وجود

... loading ...

وجود

افغان آزادی اور دنیا کا دوہرا معیار و عناد

جمعرات 25 اگست 2022 افغان آزادی اور دنیا کا دوہرا معیار و عناد

افغانستان کی تاریخ میں ماہ اگست کی اہمیت کا حامل ہے کہ کہ اسی ماہ کی 19تاریخ کو تیسری اینگلو افغان جنگ کا اختتام1919کے راولپنڈی معاہدے پر منتج ہوا۔جس کے تحت برطانیہ نے افغانوں کا استقلال تسلیم کرلیا۔ افغان یہ دن شان و اہتمام کے ساتھ مناتے ہیں۔ دوسری بڑی تاریخ بھی اسی ماہ میں ہی رقم ہوئی کہ جب 20سالہ طویل امریکی قبضے کے خلاف مثالی اور صبر آزما جنگی و سیاسی جدوجہد کے بعد15اگست2021ء کو امریکی اور ناٹو کی فوجیں افغانستان سے نکل گئیں۔ قابض افواج کا انخلا29فروری2020ء کے دو حا معاہدے کے تحت ہوا۔ یہ مذاکرات آٹھ سالوں پر محیط رہے ہیں ۔ افغانوں کی آزادی کا ایک دن15فروری1989 ہے ،کہ جب 9سال ایک ماہ تین ہفتہ اور ایک دن پر مشتمل سویت یونین کے قبضے کا اختتام ہوا۔ سویت افواج دسمبر1979کو افغان سرزمین کو تاراج کرتے ہوئے داخل ہوئی تھیں۔ جنہوںنے سب سے پہلے افغان صدر حفیظ الامین کو ان کی سرکاری رہائشگاہ دار الامان پر زمینی اور فضائی حملہ کرکے بچوں اور صدارتی دستے سمیت قتل کردیا ۔ماسکو نے پیشازیں 27اپریل1978کو افغان صدر سردار دائود کے خلاف فوجی بغاوت کرائی ۔اقتدار ان کے خوشہ چینوں نے ہاتھ میں لے لیا ،روسی جلی طور افغانستان میں موجود تھے۔ پوری سرکاری مشنری اور حکومتی معاملات روسی مشیروں اور جاسوسی ادارے کے ہاتھ میں تھا۔ آخر کار نا مراد ماسکو نے جینوا معاہدہ کی آڑ لے لی ،اس طرح روسی فوجی قبضے کا اختتام ہوا۔ سرخ فوجیں حیرتان کا پل اپنے سیاسی اور فوجی بڑوں کو گالیاں دیتے ہوئے عبور کرتے رہیں ۔ افغان یہ دن بھی اپنی آزادی کی عظیم جدوجہد کی کامیابی کے طور پر مناتے ہیں۔موجودہ افغان حکومت نے 15اگست کو قابض امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کا دن سرکاری سطح پر آزادی و استقلال کے دن کے طور پر منایا ۔ما بعد19اگست کو افغانستان کے استقلال کا 103دن بھی سرکاری سطح پر منایا۔ ایک طبقہ ایسا ہے کہ جنہوں نے روسی افواج ماہ بعد امریکی و نیٹو افواج کو خوش آمدید کہا اور اس پورے عرصہ انقلاب او رجمہوریت کا گمراہ کن گن گاتا رہا۔ شرم و حیاء سے عاری یہ طبقہ صرف19اگست کا دن منانے کا دم بھرتے ہیں۔ انہیں9سال سے زائد مدت کی روسی فوجوں اور برابر 20سال تک امریکی اور نیٹو افواج کا قبضہ اور زیادتیاں نظر نہیں آتیں۔ امریکا نے افغان حریت پسندوں کو فریق اور وطن کے اصل مالک سمجھ کر امن معاہدہ کیا ۔ جن کا پہلا نکتہ و ہی طن سے غیر ملکی افواج کی واپسی کا تھا۔ یہ پہلو مدنظر رہے کہ دوحا معاہدے کے نکات پر عملدرآمد میں لیت و لعل یا مکر و فریب سے امریکا ہی نے کام لیا۔ امریکا چاہتا تو بین الافغان مذاکرات بہر طور نتیجہ خیز ہوتے ۔ اگر امریکا کی نیت صاف ہوتی تو ضرور معاہدہ کے تحت کابل کے تخت پر بٹھائے اپنی کٹھ پتلیوں کو پانچ ہزار طالبان قیدیوں کو چھوڑنے کا حکم دیتا۔ نہ امریکا نے اپنے مخالف رہنمائوں کے سروں پر مقرر انعامات کا فیصلہ لیا نہ ان پر پابندیاں ختم کرائیں ۔تحفظ حاصل ہونے کے باوجود عجلت اور حواس باختگی کے عالم میں نکلنا شروع کیا۔ ساتھ طالبان مخالف گروہوں یا اپنی باقیات کو مسلح کرتا گیا۔ ہر وہ چیز تباہ کرنے کی پوری کوشش کی جو آئندہ کی حکومت کے لیے کارآمد ہوسکتی تھی۔ اقتدار حوالے کرنے کی بجائے اشرف غنی ، ان کی فوج اور شمال کے گروہوں کو جنگ کی شے دیتا رہا۔ مگر وہ ایک ایک کرکے بھاگتے رہے۔یہاں تک کہ اشرف غنی بھی جوتیاں بغل میں دبا کر بھاگ نکلے۔
چند دن پہلے اشرف غنی اعتراف کر گئے کہ وہ تنہاء رہ گئے تھے مزید جنگ کی طاقت اور ہمت نہ رہی تھی اس بنا فرار کو ترجیح دی۔ غنی یہ بھی قرار دے چکے ہیں کہ ان کی حکومت میں شامل سب ہی لوگ فاسد، بزدل اور قو م و ملک کے غم و احساس سے عاری لوگ تھے۔ اب چوں کہ افغانستان مضبوط ہاتھوں میں ہے، اس حکومت نے خود کفایت،علاقائی تعاون اور غیر جانبداری کی پالیسی اپنا رکھی ہے ۔ عسکری، سیاسی ،معاشی اور اقتصادی آزادی کی طرف گامزن ہے ۔ مگر امریکا مغرب اور اقوام متحدہ نے غیر منصفانہ طرز عمل اپنا رکھا ہے۔ تسلیم کرنے کی بجائے مشکلات میں دھکیلنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے،سفری پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ چوٹ لگانے کی طاق میں رہتے ہیں۔ افغان حکومت کی غیر جانبدار ی کا ثبوت ہے کہ باقی دنیا سمیت بھارت سے بھی پیہم رابطہ قائم رکھے ہوئی ہے ۔ نئی دہلی کو کابل میں سفارت خانہ کھولنے پر آمدہ کر لیا۔ اگرچہ دہلی نے سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں کیا ہے، البتہ دیگر سفارتی عملہ بھیج چکا ہے ۔ وزیر دفاع ملا یعقوب نے قرار دیا کہ افغان فورسز کی تربیت میںبھارت سے بھی معاونت لی جاسکتی ہے۔ بھارت نے امریکی قبضہ کے دوران افغانستان میں چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی تھی۔ نئی حکومت اب بھی چاہتی ہے کہ بھارت اپنے منصوبوں پر کام کاآغاز کرے۔ دوحا معاہدے پر دستخط کے بعد اور زمام حکومت طالبان کے ہاتھ میں آنے کے بعد اب تک امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف کوئی تخریبی منصوبہ بندی ہوئی ہے نا ہی کسی کو اپنا ملک استعمال کرکے دیا گیا ہے ۔ دیکھا جائے تو طالبان خود داعشی گروہ سے بر سر پیکا ہے۔ جو اقلیتوں سمیت حکومتی اشخاص اور تقریبات پر حملوں کی طاق میں رہتا ہے۔ اس ایک سال کے اندر کئی اہم رہنمانشانہ بن چکے ہیں ۔حال ہی میں کابل کے ایک مدرسہ میں خودکش دھما کا کے ذریعے مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی سمیت کئی افراد جان سے گئے ۔جس کے بعد اٹھارہ اگست کو مسجد کے اند دھماکا میں مولوی امیر محمد کابلی سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے ۔ حکومت اس گروہ سے رعایت برت نہیں رہی۔ اب تک سینکڑوں کا رندوں کو مار چکی ہے۔ یعنی کابل کی حکومت ایک ایسے گروہ سے متصادم ہے جو عالمی ایجنڈہ رکھتی ہے ۔جس کی جڑیں عراق و شام سمیت مختلف ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں۔ ایسے میں واشنگٹن کے کابل کی حکومت پر القاعدہ کی سرپرستی کے الزام کے کیا معنی لئے جائیں؟۔ 2اگست کو کابل کے پوش علاقے شیر پور میں ڈرون حملہ ہوا ۔ڈرون شمالی کرغزستان میں واقع بشکیک انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب فوجی اڈے سے اُڑا ہے۔ کابل نے ڈرون حملہ کی مذمت کی ہے۔ ضعیف العمرامریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر ایمن الظواہری کی موت کا اعلان کیا۔ ظواہری کی موت کی ازیں پیش بھی متعدد بار خبریں آچکی ہیں۔ اول تو ایمن الظواہری کے مارے جانے کا دعویٰ صریح مشتبہ معاملہ ہے ۔ دوئم اگر ظواہری زندہ بھی تھے تو اس پورے عرصہ میں کہاں تھے۔ ظاہر ہے خصوصاً 2 مئی 2011ء کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے امریکی آپریشن میں مارے جانے کے دعوے، خاص کر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کے بعد الظواہری کا پاکستان کی حدود میں پوشیدہ ہونا ممکن ہے۔ اگر ان کی افغان سرزمین پر موجودگی تسلیم کر بھی لی جائے تو افغانستان پر امریکی قبضے کے 20سال ان کی افواج جو فضاء پر چھائی ہوئی تھیں اور زمین پر دنداتی پھرتی رہی ہیں کیا کررہی تھیں؟۔ پوری’’ سی آئی اے‘‘ ماتحت کابل حکومت کی’’ این ڈی ایس‘‘ بشمول بھارتی ’’ را‘‘ ،جاسوسی کے دیگر اتحادی ادارے کہاں سورہے تھے ۔
دراصل عناد اورقلق افغانستان سے بے دخلی کا ہے۔ اسی لئے نت نئے بہانے تراش رہا ہے ۔ الظواہری کے قتل کا کہہ کر افغانستان کے منجمد سات ارب ڈالر بحال نہ کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ حالاں کہ پہلے سے ہی امریکا رقم نہ دینے کی ہٹ دھرمی پر ہے۔ کہتا ہے کہ ساڑھے تین ارب ڈالر نائن الیون حملے میں ہلاک افراد کے لواحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔ سوال یہ ہے کہ ان بیس سالوں کی جارحیت میں موت کے گھاٹ اتارے جانے والے افغان باشندوں کو کون معاوضہ ادا کرے گا۔ یہی سوال عراق بارے بھی ہے۔ امریکی بلکہ جاسوسی کے عالمی اداروں کے تسلط میں داعشی گروہ افغانستان میں پروان چڑھاہے۔ طالبان ان کے تعاقب میں ہے۔ سوال پھر اٹھتا ہے کہ طالبان تو اس عالمی تنظیم سے لڑرہے ہیں تو پھر اس کے خالق اور محافظ کون ٹھہرے ہیں؟ سابق افغان صدرحامد کرزئی نے بارہا کہا تھا کہ فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعش کو کمک پھینکی جاتی ہے ۔ اشرف غنی حکومت میں داعش کے کمانڈر افغانستان کے پوش علاقوں میں ٹھہرائے گئے تھے۔افغانستان کے اندرتو برطانوی اور امریکی نشریاتی ادارے شمال کے گروہوں ،امریکی مفادات کے لیے کام کررہے ہیں ۔ طالبان کو عفریت بناکر پیش کررہے ہیں۔ یہ ادارے در حقیقت صحافت کی بجائے جاسوسی کا فریضہ نبھارہے ہیں۔افغام حکومت کو تسلیم اور پابندیاں ہٹانے کے بدلے تقاضا یہ کیا جاتا ہے کہ افغان سرزمین اور امریکا اور اتحادیوں کے مفادات کے خلاف استعمال نہ ہو نے دیا جائے ۔ یہ کس قدر احمقانہ اور غیر منطقی مطالبہ ہے۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ سیاسی ، فوجی اور معاشی طور پر مستحکم افغان حکومت ہی دہشت گروں پر حاوی ہو اور سلامتی کی ضامن بن سکتی ہے ۔ رہبر اعلیٰ ہبتہ اللہ اخوندزادہ بارہا اپنے پیغامات میں دنیا اور پڑوسی ممالک کو اطمینان دلا چکے ہیں کہ افغانستان کسی کے خلاف استعمال ہو گا،نہ کسی کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔یہاںبلوچستان اور خیبر پشتونخو کے بعض نا عاقبت اندیش ماضی کی فکری اسیری اور جمود سے نکل کر سوچیں تو موجودہ افغان حکومت ملک کے استقلال کی محافظ اور چارہ گرہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج وجود جمعرات 21 نومبر 2024
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج

آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش وجود جمعرات 21 نومبر 2024
آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر