ داری نہیں سنبھال سکتے تو ہمیں دے دیں ہم خود ذمہ داری سنبھالیں گے۔عمران خان نے کہا کہ میں تمام اداروں سے کہتا ہوں کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ تشدد کروا کر اپنی عزت کروائیں گے تو غلط فہمی میں نہ رہیں عزت دینے والا اللہ ہے اور آج تک دنیا کی تاریخ میں مار کر کسی ظالم کو عزت نہیں ملی کیونکہ جو ظلم کرتا ہے لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو ایف آئی اے کے کیس میں بری کیا گیا ہے، اس میں جو بھی ذمہ دار ہیں ان کو شرم آنی چاہیے، ملک کے غدار ہیں آپ لوگ۔ بعدازاں، عمران خان نے جلسے میں شریک تمام کارکنان اور حامیوں سے حلف لیا اور انہیں حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں، سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ان مجرموں کی حکومت آئی ہے یہاں دہشت گردی بڑھنا شروع ہوگئی ہے، جس طرح سوات میں ہو رہا ہے۔ چارسدہ میں ضمنی انتخابی مہم اور آزادی مارچ سے متعلق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ عام الیکشن نہیں بلکہ پاکستان کا فیصلہ ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف امریکی سازش کے تحت مسلط کی گئی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسا دیا ہے تو دسری طرف ہم ملک کی حقیقی آزادی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں مگر کل شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو بری کیا گیا ہے اور اس سے قبل مریم نواز، اسحق ڈار کو بھی بری کیا گیا، اسی طرح سارے بڑے ڈاکوں کے اربوں روپے کے کیس معاف ہوں گے۔ ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے دھاندلی کرنی ہے اور ہر حلقے میں 10 سے 15 ہزار ووٹ جعلی ڈالے ہوئے ہیں، اس لیے سب لوگ نکل کر دھاندلی کے باوجود ان کو شکست دیں گے۔ سابق وزیر اعظم نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ان مجرموں کی حکومت آئی ہے یہاں دہشت گردی بڑھنا شروع ہو گئی ہے، جس طرح سوات میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں کو روکنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے مگر بجائے وہ کام کرنے کے یہ لوگ اپنی چوری معاف کروا رہے ہیں، کرپشن کر رہے ہیں اور مخالفین کے خلاف کیسز کر رہے ہیں۔ عمران خان نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایجنسیاں کیا کر رہی ہیں، نامعلوم فون نمبرز سے دھمکیاں دینا، عمران خان کو ٹی وی پر نہ دکھانے کے لیے میڈیا کا منہ بند کرنا، مگر ملک میں کیا قانون رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں مگر ابھی پھر وہاں دہشت گردی ہو رہی ہے تو اس کے ذمہ دار یہ لوگ (موجودہ حکومت) ہیں، اس لیے اتوار 16 اکتوبر کو سب لوگ نکلیں اور بچوں پر بھی میں یہ ذمہ داری عائد کرتا ہوں کہ وہ اپنے والدین پر ووٹ ڈالنے کے لیے زور دیں۔ آخر میں عمران خان نے جلسے میں موجود شرکا سے حلف لیا اور انہیں آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرنے کے لیے پابند کیا۔
اونچ نیچ آفتاب احمد خانزادہ سوال زندہ ہونے کا ثبوت دیتے ہیں ،ایک سوال جس میں وقت کے ساتھ ساتھ شدت آتی جارہی ہے کہ آخر پاکستان کے عوام ملک کے سیاسی ، سماجی ، معاشرتی کے ساتھ ساتھ اپنے تمام معاملات سے اتنے لا تعلق کیوں ہوتے جارہے ہیں ؟ماتمی جلوسوں کے علاوہ ان کی آوازیں کیوں سنا...
گھریلو صارفین کو 34روپے 37پیسے فی یونٹ بجلی ملے گی ، صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7روپے 59پیسے کمی ،جس کے بعد صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ 40 روپے 60پیسے ہوگئی 77 سال سے ملک کو غربت کی جانب دھکیلنے والے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکا تو یہ ریلیف اور آئندہ آنیوا...
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔شی...
اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کروا سکے تو بہتر ہے استعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں اضلاع میں حکومت کی رٹ نہیں، انتظامیہ بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر نہ ہونے کا اقرار کر رہی ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے...
پاکستان کی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے صدر مملکت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعزیتی پیغام، شاندار الفاظ میں خراج تحسین صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے م...
سردار اختر مینگل کی جانب سے احتجاج کے دوران 3 مطالبات رکھے گئے ہیں دھرنے میں بی این پی قیادت، سیاسی و قبائلی رہنما، لاپتا افراد کے لواحقین شریک بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی۔ مینگل) کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالیہ گرفتاریوں کے...
پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار عدالتیں زیرو ہو گئیں، عدلیہ ، ججز اپنی عزت کی حفاظت خود کریں گے ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی...
ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی گفتگو، علی امین اور بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ،عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا، علی ...
رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ ب...
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...