... loading ...
معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم تھینک گاڈ بھی بائیکاٹ مہم کا نشانہ بن گئی۔بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک ہندو انتہا پسند گروپ کی جانب سے فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ فلم تھینک گاڈ کے ہدایتکار اندرا کمار سمیت فلم کی پوری کاسٹ پر شکایت درج کروائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فلم کا ٹریلر 9 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔ ریاست کرناٹکا میں ہندؤں کے گروپ جناجاگروتی سمیتی کی جانب سے فلم کے ٹریلر پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ ہندو جناجاگروتی سمیتی کے ترجمان موہن گوڈا نے کہا ہے کہ اداکاروں کو ٹریلر میں ہندو دیوتاں کا مذاق اڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ہم آزادی اظہار کے نام پر ہندو مذہب کے چتراگپتا بھگوان اور یاما بھگوان کا مذاق اڑانے کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن، سدھارتھ ملہوترا اور راکل پریت سنگھ مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔ فلم کے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجے دیوگن نے بھگوان چتراگپتا کا کردار ادا کیا ہے۔
بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کرنے والی طالبات کوعلیحدہ کلاس رومز میں بٹھا دیا گیا اورکسی استاد نے ان کونہیں پڑھایا۔ بھارت میں مسلمان باحجاب طالبات امتیازی سلوک کی شکار ہیں۔ ریاست کرناٹک کے ایک کالج میں باحجاب طالبات کوعلیحدہ کلاس رومز میں بٹھا دیا گیا اورکسی ٹیچرنے ان کونہیں پڑھا...
بھارت میں مسلم اور دیگر اقلیتی خواتین کی بلی بائی نامی ایپ پر نیلامی کرنے والے مرکزی ملزم کا تعلق ہندو انتہا پسند گروپ سے نکلا، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے جمعرات کے روز بلی بائی ایپ کے مرکزی ملزم نیرج وشنیو کو آسام کے علاقے جورہاٹ سے گرف...