... loading ...
مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے NA-240میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے مردوخواتین پولنگ ایجنڈ اور دیگر برادریوں کے وفود کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا ہے جس میں آفاق احمد نے تمام افراد کی کاوشوں کوسرہاتے ہوئے شکریہ ادا کیا جبکہ نادانستگی میں ہونے والی کوہتائیوں اور غلطیوں سے آگاہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مزید اتحاد و محنت کرنے کی ضرورت ہے، قوم شدید گرمی کے باوجود گھروں سے نکلی مگر ووٹر لسٹوں میں ردوبدل اور ٹھپہ مافیاکی سازشوں نے ساری قوم کی محنت مٹی میں ملا دی ووٹنگ کے پیک آوور میں منظم انداز میں ہمارے مضبوط حلقوں کو فائرنگ کرکے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا جبکہ دوسری جانب بیشتر پولنگ اسٹیشنزمیں پرائزاڈینگ آفسران کی ملی بھگت سے ٹھپوں کا عمل جاری رکھا۔ آفاق احمد نے کہا کہ باہر سے آئے اسلام کے لبادے میں ملبوس اسلحہ برداروں نے الیکشن نتائج اپنے حق میں تبدیل کرنے کیلئے معصوم نوجوانوں کو خون میں نہلانے سے بھی دریغ نہیں کیا قوم ناامید ہونے کے بجائے اپنی کمزوریوں کو دورکرکے پرعزم انداز میں آئندہ ہونے والی بلدیاتی انتخابات کی تیاریا ں تیز کریں کیونکہ مخالفین ضمنی انتخابات کے نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل بنائیگی اب ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ آئندہ آئندہ الیکشن میں مکمل تیاری اور اتحاد کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری سیاست میں الیکشن کے دوران معصوم زندگیوں کا لقمہ اجل بننا معمول بن چکا ہے جو سیکورٹی اداروں اور الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان جوصاف و شفاف الیکشن کے نتائج کی نفی ہے جسے موثر بنانے کیلئے الیکشن کا عمل پرامن ہونا ضروری ہے۔
تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے مرکزی قافلے نے اسلام آباد کی دہلیز پر دستک دے دی ہے۔ تمام سرکاری اندازوں کے برخلاف تحریک انصاف کے بڑے قافلے نے حکومتی انتظامات کو ناکافی ثابت کردیا ہے اور انتہائی بے رحمانہ شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے واقعات کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ دھرنے کے مقام کے حوالے سے حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چونگی 26 پر چاروں طرف سے بڑی تعداد میں ن...
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس دوسرے دن پیرکوبھی متاثر رہی، جس سے واٹس ایپ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پشاور دیگر شہروں میں موبائل انٹر...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے پس منظر میں اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے وزیر خزانہ نے اے جی پی کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے صوبائی سطح پر ڈی جی رسید آڈٹ کے دف...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد تحریک انصاف نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میںپنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے قافلے...
تحریک انصاف ک فیصلہ کن کال کے اعلان پر خیبر پختون خواہ ،بلوچستان اورسندھ کی طرح پنجاب میں بھی کافی ہلچل دکھائی دی۔ بلوچستان اور سندھ سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوںکی خبروں میں پولیس نے لاہور میں عمرہ کرکے واپس آنے والی خواتین پر دھاوا بول دیا۔ لاہور کی نمائندگی حماد اظہر ، ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کرے ہم کھولیں گے۔وزیراعلیٰ نے پشاور ٹول پلازہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے ، عوام کا سمندر دیکھ لیں۔علی امین نے کہا کہ ...
پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی سے جڑواں شہروں کو آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور مختلف شہروں میں خندقیں کھود کر شہر سے باہر نکلنے کے راستے بند...
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں 26ویں آئینی ترمیم منظور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان ک...
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...