... loading ...
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ لا حق ہے۔27 مارچ کے جلسے کے وقت بھی ان کو دھمکیاں مل رہی تھیں اور اب بھی مل رہی ہیں۔ جان کو خطرہ ہے مگر وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے دھمکی آمیز خط سے متعلق بتایا کہ اس ملک نے کہا جب تک عمران خان موجود ہیں ہم آگے نہیں بڑھیں گے، کہا گیا عمران خان کو ہٹانے کے بعد تعلقات سے متعلق دیکھا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا دورہ روس سے متعلق فیصلہ عمران خان کا ذاتی فیصلہ ہے، یہ ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے،نہیں چاہتا کہ کسی بھی پوائنٹ پر ہماری افواج کو متنازعہ بنایا جائے، کبھی بھی ایسا کوئی کام نہیں کروں گا جس سے فوج کو متنازعہ کہا جائے۔عمران خان نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بھی خط کا معاملہ اٹھایا، میں نے صحیح فورم پر صحیح وقت پر معاملہ اٹھایا۔ میرے خلاف ہونے والی سازش کا گزشتہ اگست سے معلوم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام اداروں سے اکثریتی فیصلے میرے خلاف آتے ہیں، کسی بھی ادارے میں کبھی کوئی مداخلت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ کپتان کبھی بھی اپنی اسٹریٹجی شیئر نہیں کرتا، اتوار کے دن سرپرائز دیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرے پاس ساری رپورٹس ہے کونسا سیاست دان، کونسا صحافی سفارتخانوں میں جاتا تھا، مجھے ساری سازش کی مسلسل رپورٹ آرہی تھی، بیرون ملک میں کوئی تصور نہیں کر سکتا، سفیروں سے کوئی سیاست دان ملے، یہ ان سے ملاقات ہی کیوں کرتے ہیں، آفیشل میٹنگ میں اس طرح کی دھمکی کی کوئی مثال نہیں ہے، ابھی اپوزیشن نے عدم اعتماد نہیں کی تھی اس سے پانچ ماہ پہلے پلاننگ ہو رہی تھی، اس سے زیادہ ملک کے معاملات میں مداخلت کیا ہو گی۔ کھلی دھمکی دی گئی کہا گیا رجیم چینج نہیں کریں گے تو یہ کریں گے، کوئی سوچ سکتا ہے کوئی ہندوستان میں اس طرح کی دھمکی دے، ابھی بتارہا ہوں یہ سازشی میرے خلاف کردار کشی کریں گے، میری اہلیہ کے خلاف بے بنیاد مہم چلائی گئی، سب کے سامنے کہہ رہا ہوں میری جان کو خطرہ ہے، یہ سارے ملے ہوئے ہیں، ان کوپتا ہے عمران خان چپ کر کے نہیں بیٹھنے والا، تین ماہ پہلے ایک اینکرنے کہا ان پرپیسے چل رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے مجھے تین آپشنز دی تھیں، عدم اعتماد، استعفی یا الیکشن کرالیں، ہم نے کہا استعفی نہیں دونگا، الیکشن سب سے بہترین طریقہ ہے، چاہتا ہوں عدم اعتماد والے دن غداروں کی عوام شکلیں دیکھیں، عدم اعتماد ناکام ہوتا ہے تو الیکشن ہوں گے، الیکشن میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہو جائے گا۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے ساتھ تین سال کام کیا، کہہ رہا تھا سردیوں کا وقت ہمارے لیے مشکل ہے، ملک کی اکانومی کو تسلسل چاہیے تھا، میں یہ کہہ رہا تھا کہ سردیوں تک مشکل وقت تک پالیسی کو برقرار رکھنا چاہیے، فوج کا اپنا ایک ویو تھا، میرے تو کبھی ذہن میں بھی ایسی بات نہیں آئی، پاکستان کوایک مضبوط فوج کی بہت ضرورت ہے، فوج نہ ہو تو ملک ٹوٹ جائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن بہترین طریقہ ہے استعفے کا سوچ بھی نہیں سکتا، عدم اعتماد پر تو کہوں گا میں تو مقابلے والا ہوں آخری گیند تک لڑونگا، چھانگا، مانگا کے دن چلے گئے، اب سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، کرسی دینے والا اللہ ہے، وہی واپس لینے والا ہے، مجھے کوئی فکر نہیں، میں تو اپنے گھر میں رہتا ہوں، سوائے سیکیورٹی کے اپنے تمام اخراجات خود کرتا ہوں، بدقسمتی سے انہوں نے اپنے کیسز کو مکمل نہیں ہونے دیا، کبھی کمر درد کا بہانہ بنایا۔ واضح ہے سازش باہر سے ہے، قوم کو ضمیر بیچنے والوں کی شکلیں دکھانا چاہتا ہوں۔انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ ووٹنگ والے دن اپنی اسٹرٹیجی مکمل کرلی ہے، اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپتان ہمیشہ اپنی پلاننگ پوری کرتا ہے،اپوزیشن پرایسے کیسز بچ نہیں سکتے لیکن ڈیلے کر کے بچایا گیا، کیسز کو لمبا کھینچا گیا سارا پتا تھا لیکن ہم بے بس بیٹھے ہوئے تھے، عوام سے کہوں گا مجھے بھاری اکثریت دو ملک کو ٹھیک کریں گے، اکثریت سے آکرسارا گند صاف کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری پارٹی غیر مقبول ہو تو کیا خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ الیکشن جیتتے، پوری دنیا میں مہنگائی کا مسئلہ ہے، کہتے ہیں نااہل ہیں لیکن دنیا میری کورونا کی پالیسی کی تعریف کر رہی ہے، دنیا میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، شہبازشریف آ کر کیسے پٹرول کی قیمتیں کم کرے گا؟ لیگی صدر کے پاس پٹرول سستا کرنے کا کیا حل ہے، ہم نے پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔ زندگی کا تجربہ ہے، ہم نے آخری گیند تک لڑنا ہے، ضمیر بیچنے والے 20،20 کروڑ لینے والے بیرونی سازش کا حصہ بن رہے ہیں، شہبازشریف نیشنل سکیورٹی کی میٹنگ میں نہیں آیا کیونکہ اس سازش کا حصہ ہے، ہمارے پاس شواہد ہیں، شہبازشریف آ کر کیوں نہیں چیک کرتے، بیرونی سازش کا حصہ بننے والے قوم کے غدار ہیں۔ پاکستان کی آزاد فارن پالیسی کے لیے کھڑا ہوں، اگر میرا پیسہ باہر پڑا ہو تو کیا، آزاد فارن پالیسی کے لیے بول سکتا ہوں، اگرہم عدم اعتماد جیت جاتے ہیں توبڑا اچھا ہے قبل از وقت الیکشن کی طرف چلے جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں اگر ہم کامیاب ہوتے ہیں تو پھر یہ اچھا آئیڈیا ہے کہ فوری الیکشن میں جائیں۔ میرے خلاف ہونے والی سازش کا گزشتہ سال اگست سے مجھے علم ہے، عمران خان نے کہا کہ فوجی آمر جنرل پرویز مشرف نے سیاستدانوں کو این آر او اپنی حکومت بچانے کے لیے دیا تھا، مجھے کوئی ضرورت نہیں کہ میں اپنی حکومت بچاوں ، مشرف نے سب سے بڑی غداری مارشل لا لگا کر نہیں بلکہ این آر او دے کر کی۔انھوں نے کہا کہ مشرف کے ہاتھ میں پورے ملک کے ادارے تھے تب بھی انھوں نے ان لوگوں کو معاف کر دیا جو کہ سب سے بڑا ظلم ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کریں گے کیونکہ پاکستان کو مضبوط فوج کی بہت ضرورت ہے۔اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف کو انٹرویو دیتے ہو ئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں ایسا کچھ نہیں کرنا چاہیے جس سے فوج کو نقصان پہنچے۔سابق وزیرِ اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ لوگ آئے فوج کی مدد سے تھے اور کسی نے پاکستان کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا انہوںنے پہنچایا۔انھوں نے کہا کہ اور پھر آصف زرداری کے آنے کے بعد سے ان تینوں کے باعث پاکستان خطے میں سب سے پیچھے رہ گیا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز پاکستانی فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔
گھریلو صارفین کو 34روپے 37پیسے فی یونٹ بجلی ملے گی ، صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7روپے 59پیسے کمی ،جس کے بعد صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ 40 روپے 60پیسے ہوگئی 77 سال سے ملک کو غربت کی جانب دھکیلنے والے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکا تو یہ ریلیف اور آئندہ آنیوا...
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔شی...
اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کروا سکے تو بہتر ہے استعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں اضلاع میں حکومت کی رٹ نہیں، انتظامیہ بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر نہ ہونے کا اقرار کر رہی ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے...
پاکستان کی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے صدر مملکت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعزیتی پیغام، شاندار الفاظ میں خراج تحسین صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے م...
سردار اختر مینگل کی جانب سے احتجاج کے دوران 3 مطالبات رکھے گئے ہیں دھرنے میں بی این پی قیادت، سیاسی و قبائلی رہنما، لاپتا افراد کے لواحقین شریک بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی۔ مینگل) کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالیہ گرفتاریوں کے...
پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار عدالتیں زیرو ہو گئیں، عدلیہ ، ججز اپنی عزت کی حفاظت خود کریں گے ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی...
ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی گفتگو، علی امین اور بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ،عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا، علی ...
رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ ب...
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...
صدر کا بخار اور انفیکشن کم ہوگیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ، ذرائع پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں...