... loading ...
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کرپشن کا اڈہ بن چکا ہے ، پانی لائنوں میں فراہم کرنے کے بجائے ٹینکروں کے ذریعے فروخت کیا جا رہا ہے ،شہریوں کے ساتھ واٹر بورڈ کے اس ظالمانہ سلوک ، شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی اور بحران کے خلاف 20مئی جمعہ کے دن واٹر بورڈ کے ہیڈ آفس کا گھیراؤ کریں گے۔ جماعت اسلامی کراچی کے مسائل سے لاتعلق نہیں رہ سکتی” حقوق کراچی تحریک” کو مزید تیز کر کے بھر پور رابطہ عوام مہم چلائیں گے جس میں چوکوں اور چوراہوں پر پروگرامات اور گھر گھر رابطے کیے جائیں گے اور 29مئی اتوار کو ایک عظیم الشان ”کراچی کارواں” نکالا جائے گا جس میں کراچی میں درست مردم شماری ، کراچی کے نوجوانوں کو سرکاری اداروں میںملازمتوں ،پانی کے منصوبے K-4 سمیت دیگر اہم مسائل کو بھر پور طریقے سے نمایاں کریں گے اور وفاقی اور صوبائی حکومت ست اہل کراچی کا حق لیں گے ۔حافظ نعیم الرحمن پیر کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ، پریس کانفرنس میں نائب امراء جماعت اسلامی کراچی راجہ عارف سلطان، مسلم پرویز ، انجینئر سلیم اظہر ، سیکریٹری کراچی منعم ظفر خان ، رکن سندھ اسمبلی و امیر ضلع جنوبی سید عبد الرشید اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کے باہر 29دن کے تاریخی دھرنے کے بعدمیڈیا کے سامنے حکومت سندھ نے ہمارے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے باقاعدہ معاہدے کا اعلان کیا تھا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اسمبلی کااجلاس بلا یا جائے اور معاہدے میں موجود تمام شقوں پر عملدرآمدکرتے ہوئے بلدیاتی اختیارات شہری حکومت کو منتقل کیے جائیں ہم واضح کردینا چاہتے ہیں اگر معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو ہم دوبارہ اسمبلی پر دھرنا اور وزیر اعلی ہائوس کا بھی گھیرائو بھی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ2017کی مردم شماری میں سندھ کی آبادی مکمل شمار نہیں کی گئی تھی اور ایم کیو ایم جو ہر حکومت کا حصہ رہی ہے اس نے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر کراچی کی آبادی کو غیرقانونی طور پر آدھا کردیا ،ہمارا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ انتخابات سے قبل فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر کے شفاف طریقے سے مردم شماری کروائی جائے ۔ صوبائی حکمران سمجھتے ہیں کہ اگر کراچی کی آبادی پوری شمار ہوجائے گی تو یہ سندھ حکومت کے لیے یہ نقصان دہ ہوگی لہٰذا پی ٹی آئی ،پیپلز پارٹی ، ن لیگ ہو یا ایم کیو ایم یہ سب کراچی کی آبادی کو پور ا نہیں گنتے کراچی جو پورے ملک کو چلاتا ہے اور 95فیصد ریونیو مہیا کرتا ہے اس کو نظر انداز کردیا گیا ہے ۔اندورن سندھ سے تعلق رکھنے والے وڈیرے اور جاگیردار اپنی طاقت کی بنیاد پر مقامی لوگوں کو استحصال کے ذریعے اکثریت حاصل کر کے اسمبلیوں میںپہنچتے ہیں ، یہ اکثریت میں اس لیے آتے ہیں کہ سندھ کی شہری آبادی درست شمار نہیں کی جاتی ۔حکومت ایک جانب کہتی ہے کہ ہمیں مردم شماری پر تحفظات ہیں لیکن ہم کہتے ہیں کہ محض رسمی تحفظات سے کچھ نہیں ہو گا اب آپ کو شہر کا مقدمہ لڑنا ہو گا ، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہر میں پانی کی فراہمی کے میگا منصوبے k-4میں 650ملین گیلن پانی کی منظوری دی گئی تھی لیکن حکمرانوں نے کراچی دشمن فیصلہ کیا اور کٹوتی کر کے 260ملین گیلن کر دیا ،اس وقت شہر میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ حالانکہ اسے بغیر کسی معاہدے کے گیس فراہم کی جارہی ہے ،دوسری جانب حکومتیں خواہ ماضی کی ہوں یا موجودہ کے الیکٹرک کو تمام سہولیات فراہم کر رہی ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ مختلف اداروں کی رقم جو کے الیکٹرک کے ذمہ واجب الادا ہے کے الیکٹرک اسے ادا کرے ، ادارے کا لائسنس منسوخ کر کے فرانزک آڈٹ کروایا جائے تاکہ عوام کو پتا چل سکے کہ کس طرح کے الیکٹرک کراچی کی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کر رہی ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کا نظام بدترین صورتحال سے دوچار ہے ، حکومت سندھ کو اورنج لائن منصوبہ شروع کرنے میں 6سال لگ گئے اور شرم کی بات یہ ہے کہ وفاق سے کہتے ہیں کہ ہمیں 20بسیں دی جائیں، ہم حکومت سے پوچھتے ہیں کہ وہ بتائے کون سا بڑا منصوبہ ہے جو اس نے مکمل کیا ہے ۔
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...
ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہ...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکی...
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...
عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں پھر نیچے آئی ہیںمگر اس کا فائدہ عوام کو نہیں دیںگے کراچی، قلات، خضدار، کوئٹہ اور چمن کا سنگل روڈ ، وفاق خود بنائے گا، وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آ...
علیمہ خانم ایک بار پھر احتجاجاً گاڑی سے نکل کر گورکھ پور نا ناکے پر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں آخر کیا وجہ ہے کہ ایک ماہ سے ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی گئی ، علیمہ خانم کا استفسار عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے والے آئی تینوں بہنوں کو ایک بار پھر گورکھ پور ناکے ...
معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے تحفظ، بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکن معاملات پر تحفظات پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن نے جائزہ مکمل کرلیا ،رپورٹ جولائی میں جاری کردی جائے گی عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے عدالتی کارکردگی سمیت معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے ...
جاں بحق ہونے والوں میں دلشاد، اس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش، ناصر اور دیگر شامل ہیں، تمام افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ، جنہیں اندھا دھند گولیاں مار کر قتل کیا گیا مقتولین مہرسطان ضلع کے دور افتادہ گاؤں حائز آباد میں ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے جہاں گاڑیوں کی پینٹنگ، پالش اور...