... loading ...
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج اگر ڈالرآسمان پر اور معیشت وینٹی لیٹر پر ہے تو اس کے ذمہ دار پی ٹی آئی چیئر مین ہیں، اگر حکومت کو پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے تو اسکے ذمہ دارعمران خان ہیں۔ سابقہ حکومت کی تباہی کا ٹوکرا اپنے سر نہیں لے سکتے، عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے کہ حکومت چھوڑ دی جائے۔ سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ شہر سرگودھا سے پیار کرنے والوں کا شہر ہے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر جلسے کو دیکھ رہے ہیں، کہا جاتا تھا میرے والد کی سیاست ختم ہو گئی، آج ہر جگہ قائد ن لیگ کے نعرے لگ رہے ہیں، نوازشریف نے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کیا اور ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک نااہل کو پاکستان کے عوام پر مسلط کیا گیا، نااہل کے آنے کے بعد لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہو گئی، معیشت تباہ ہو گئی، 4سال میں ملک کوتباہ کرنے والا شہبازشریف سے 4 ہفتوں کا حساب مانگ رہا ہے، عمران خان ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی پربات نہیں کر سکتا، لیگی قائد کو لوگ کہہ رہے ہیں کہ واپس آجاوآپ کی ضرورت ہے۔ لیگی نائب صدر نے کہا کہ پہلے اس جھوٹے شخص نے 35 پنکچر کا ڈرامہ کیا لیکن ثبوت نہیں دیا، جب سے شہبازشریف کی حکومت آئی یہ نالائق40تقریریں کرچکے ہیں، ایک تقریرمیں بھی یہ اپنی کارکردگی پرنہیں بولا، یہ ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی پربولنے کے قابل نہیں، یہ ازل کا جھوٹا شخص ہیں۔ اب جعلی خط لے آیا اس کا بھی کوئی ثبوت نہیں دیا۔ غیر ملکی سازش کا بھی جھوٹا ڈرامہ کیا، اب ایک اورڈرامہ کیا کہ میرے قتل کی سازش ہو رہی ہے، آج اگرڈالرآسمان پراورمعیشت وینٹی لیٹرپرہے تواس کے ذمہ دار پی ٹی آئی چیئر مین ہیں، اگر حکومت کو پٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے تو اسکے ذمہ دارعمران خان ہیں، شریف برادران کیلئے کسی چیز کی قیمت ایک روپے بڑھانا بہت مشکل کام ہے، ان کو عوام کا احساس ہے۔مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آپ کی طرح نہیں وہ آلواور پیاز کی قیمت ٹھیک کرنے آئے ہیں، نوازشریف کہتا ہے حکومت چھوڑ دوں گا لیکن عوام پر بوجھ نہیں ڈالوں گا، عمران خان کی تباہی کا ٹوکرا اپنے سر نہیں لے سکتے، موجودہ حکومت کو خیر باد کہنا بہتر ہے، خیرباد کہہ کر میدان میں آ کر مقابلہ کر لو۔عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف اگر عوام کی خاطر حکومت چھوڑتا ہے تو پھر کیا دو تہائی اکثریت دوگے؟ عمران خان اگلے الیکشن میں دھاندلی کی تیاری کر چکا تھا، ہم نے ان کی حکومت گرا کر اس کے 12 سالہ پلان کو فیل کر دیا، عمران تم چاہے الٹے لٹک جاتمہارا کھیل ختم ، تم نے سرجھکا کرآئی ایم ایف کی شرائط کومانا۔ان کاکہنا تھا کہ جس بندے نے ہمیشہ زکو ات سے گزارا کیا اسے خود مختاری، آزادی کے بھاش نہیں دینے چاہئیں، یہ ناپاک زبان سے ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے، حمزہ پر مرغی کے ریٹ بڑھانے کا الزام لگاتا ہے، مرغی کے ریٹ تب بڑھے تھے جب بنی گالہ میں منوں مرغیاں جلائی جاتی تھیں، کہتا ہے مریم نے امریکی سفارتکار کا استقبال کیا، عمران خان تم نے مریم نہیں تم نے پنجاب اور پاکستان کی ہر بیٹی کو گالی دی ہے، ہم مہمانوں کی قدرکرنا جانتے ہیں، تمہیں منہ توڑ جواب دے سکتی ہوں، عمران اس وقت سے ڈرو جب ماں، بہنوں کے ہاتھ تمہارے گریبان تک پہنچیں گے، عمران خان ایک فتنے کا نام ہیں۔لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جس، جس نے اس سانپ کو دودھ پلایا اس نے اسے ہی ڈس لیا، یہ اتنا بڑا فتنہ ہے، کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ ساتھ نہ دے تو جانور ہیں، کہتا ہے میڈیا میرے جھوٹوں کو سپورٹ کرے تو ٹھیک نہ کرے تو غیرملکی ایجنٹ، کہتا ہے جب تک کرسی پربیٹھا رہوں تو زندہ باد، اگرنہ رہوں تو ایٹم بم گرادو، عمران خان نے آئین توڑا، رات کو عدالتیں کھلی، اس دن سے لیکرججزکوگالیاں دیتا ہے۔ آج دوپہر تک سپریم کورٹ کو گالی اچانک انہوں نے سوموٹو لیا تو شادیانے بجا رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے شہبازشریف کے خلاف سوموٹولیا تو بڑی مہربانی، ایک سوموٹو بشیر میمن کے الزامات پر بھی لیا جائے، شہزاد اکبر نیب، ایف آئی اے کو استعمال کر رہا تھا، ایک سوموٹواس کے خلاف بھی ہونا چاہیے، فارن فنڈنگ کیس میں بھی ایک سوموٹوہونا چاہیے، سپریم کورٹ سے عرض کرنا چاہتی ہوں پاگل شخص کی خاطرعدلیہ کے ترازو کو جھکنے مت دیں، کہتا ہے سازشیوں کے چہرے پہچان لیے، وہ یہ بات نوازشریف، مجھے نہیں اداروں کو کہتا ہے، اپنے جلسوں میں افواج پاکستان کے خلاف باتیں کرتا ہے، صدرعلوی کا بیٹا عباد علوی کھلے عام فوج کیخلاف باتیں کر رہا ہے ، مریم نواز نے کہا کہ پہلے جھوٹ خط ، پھر قتل کا کرنے کا جھوٹا منصوبہ لے آیا ،ڈالر کا بڑھنے کا ذمہ دار جھوٹ خان ہے، مریم نواز نے کہا کہ جھوٹ خان تمہارے جھوٹ الزامات کو کوئی ثبوت نہیں ،مریم نے کہا کہ عمران خان اب تم بال نوچو، دانت پیسو، الٹے لٹک جا ومگر تمہارا کھیل اب ختم ہوگیا، تم کسی صورت حکومت میں واپس نہیں آسکتے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہا جاتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، آج نواز شریف کو کہا جا رہا ہے کہ واپس آو، نواز شریف دور میں معیشت نے ترقی کی، شہباز شریف کرسی چھوڑ دے گا لیکن عوام کو مشکل میں نہیں ڈالیگا۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی ناپاک زبان سے ریاست مدینہ کا نام لینے والے کے اپنے کتے ایک دن میں اتنا گوشت کھاتے ہیں جتنا بنی گالا کے اطراف کے لوگ مہینے میں کھاتے ہیں، مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک فتنے کا نام ہے، اس فتنے کو روکنا چاہیے، اس فتنے کو ختم کرنا چاہیے کیونکہ جب تک عمران خان جیسا فتنہ موجود ہے، پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، اس فتنے کا دوسرا نام تباہی ہے، ہر شہری، ماں، بیٹی بزرگ، عدلیہ، افواج پاکستان اور میڈیا کا فرض ہے کہ اس فتنے کو روکے،سابق گورنر محمد زبیر ، سینئر راہنما پرویز رشید ، مسلم لیگ نواز پنجاب کے جنرل سیکریٹری اویس لغاری ، عظمی بخاری ، ثانیہ عاشق سمیت اراکین قومی و صوبائی ،صدرو جنرل سیکریٹریز ، ٹکٹ ہولڈرز کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، دوسری طرف قانون نفاذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...
ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہ...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکی...
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...