... loading ...
انگلینڈ نے ہیری بروکس اور ڈوکیٹ کی شان دار بیٹنگ کے بعد بالرز کی نپی تلی کارکردگی کی بدولت پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں باآسانی 63 رنز سے شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی، 222رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہیں ہوا ،پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بنا سکی،انگلینڈ کے ہیری بروکس مین آف دی میچ قرار پائے ،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی اتوار کوکھیلا جائے گا۔ جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور ویل جیکس نے اوپننگ کی اور شراکت میں 18 رنز بنائے۔محمد حسنین پچھلے میچ میں مہنگے ثابت ہوئے تھے تاہم تیسرے میچ میں اپنے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر فل سالٹ کو محمد نواز کے ہاتھوں کیچ کرایا، جنہوں نے 8 رنز بنائے تھے۔دوسری وکٹ پر جیکس اور ڈیوڈ ملان نے انگلینڈ کا اسکور 61 رنز تک پہنچایا تاہم عثمان قادر نے پاکستان کو دوسری وکٹ دلادی۔ڈیوڈ ملان نے حیدرعلی کا کیچ بننے سے قبل 15 گیندوں پر 14 رنز بنائے تھے، جس میں 2 چوکے بھی شامل تھے۔عثمان قادر نے 9ویں اوور میں انگلینڈ کو ایک اور نقصان پہنچایا، جب 22 گیندوں پر جارحانہ انداز میں 40 رنز بنانے والے ویل جیکس محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے۔بین ڈوکیٹ اور ہیری بروکس نے اچھی شراکت داری کی اور 11 اوور میں انگلینڈ کی اننگز کے 100 رنز مکمل کیے، بروکس نے چھکے مارتے ہوئے ٹیم 104 رنز تک پہنچایا۔ہیری بروکس اور بین ڈوکیٹ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے بالرز کو وکٹ لینے کا موقع نہیں دیا۔دونوں بلے بازوں کے درمیان 69 گیندوں پر 139 رنز کی طویل اور ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی اور اس دوران دونوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ہیری بروکس نے صرف 35 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے۔بین ڈوکیٹ نے 42 گیندوں میں 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہیں ہوا جہاں کپتان بابراعظم تیسرے اوور میں 17 رنز کے مجموعے پر صرف 8 رنز بنا کر بانڈری پر ٹوپلی کے ایک اچھے کیچ کی وجہ سے آئوٹ ہوگئے۔محمد رضوان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہیں ٹھہر سکے اور 14 گیندوں پر 8 رنز بنا کر ٹوپلی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔انگلینڈ کے خلاف سیریز میں منتخب ہو کر تینوں میچ کھیلنے والے نوجوان بلے باز حیدر علی ایک دفعہ پھر ناکام ہوئے اور صرف 3 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر معین علی کو کیچ دے گئے۔افتخار احمد کی اننگز بھی 6 رنز تک محدود رہی، جس میں ایک چوکا شامل تھا۔شان مسعود اور خوشدل شاہ نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں پاکستان کو مشکل سے نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا لیکن اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں خوشدل آئوٹ ہوگئے۔خوشدل شاہ 21 گیندوں پر 29 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔خوشدل شاہ کے آئوٹ ہونے کے بعد شان مسعود نے محمد نواز کے ساتھ اسکور آگے بڑھایا اور ٹی20 میں اپنی اولین نصف سنچری بھی مکمل کی۔پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بنا سکی۔انگلینڈ نے 221 رنز کا دفاع کرتے ہوئے میچ 63 رنز سے جیت لیا۔ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ انگلش ٹیم نے 3 تبدیلیاں کیں،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی اتوار کوکھیلا جائے گا۔
گھریلو صارفین کو 34روپے 37پیسے فی یونٹ بجلی ملے گی ، صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7روپے 59پیسے کمی ،جس کے بعد صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ 40 روپے 60پیسے ہوگئی 77 سال سے ملک کو غربت کی جانب دھکیلنے والے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکا تو یہ ریلیف اور آئندہ آنیوا...
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔شی...
اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کروا سکے تو بہتر ہے استعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں اضلاع میں حکومت کی رٹ نہیں، انتظامیہ بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر نہ ہونے کا اقرار کر رہی ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے...
پاکستان کی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے صدر مملکت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعزیتی پیغام، شاندار الفاظ میں خراج تحسین صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے م...
سردار اختر مینگل کی جانب سے احتجاج کے دوران 3 مطالبات رکھے گئے ہیں دھرنے میں بی این پی قیادت، سیاسی و قبائلی رہنما، لاپتا افراد کے لواحقین شریک بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی۔ مینگل) کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالیہ گرفتاریوں کے...
پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار عدالتیں زیرو ہو گئیں، عدلیہ ، ججز اپنی عزت کی حفاظت خود کریں گے ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی...
ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی گفتگو، علی امین اور بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ،عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا، علی ...
رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ ب...
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...
صدر کا بخار اور انفیکشن کم ہوگیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ، ذرائع پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں...