... loading ...
وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر ایک کروڑ چالیس لاکھ غریب گھرانوں کیلئے 28 ارب روپے کے نئے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں سابق حکومت نے پیسا ہم نے نہیں ،گزشتہ حکومت نے سیاسی فائدے کے لیے پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پاکستان بھر میں آٹے کا 10کلو کا تھیلا 400 روپے فراہم کرے ،میثاق معیشت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کررہا ہوں،ملک کو بہتری کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے انتھک محنت درکار ہوگی، ملکر امانت اور دیانت کے ساتھ شبانہ روز محنت کرینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، میں اور میری کابینہ اپنے ہر فیصلے کیلئے عوام کی عدالت میں جوابدہ ہونگے ،میرا پوری قوم خاص طورپر سیاسی مخالفین کیلئے پیغام ہے کہ آئیے ہم سب ملکر پاکستان کو ایک ایسا ملک بنا دیں جس میں اختلاف رائے کو دشمنی نہ سمجھا جائے ، جہاں تنقید کو حوصلہ سے بر داشت کیا جائے ،جہاں قومی خدمت ہی سیاست کا اصل معیار ہو ، درس گاہوں کی دروازے کھل جائیں ، نفرت گاہوں کے دربند ہو جائیں ، دوست ممالک کو ناراض کردیا گیا،دو طرفہ تعلقات کی بحالی کا آغاز کردیا ہے ،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے بھارت کی ذمہ داری ہے کہ 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات کو ختم کرے، بھارت 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات ختم کرے، ہمارے سامنے دہشتگردی اور بد امنی کی صورت میں ایک اور چیلنج موجود ہے یہ فتنہ بد قسمتی سے دوبارہ سر اٹھا رہا ہے ، صوبوں کے ساتھ ملکر نیشنل ایکشن پلان کی از سر نو بحالی شروع کر دی ہے، اپنے مذموم سیاست مقاصد کیلئے سفارتی خط کی نام نہاد سازش تک گھڑی گئی ، ایک خطرناک جھوٹ بولاگیا ،ایک شخص اپنے منفی سیاسی ایجنڈے کی خاطر قومی مفادات اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچا رہا ہے، اگر کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ اس کا گھمنڈ اور ضد دستور پاکستان ا ور آئینی ادارو ں کی متفقہ رائے سے مقدم ہے تو یہ اس کی بہت بڑی بھول ہے ،پاکستان آئین کے مطابق چلے گا کسی ایک فرد کی ضد سے نہیں۔جمعہ کو پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے 11 اپریل کو منصب سنبھالنے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ چند دن پہلے آپ نے مجھے جس ذمہ داری کیلئے منتخب کیا وہ میرے لیے ایک اعزاز ہے، اس میں اللہ کا شکرادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں وزیراعظم کا منصب سنبھالنا کسی کڑے امتحان سے کم نہیں جب ملک گزشتہ پونے 4 سال کے تباہ کن اور سنگین حالات سے بچانا مقصود ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے یہ ذمہ داری مجھے میری ذمہ داری مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کی طرف سے سونپی گئی ہے، میں اپنے قائد نواز شریف اور اتحادیوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے مطالبہ کیا کہ اس نا اہل اور کرپٹ حکومت سے ان کی فوری طورپر جان چھڑائی جائے اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے ملکر عوام کے مطالبے پر لبیک کہا اور آئین پاکستان کے تمام جمہوری تقاضے پورے کرتے ہوئے اس تبدیلی کویقینی بنایا ، پہلی بار دوازے کھولے گئے ، پھلانگے نہیں گئے ، یہ عوام پارلیمنٹ اور آئین کی فتح ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ہر شعبہ تباہی کی داستان سنا رہا تھا ، تین دہائیوں کی عوامی خدمت کے سفر کے دور ان ایسی تباہی میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی جو سابق حکومت اپنے پونے چار سال کی بد ترین حکمرانی کے بعد پیچھے چھوڑ گئی، یہی وجہ ہے کہ ہم نے پاکستان کو بچانے کا چیلنج قبول کیا حالانکہ یہ حقیقت ہمارے سامنے واضح تھی کہ اس تباہی سے نکلنے اور ملک کو بہتری کے راستے پر گامزن کر نے کیلئے انتھک محنت اور وقت درکار ہوگا ، جہاں گزشتہ دور میں ہونے والی تباہی اور بیان کرپشن کی انگنت داستاتیں موجود ہیں وہی فسادی ذہن میں معاشرتی تانابانا کو ادھوڑ کر رکھ دیا ہے ،ہماری سیاست کے رگ و ریشہ میں نفرت کا زہر بھر دیا گیا ،مادر وطن کی فضائیوں میں انتقام ، غصے اور بد تہذیبی کی آلودگی پھیلا دی گئی ، ماضی کے اس دور میں نفرت کی ایک پوری فصل بوئی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ اپنے مذموم سیاست مقاصد کیلئے سفارتی خط کی نام نہاد سازش تک گھڑی گئی ، ایک خطرناک جھوٹ بولاگیا ، حالانکہ نیشنل سکیورٹی کونسل نے ایک نہیں دو بار پوری وضاحت کے ساتھ کہا کہ ایسی کوئی سازش نہیں ہوئی ۔ امریکہ میں ہمارے سفیر نے بھی سازش کی کہانی کو یکسر مسترد کر دیا ،اس کے باوجود ایک شخص مسلسل جھوٹ بول رہا ہے ، افسوس ناک امر یہ ہے کہ یہ شخص اپنے منفی سیاسی ایجنڈے کی خاطر قومی مفادات اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ اس کا گھمنڈ اور ضد دستور پاکستان ا ور آئینی ادارو ں کی متفقہ رائے سے مقدم ہے تو یہ اس کی بہت بڑی بھول ہے کیونکہ پاکستان آئین کے مطابق چلے گا کسی ایک فرد کی ضد سے نہیں۔انہوںنے کہاکہ آپ کو یاد ہوگا جب وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دور میں پاکستان نمایاں ترقی کررہا تھا اس ایک شخص نے ڈھونس ، دھمکی اور دھرنے کا ڈرامہ رچایا تھا وہ بھی ایسے وقت میں جب پاکستان کے عظیم دوست چین کے صدر شی جن پھنگ سی پیک کا تاریخی معاہدہ کر نے پاکستان تشریف لارہے تھے لیکن اس شخص کی ہٹ دھرمی اور دھرنے سے یہ اہم ترین معاہدہ تاریخ کا شکار ہوگیا، میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کا فرض اولین ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ کرینگے ، سابق حکومت جن حقائق پر جان بوجھ کر پردہ ڈال رہی ہے وہ حقائق آج انہیں یاد دلانا چاہتا ہوں ، آئی ایم ایف سے معاہدہ آپ نے کیا ہم نے نہیں ، ان کی سخت شرائط آپ نے مانیں ہم نے نہیں ،عوام کو مہنگائی کی چکی میں آپ نے پیسا ہم نے نہیں ، ملک کو اس معاشی دلدل میں آپ نے دھنسایا ہم نے نہیں ، ملک کو تاریخ کے بد ترین قرض کے نیچے آپ نے دفن کر دیا ، عالمی اداروں نے گواہی دی کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کرپشن آپ کے دور میں ہوئی ، ملک میں لوڈشیڈنگ کے اندھیرے آپ واپس لائے اور آج معیشت کی سانس بند ہوئی ہے تو اس کے ذمہ دار بھی آپ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ میری خدمت آپ کے سامنے ہے ، آپ گواہ ہیں کہ ماضی میں بھی ہم نے مشکل حالات کا کامیابی سے سامنا کیا ، الحمد اللہ ہمارے سامنے صرف اور صرف ایک مقصد ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ یعنی قائد کا پاکستان بنائیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم ہر مشکل فیصلہ کر نے کو تیار ہیں اور ہر ممکن وہ کام کرینگے جس سے قومی ترقی کا سفر تیزی سے آگے بڑھ سکے ، نا اہلی اور کرپشن کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوسکے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے حکومت سنبھالی تو مہنگائی عروج پر تھی ، کاروبار ، رو ز گار ، معاشی سرگرمیاں ختم ہو کر رہ گئی تھیں ، ڈالر جو 2018میں 115روپے پر چھوڑ کر گئے تھے سابق حکومت کے پونے چار سال کے دوران ڈالر ایک سو نواسی روپے پر پہنچ گیا جس سے ایک طرف مہنگائی کی آگ مزید تیز ہوگئی تو دوسری جانب پاکستان پر قرض کا بوجھ بھی ناقابل بر داشت ہوگیا ، گزشتہ پونے چار سال میں پاکستان کے قرض میں بیس ہزار ارب روپے میں زیاد ہ کا اضافہ ہواجو 1947سے 2018تک 71سال میں اب تک کی تمام حکومتوں کی طرف سے لئے جانے والے مجموعی قرض کا اسی فیصد ہے ، رواں مالی سال وفاق کے بجٹ خسارے کا تخمینہ پانچ ہزار چھ سو ارب روپے ہے جو تاریخ کا بلند ترین خسارہ ہے ، نا اہل سابق حکومت نے اسی سال اتنا خسارہ کیا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ، اس کے مقابلے میں آپ گواہ ہیں وزیر اعظم نوازشریف نے اپنے دور حکومت میں لئے گئے قرض سے عوام کو دس ہزار چار سو میگا واٹ بجلی مہیا کی ، سڑکوں کا جال بچھایا ، بہترین پبلک ٹرانسپورٹ دی ، کھربوں روپے کے ترقی اور خوشحالی کے منصوبے بنائے اور مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر لے کر آئے، جب ہم نے اب حکومت سنبھالی تو ملک میں سات ہزار پانچ سو میگا واٹ کے پاور پلانٹ بند پڑے تھے کیونکہ سابق حکومت نے مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے نہ ایندھن کا بندوبست کیا اور نہ ہی بروقت بجلی کے کارخانے مرمت کرائے جس کی وجہ سے عوام مہنگائی بجلی اور گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے یہ فیصلہ ہمیں کیوں اور کن مشکل ترین معاشی حالات میں کرنا پڑا یہ سچائی آپ کے علم میں لانا بہت ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھوڑ رہی ہیں ، تیل پیدا کر نے والے ملکوں سے لیکر ترقی یافتہ ممالک سمیت سب اس شدید معاشی صورتحال سے دو چار ہیں لیکن سابق حکومت نے اپنے سیاسی فائدے کیلئے سبسڈی کا اعلان کر دیا جس کی قومی خزانے میں کوئی گنجاش نہیں تھی ہم نے اپنے سیاسی مفاد کو قومی مفاد پر قربان کر نا قومی فرض جانا یونکہ یہ فیصلہ پاکستان کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانے کیلئے نا گزیر تھا ، اس معاشی بحران سے پاکستان اور اس کے عوام کو سابقہ حکومت نے پھنسایا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آجکل مشکل فیصلہ معیشت کو موجودہ بحران سے نکالنے کی طرف ایک اہم قدم ہے ۔انہوںنے کہاکہ غریب عوام کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بوجھ سے بچانے کیلئے 28ارب روپے ماہانہ سے نئے ریلیف پیکج کا آغازکررہے ہیں جس کے تحت فوری طورپر پاکستان کے ایک کڑور چالیس لاکھ غریب ترین گھرانوں کو دو ہزار روپے دیئے جارہے ہیں ، یہ گھرانے ساڑھے آٹھ کروڑ افراد پر مشتمل ہیں جو پاکستان کی کل آبادی کا ایک تہائی حصہ بنتے ہیں یہ اس مالی امداد کے علاوہ ہے جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت انہیں پہلے ہی دی جارہی ہے اور آئندہ مالی سال کیلئے اس ریلیف پیکج کو بجٹ میں شامل کیا جائیگا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ میں نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو ہدایت کی کہ پاکستان بھر میں دس کلو آٹے کا تھیلا 400روپے میں عوام کو فروخت کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ داخلی محاذ کی طرح خارجی محاذ پر بھی گزشتہ پونے چار سال پاکستان کے قومی مفادات کیلئے انتہائی مہلک ثابت ہوئے ، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ نبھانے والے ، ساتھ دینے والے ، پاکستان کے انتہائی قابل اعتماد دوست ممالک کو ناراض کر دیا گیا اب ہم نے ان غلطیوں کی اصلاح اور دوطرفہ تعلقات کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے جو آپ کے سامنے ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان کے اس اصولی موقف کا پوری قوت سے اعادہ کرتے ہیں کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کیلئے بھارت کی ذمہ داری ہے کہ پانچ اگست 2019کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو ختم کرے تاکہ بامقصد بات چیت سے جموں و کشمیر سمیت تمام متنازعہ امور کو حل کر نے کی طرف ٹھوس پیشرفت ہو ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے سامنے دہشتگردی اور بد امنی کی صورت میں ایک اور چیلنج موجود ہے یہ فتنہ بد قسمتی سے دوبارہ سر اٹھا رہا ہے ، ہم نے صوبوں کے ساتھ ملکر نیشنل ایکشن پلان کی از سر نو بحالی شروع کر دی ہے ،یہ قومی مفادات سے ساتھ جڑے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کر نے کیلئے بھی نہایت ضروری ہے ، گزشتہ پونے چار سال میں میڈیا اور اظہار رائے کی آزادیاں چھین لی گئی ، صحافیوں ، ناقدین اورسیاسی مخالفین کو سخت ترین سزائوں سے گزارا گیا ، پاکستان صحافت اور اظہار رائے کی آزادیوں کے عالمی انڈکس میں کئی درجے نیچے چلا گیا ، پاکستان کو صحافت کیلئے بد ترین ملک قرار دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم کو آزادیاں چھینے والے آمروں میں شمار کیا گیا ، حکومت سنبھالتے ہی ہم نے سب سے پہلے سابق حکومت کے اس مجوزہ منصوبے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ختم کر دیا جس کا مقصد میڈیا اور اظہار رائے کی آزادیاں چھینا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ کوئی قوم اندرونی خلفشار پر قابو پائے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ،قوم کی تقسیم اس راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ اور اتحاد اور اتفاق اس کے اصول کا واحد ذریعہ ہے آ پ کی حکومت نے اس منزل کے حصول کیلئے سیاسی اورگروہی تقسیم سے بالا تر ہو کر عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پونے چار سال قبل میں نے بطور قائد حزب اختلاف میثاق معیشت کی تجویز پیش کی تھی جسے حقارت سے نظر انداز کر دیا گیا ،یہ وقت کی آواز اور قومی ضرورت ہے کہ اس چارٹر پر اتفاق کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز کررہا ہوں تاکہ آئندہ کوئی بھی حکمران یا حکومت ذاتی سیاسی مفادات کیلئے قومی معیشت کے ساتھ کھلواڑ نہ کر سکے اور معاشی تسلسل کو یقینی بنایاجاسکے ۔ انہوںنے کہاکہ بلا شبہ مشکلات بے پناہ اور راستہ کانٹوں سے بھرا ہوا ہے لیکن ہمارابھروسہ اللہ تعالیٰ کی کریم ذات پر ہے جو خلوص نیت سے کام کر نے والوں کی محنت کو ہر گز رائیگاں نہیں فرماتا ہم اس مالک کی رحمتوں کے طلب گار ہیں ،ہم آپ سے عہد کرتے ہیں کہ ملکر امانت اور دیانت کے ساتھ شبانہ روز محنت کرینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ میں اور میری کابینہ اپنے ہر فیصلے کیلئے آپ کی عدالت میں جوابدہ ہونگے اللہ تعالیٰ ہماری ان پر خلوص کاوشوں کو پذیرائی عطاء فرمائے ، میرا پوری قوم خاص طورپر سیاسی مخالفین کیلئے پیغام ہے کہ آئیے ہم سب ملکر پاکستان کو ایک ایسا ملک بنا دیں جس میں اختلاف رائے کو دشمنی نہ سمجھا جائے ، جہاں تنقید کو حوصلہ سے بر داشت کیا جائے ،جہاں قومی خدمت ہی سیاست کا اصل معیار ہو ، درس گاہوں کی دروازے کھل جائیں ، نفرت گاہوں کے دربند ہو جائیں ، جہاں عورتوں کے حقوق مقدم ، اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہوں ، جہاں مزدور اور کسان خوشحال ہوں ، جہاں مہنگائی ، بے روز گاری کا خاتمہ ، رزق کی فراوانی اور آسانی ہو ، جہاں کا عدل باعث فخر ہو ، جہاں ظلم کا خاتمہ ہو جائے۔
زبانی جمع خرچ سے مسلمان حکمران اپنے فرض سے پہلو تہی نہیں کرسکتے ،مسلم ممالک کی فوجیں کس کام کی ہیں اگر وہ جہاد نہیں کرتیں؟ 55 ہزار سے زائد کلمہ گو کو ذبح ہوتے دیکھ کر بھی کیا جہاد فرض نہیں ہوگا؟ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام ادارے مفلوج و بے بس ہوچکے ہیں۔ شرعاً الاقرب ...
پی ڈی ایم حکومت کررہی ہے اور صدر اپوزیشن میں ہے ، بجائے اس کے وہ صدر کی مانیں معلوم نہیں کس کی مان رہے ہیں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضروری ہے مسلمان اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کر...
پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں 6نہروں کے منصوبے کے خلاف ایک قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا، ترجمان پی پی دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپار...
غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا دہشت گردی کے بہت سے واقعات افغان شہریوں سے جڑ رہے ہیں، طلال چودھری وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، افغا...
ہیوی ٹریفک کے نظام پر آواز اٹھائی توالزام لگا آفاق شہر میں مہاجر اور پختونوں کو لڑوا رہا ہے کراچی میں گزشتہ روز منصوبہ بندی کے تحت واقعات رونما ہوئے ، سربراہ مہاجر قومی موومنٹ مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے شہر کے سنگین مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہ...
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بھی عاطف خان اور علی امین گنڈا آمنے سامنے آگئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ میں ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے اس کو پار...
تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز ،مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت میں گھروں سے نکلیں، بیان امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔مرکزی مارچ مال روڈ لا...
متعدد نوٹسز کے باوجود وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور شامل ، جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں قائم جے آئی...
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے چند روز قبل حیدر آباد ، سکھر موٹروے کو ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی سکھر موٹروے شروع نہ ہونے تک تمام منصوبے روکنے کا کہا تھا حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع میںوزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو ...
مصنوعی ذہانت کو کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے مصنوعی ذہانت کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے، عاصم افتخار پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آ...
جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم کو مکمل ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کا حکم سپریم کورٹ کی 4 ماہ کی ڈائریکشن کے مطابق کیس کا فیصلہ ہو گا ،التوا نہیں ملے گا جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ ش...
اڈیالہ میں پولیس نے بانی کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا پی ٹی آئی کے قائدین کو ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور دیگر قائدین کے...