... loading ...
رکن قومی اسمبلی ،معروف ٹی وی میزبان، مقررعامر لیاقت حسین کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کردی گئی، نماز جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی۔عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں ادا کی گئی۔ ان کی نمازجنازہ میں شرکت کے لیے اہل خانہ، دوست احباب عزیز و اقارب شریک ہوئے، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، فاروق ستار اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے رہنما بھی شریک تھے۔عامر لیاقت حسین 5 جولائی 1972 کو پیدا ہوئے، ان کی عمر 49 برس تھی۔ وہ 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، اس سے قبل 2002 تا 2007 بھی رکن قومی اسمبلی رہے۔ عامر لیاقت پہلی بار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ وزیر مملکت برائے مذہبی امور کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے 3 شادیاں کیں، ان کی ازدواج میں ڈاکٹر سیدہ بشری اقبال، سیدہ طوبی انور اور دانیہ رہیں۔عامر لیاقت حسین نے سوگواران میں دو بچے دعا عامر اور احمد عامر چھوڑے ہیں۔صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، مریم نواز، شیخ رشید، امین الحق، صادق سنجرانی، سعید غنی، کیپٹن حلیم صدیقی، اسفند یار ولی خان، شاہی سید، مرتضی وہاب، سینیٹر فیصل جاوید خان، سید غوث علی شاہ، خرم شیر زمان، غفار بلال، رضا ہارون، محمد حسین محنتی، حافظ نعیم الرحمن، ایاز لطیف پلیجو، جلال محمود شاہ، زین شاہ، مفتی ابوذر، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، حاجی حنیف طیب، علامہ شاہ عبدالحق، غلام نبی میمن، رمضان چھیپا، سردار عبدالرحیم، مفتی ابوبکر محی الدین، قاری محمد عثمان سمیت دیگر اہم شخصیات نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔
صدر مملکت کی تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا شدید احتجاج، پوری تقریر کے دوران نعرے بازی،اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث صدر مملکت نے ہیڈ فون لگالیا، وزیر اعظم شہباز شریف بھی ہیڈ فون لگا نے پر مجبور وفاقی اکائیوں کی شدید مخالفت کے باوجود حکومت کا دریائے سندھ کے ن...
آصف علی زرداری آج بھی متنازع صدر ہیں، ہمارے رہنما اور ورکرز اس وقت سیاسی قیدی ہیں، ملک سے 20 لاکھ نوجوان ملک سے باہر چلے گئے ہیں ،ملک سے 27 ارب ڈالر باہر چلے گئے ہیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ د...
جے آئی ٹی نے سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی کو طلب کیا ہے میاں اسلم اقبال، محمد حماد رضا، عون عباس، عالیہ حمزہ ملک بھی شامل تفتیش ہوں گے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25افراد آج دوبارہ جے آئی ٹی میں طلب کرلیے گئے ۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے...
وزیر اعظم کی دعوت پر بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ افطار ڈنر میں شریک ،بلاول اور شہباز کی ون آن ون ملاقات پیپلزپارٹی کے تمام تحفظات وعدوں کے مطابق دور کیے جائیں گے ، شہباز شریف کی بلاول بھٹو سے گفتگو وزیراعظم ہاؤس میں بڑے اتحادیوں کی بڑی بیٹھک ہوئی جس میں شہباز شریف نے...
پہلی مرتبہ شفاف طریقے سے عوام کو ریلیف دیا گیا اور کسی قسم کی کوئی شکایات سامنے نہیں آئیں حکومتی پیسہ غریب عوام کا ہے ، وہ خرد برد ہوجائے تو اس سے بڑی زیادتی نہیں ہوسکتی، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنا...
میری کچھ معلومات تھیں دارلعلوم حقانیہ پر آپریشن ہونے والا ہے ، ریاستی ذمہ داروں سے ملاقات ہوئی اور ان سے آپریشن کا ذکر کیا، ان سے کہا کہ اگر ایسا ارادہ ہے تو بہت مہنگا پڑے گا میں نے واضح کیا کہ جے یو آئی اسلحے کی سیاست نہیں کرتی،اگر دارالعلوم حقانیہ کی طرف دیکھا تو جواب دیا جا...
آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل زیادہ لوگوں تک پہنچانے ،تمام صوبوں تک وسعت دینے کا حکم پاکستان کے 3لاکھ نوجوانوں کو آئی سی ٹی ٹریننگ فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس وزیراعظم شہبازآئی ٹی ٹریننگ ، وزیراعظم کی منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کی ہدایت شریف نے آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبو...
افغان شہری براہ راست ملوث پائے گئے وہاں کا اسلحہ اورسپورٹ بھی زیادہ ہے دہشت گردی کے واقعات کی وجوہات داخلی علاقائی اورعالمی بھی ہیں، تجزیہ کار ماہرسیکیورٹی امورسید محمد علی نے کہاکہ ملک میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات کی داخلی وجوہات بھی ہیں، علاقائی بھی ہیں اورعالمی ...
20لاکھ لوگوں کے پاکستان چھوڑ جانے سے 27ارب ڈالر کیش ملک سے چلا گیا مسلط شدہ حکومت آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالر مانگ رہی ہے ، حکومت ناکام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کرنے کا اعلان کر دی...
دہشت گرد کسی وارننگ کے بغیر نقل و حمل کے مراکز، بازاروں، شاپنگ مالز، فوجی تنصیبات، ہوائی اڈوں، یونیورسٹیوں، سیاحتی مقامات، اسکولوں، ہسپتالوں، عبادت گاہوں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں امریکی شہری دہشت گردی کی وجہ سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا صوبوں بشمول ضم شدہ قبائلی ...
چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی، پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے...
امریکی صدر نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں ملزم کی گرفتاری کا اعلان بھی کیا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اورا مریکہ کا تعاون مشترک ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کے مرکزی ملزم شریف ا...