... loading ...
سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج اور بجٹ کے بعد حکومت مخالف تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کو عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورت حال، مہنگائی اور حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے پر غور کیا گیا، اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے کی حکمت عملی پر غور کیا اور بجٹ کے بعد حکومت مخالف تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کور کمیٹی نے معاشی طور پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب میں ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، پنجاب حکومت ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بنا چکی ہے، صاف و شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، اگر ضمنی الیکشن صاف و شفاف نہیں ہوئے تو آئندہ جنرل الیکشن پر سوالات ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنے استعفے پیش کر چکے ہیں، اس وقت کے سپیکر نے استعفے قبول کیے، دوبارہ استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، قوم نے رانا ثنا اللہ کی غیر سیاسی گفتگو سنی، رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں کہ وہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس کا شدید ردعمل آئے گا، امپورٹڈ حکومت ایسا کرتی ہے تو تحریک انصاف کے کارکن فوراً ردعمل دیں۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ 60 روپے پیٹرول، 8 روپے بجلی فی یونٹ مہنگی کردی گئی، 45 فیصد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے، گھی 200 سے زائد مہنگا ہوچکا ہے، امپورٹڈ حکومت کے مختصر دورانیہ میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، پاکستان میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے، 10 جون کو بجٹ سے پہلے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں پانی کا بحران ہے، اس وقت کسان بہت پریشان ہے، آئی ایم ایف دباؤ کے باوجود ہم نے تیل اور بجلی کے ریٹ کم کیے، معاشی صورتحال پر کوئی طبقہ مطمئن نہیں، معیشت کی حالت بگڑتی جا رہی ہے، ان کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے، یہ فیصلے نہیں کر پا رہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل بلاول بھٹو خاموش دکھائی دے رہے ہیں، موجودہ حکومت بھی کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کر رہی ہے، تحریک انصاف حکومت میں مذاکرات پر شدید تنقید کی جاتی تھی، ہم پر تنقید کرنے والے اب طالبان سے خود بات کر رہے ہیں، خطے میں امن کیلئے ہماری ہی پالیسی اب یہ آگے بڑھا رہے ہیں، کیا اب وزیر خارجہ طالبان سے مذاکرات پر کوئی بات کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 25 مئی کو عوام پر ظلم کیا اور شیلنگ کی، 25 مئی کو جن پولیس افسران نے پرامن احتجاج پر تشدد کیا ان کے خلاف کارروائی کریں گے، تشدد کرنے والے پولیس افسران کی نشاندہی کر کے مقدمات درج کرائیں گے، تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین احتجاجی مظاہرہ کریں گی، اس حکومت کے معاشی ماہرین کے پاس کوئی حل نہیں، شوکت ترین نے بتایا تھا یہ منصوبہ بندی معاشی استحکام میں رکاوٹ بنے گی۔پی ٹی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ کریں گے، جو مسلط کیے جائیں ان سے مذاکرات نہیں ہوتے، اوورسیز پاکستانیوں کو بھی احتجاج کیلئے متحرک کیا جائے گا، موجودہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کر دیا، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کی ناک کے نیچے تشدد کیا گیا، صدر مملکت نے سائفر کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا، نیب قانون میں ترایم این آر او 2 ہے، ترامیم کے بعد نیب کی کوئی ضرورت نہیں رہی۔انہوںنے کہاکہ نئی حد بندیاں کی گئیں ہیں، خاص انداز میں حلقوں کو توڑا گیا ہے، الیکشن کمیشن کے ایسے اقدامات کو چیلنج کریں گے، پنجاب میں حلقہ بندیوں کا نوٹس لیا گیا ہے، نئی حلقہ بندیاں کیا نئی پری پول دھاندلی کاحصہ ہے؟، حلقہ بندیاں کس کے ارادوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی منصوبہ بندی ہے، مردم شماری نہیں ہوئی، کس کی ایما پر منصوبہ بندی کی گئی، ہم اس حکومت کو غیر قانونی سمجھتے ہیں۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کے حامی ہیں لیکن مسلط کیے جانے والوں کے ساتھ کیا مذاکرات کیے جائیں، اجلاس میں فیصلہ ہوا نئی حلقہ بندیوں کو چیلنج کریں گے، موجودہ حکومت نے نیب کو بند کردیا ہے، نیب اب اینٹی کرپشن پنجاب بن گیا ہے۔
گھریلو صارفین کو 34روپے 37پیسے فی یونٹ بجلی ملے گی ، صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7روپے 59پیسے کمی ،جس کے بعد صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ 40 روپے 60پیسے ہوگئی 77 سال سے ملک کو غربت کی جانب دھکیلنے والے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکا تو یہ ریلیف اور آئندہ آنیوا...
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔شی...
اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کروا سکے تو بہتر ہے استعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں اضلاع میں حکومت کی رٹ نہیں، انتظامیہ بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر نہ ہونے کا اقرار کر رہی ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے...
پاکستان کی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے صدر مملکت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعزیتی پیغام، شاندار الفاظ میں خراج تحسین صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے م...
سردار اختر مینگل کی جانب سے احتجاج کے دوران 3 مطالبات رکھے گئے ہیں دھرنے میں بی این پی قیادت، سیاسی و قبائلی رہنما، لاپتا افراد کے لواحقین شریک بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی۔ مینگل) کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالیہ گرفتاریوں کے...
پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار عدالتیں زیرو ہو گئیں، عدلیہ ، ججز اپنی عزت کی حفاظت خود کریں گے ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی...
ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی گفتگو، علی امین اور بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ،عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا، علی ...
رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ ب...
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...
صدر کا بخار اور انفیکشن کم ہوگیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ، ذرائع پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں...