وجود

... loading ...

وجود

پاکستان میں تاحال منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ادارہ صحت کی وضاحت

بدھ 25 مئی 2022 پاکستان میں تاحال منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ادارہ صحت کی وضاحت

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان میں تاحال منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی خبر غلط ہے۔ این آئی ایچ کی وضاحت سے قبل وفاقی اور صوبائی حکام کو منکی پاکس کا مشتبہ کیسز سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں تاحال وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور ملک میں وائرس کے خطرے کے پیش نظر پہلے ہی حفاظتی اقدامات کیے جاچکے ہیں۔اقدامات سے متعلق کہا گیا کہ تمام ایئرپورٹس میں میڈیکل اسکریننگ سمیت کسی بھی متاثرہ مسافر کی شناخت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘این آئی ایچ واضح کرتا ہے کہ پاکستان میں اب تک منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ بیان میں کہا گیا کہ صحت کے حکام کی جانب سے صورت حال کی باریک بینی سے نگرانی کی جارہی ہے۔منکی پاکس کووڈـ19 سے مختلف طریقے سے پھیلتا ہے اور این آئی ایچ نے کہا ہے کہ عوام ملک میں وبا کے پھیلنے کے حوالے سے آگاہ رہیں۔این آئی ایچ نے ایک روز قبل الرٹ کیا تھا کہ منکی پاکس جانوروں میں پھیلنے والی بیماری ہے جو منکی پاکس وائرس سے متاثر ہونے سے پھیلتی ہے تاہم منکی پاکس کے پیدا ہونے سے متعلق معلومات نہیں ہیں۔وائرس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ افریقہ میں جانوروں جیسے بندروں میں وائرس کی موجودگی ہوسکتی ہے اور انسانوں کو متاثر کر سکتا ہے۔الرٹ میں کہا گیا تھا کہ بیماری متاثرہ جانوروں، انسان یا وائرس سے آلودہ مواد سے پھیل سکتی ہے، وائرس جسم میں خراب جلد، سانس کی نالی، آنکھوں، ناک اور منہ سے جسم میں داخل ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ جسمانی رطوبتوں، زخموں یا اس سے آلودہ لباس کو براہ راست یا بالواسطہ چھونے سے یہ وائرس کسی انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوسکتا ہے۔اس وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں مریض میں بخار کے بعد ایک سے تین دن کے اندر اس کے جسم میں خارش ہو جاتی ہے، یہ خارش اکثر چہرے سے شروع ہوتی ہے اور پھر جسم کے دیگر حصوں تک پھیل جاتی ہے جبکہ اس کی دیگر علامات میں سر درد، پٹھوں میں درد، تھکن اور سوجن شامل ہیں۔اس وائرس کی جسم میں موجودگی کی مدت عام طور پر 7 سے 14 روز ہوتی ہے لیکن یہ 5 سے 21 روز تک جسم میں رہ سکتا ہے، جبکہ متاثر ہونے کی صورت میں بیماری عام طور پر دو سے چار ہفتوں تک رہتی ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق 21 مئی تک دنیا کے مختلف ممالک میں تقریباً 80 منکی پاکس وائرس کے کیسز کی تصدیق ہو چکی تھی، جبکہ 11 ممالک میں مزید 50 کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔امریکی محکمہ صحت عامہ کے ایک عہدیدار نے ایک بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ اس وقت عام لوگوں کے لیے خطرہ کم ہے۔ماہرین کے مطابق منکی پاکس ایک بہت کم پایا جانے والا وبائی وائرس ہے، یہ انفیکشن انسانوں میں پائے جانے والے چیچک کے وائرس سے ملتا ہے، اس وبا کی علامات میں بخار ہونا، سر میں درد ہونا اور جلد پر خارش ہونا شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں


کرم امن جرگہ، فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے وجود - بدھ 01 جنوری 2025

کرم میں امن کے لیے کوہاٹ میں جاری جرگہ ختم ہوگیا، دونوں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کردیے تاہم فریقین کی جانب سے بنکرز ختم کرنے اور اسلحہ انتظامیہ کے حوالے کرنے تک راستے نہیں کھولے جائیں گے۔ کرم میں قیام امن کے لیے کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا۔ معاہدے کے تحت دونوں فریقین قیام...

کرم امن جرگہ، فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے

کرم معاہدہ، مجلس وحدت المسلمین کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان وجود - بدھ 01 جنوری 2025

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجاناصر عباس نے خیبرپختونخوا کے علاقے کرم میں دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عب...

کرم معاہدہ، مجلس وحدت المسلمین کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ ،بھارت کا گھنائونا کردار بے نقاب وجود - بدھ 01 جنوری 2025

امریکی اخبار نے پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا گھناؤنا کردار بے نقاب کردیا ہے ، امریکی اخبار کی رپورٹ سے دہشت گردی اور سنگین انسانی جرائم میں ملوث بھارت کا سیاہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا۔عالمی جریدے نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو ب...

پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ ،بھارت کا گھنائونا کردار بے نقاب

نمائش پر ہنگامہ ،300افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ وجود - بدھ 01 جنوری 2025

نمائش چورنگی پر دھرنا اور پولیس سے تصادم کرنے والے 300 سے زیادہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ نمائش چورنگی پر دھرنا مظاہرین کے پولیس کے ساتھ تصادم کامقدمہ سولجربازار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں 5نامزد اور300نامعلوم افرادکے خل...

نمائش پر ہنگامہ ،300افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ

2024ء میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 4ٹرائل مکمل وجود - بدھ 01 جنوری 2025

2024ء میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف اڈیالہ جیل میں 4 کیسز کا ٹرائل مکمل ہوا، 3 کیسز میں سزائیں ہوئیں جبکہ ایک کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی اذئی کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس اور توشہ خانہ 'ٹو' کیسز کا جیل ٹرائل ابھی جاری ہے ۔رپورٹ کے مط...

2024ء میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 4ٹرائل مکمل

آئی ایس پی آر کا موقف درست نہیں ،ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی حکمت عملی باجوہ کی تھی، عمران خان وجود - بدھ 01 جنوری 2025

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی جنرل باجوہ کی تھی۔یہ بات وکیل فیصل چوہدری نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 6رکنی وکلا...

آئی ایس پی آر کا موقف درست نہیں ،ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی حکمت عملی باجوہ کی تھی، عمران خان

6مقامات سے دھرنے ختم کرا دیے گئے، نمائش پر صورتحال کشیدہ وجود - بدھ 01 جنوری 2025

کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری دھرنے ختم کرانے کے لیے پولیس حرکت میں آگئی اور کارروائی کرتے ہوئے 10میں سے 6مقامات پر دھرنے ختم کرادیے جبکہ نمائش چورنگی میدان جنگ بن گئی جہاں ایک گاڑی، 6موٹر سائیکلیں نذآتش کردی گئیں، پتھرائو کے باعث اہلکارزخمی ہوگیاجبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے ...

6مقامات سے دھرنے ختم کرا دیے گئے، نمائش پر صورتحال کشیدہ

ریاست بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائینگے، وزیر اعظم وجود - بدھ 01 جنوری 2025

وزیراعظم نے معاشی منصوبے اڑان پاکستان کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر انہوںنے کہا ہے کہ آج ایک عظیم دن ہے کہ اس دن اڑان پاکستان کا آغاز کیا گیا۔معاشی منصوبے اڑان پاکستان کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں اعلی سول قیادت نے شرکت کی۔ ان میں وفاقی وزرا، مختلف ادارون کے...

ریاست بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائینگے، وزیر اعظم

2025کو پاکستان کے لیے مل کر ترقی کا سال بنائیں گے،بلاول وجود - بدھ 01 جنوری 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سب مل کر 2025کو پاکستان کے لیے ترقی اور امید کا سال بنائیں گے۔انہوں نے تمام اہل وطن اور عالمی برادری کو نئے سال کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید اور عزم کا اظہار کیا ہے کہ آنے والا سال اتحاد، ترقی اور خوشحالی کا سال ہو...

2025کو پاکستان کے لیے مل کر ترقی کا سال بنائیں گے،بلاول

نجی بلوں کا پالیسی کے مطابق جائزہ لیا جائے، شہباز شریف وجود - بدھ 01 جنوری 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں متعارف کرائے گئے چند پرائیویٹ ممبرز بلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ نجی بلوں کا حکومتی قانون ساز پالیسی کے مطابق جائزہ لیا جائے، قانون سازی کی ترجیحات حکومت کی پالیسیوں اور قومی مفاد سے ہم آہنگ ہونی چاہیے۔میڈیا ر...

نجی بلوں کا پالیسی کے مطابق جائزہ لیا جائے، شہباز شریف

پاک چین اسٹرٹیجک و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے، وزیرخزانہ وجود - بدھ 01 جنوری 2025

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان اسٹرٹیجک اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں،دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں آئندہ برسوں میں مشترکہ فائدے کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے استفادے کی ضرورت ہے،امریکا بھی پاکستان کا اہم تجارتی شر...

پاک چین اسٹرٹیجک و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے، وزیرخزانہ

اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا،عمران خان وجود - پیر 30 دسمبر 2024

سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ہے، میں ہر کیس لڑوں گا، جب کیسز لڑ رہا ہوں تو مجھے ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے، اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے...

اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا،عمران خان

مضامین
تاریخ کی سچائی وجود اتوار 05 جنوری 2025
تاریخ کی سچائی

نیاسال۔۔نئی توقعات وجود هفته 04 جنوری 2025
نیاسال۔۔نئی توقعات

اڑان پاکستان اور شیخ چلی کے خواب وجود هفته 04 جنوری 2025
اڑان پاکستان اور شیخ چلی کے خواب

بڑے پیمانے کا بحران سروں پر! وجود هفته 04 جنوری 2025
بڑے پیمانے کا بحران سروں پر!

مولانا فضل الرحمان کا اگلا قدم؟ وجود جمعه 03 جنوری 2025
مولانا فضل الرحمان کا اگلا قدم؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر