... loading ...
ملک میں جاری سیاسی بحران سے بیرونی اقتصادی محاذ پر دباؤ پڑ رہا ہے کیونکہ جاری ماہ کے دوران ایکویٹی، ٹریژری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے اخراج میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ایک میڈیارپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران اب تک تقریباً 1.5 ارب ڈالر کے مجموعی اخراج میں سے صرف مارچ کے دوران ہی 40کروڑ ڈالر ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، مارچ کے پہلے 14 دنوں کے دوران اخراج 10کروڑ 20لاکھ ڈالرز تھا جو اگلے 10 دنوں میں 147فیصد اضافے سے 25کروڑ 15لاکھ تک پہنچ گیا۔مارچ 2020 میں بھی اس طرح کے بڑے پیمانے پر اخراج کا مشاہدہ کیا گیا، پاکستان میں کووڈ۔19 کا پہلا کیس سامنے آنے کے ایک ماہ بعد تقریباً ساڑھے 3 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری چند ماہ کے اندر اندر ملک سے نکل گئی۔اس وقت زیادہ پیداوار کے باوجود بڑی غیرملکی سرمایہ کاری کا اخراج پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز سے ہے، ان بانڈز پر منافع تین سالہ مدت کے لیے 11.85 فیصد، پانچ سال کے لیے 11.75 فیصد اور 10 سال کے لیے 11.74 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔اسی طرح تین ماہ کے کاغذات کے لیے ٹریڑری بلوں پر پیداوار بڑھ کر 11.99 فیصد، چھ ماہ کے لیے 12.5 فیصد اور 12 ماہ کے لیے 12.7 فیصد ہو گئی ہے۔منی مارکیٹ کے ڈیلرز کا خیال ہے کہ ٹریڑری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پر منافع غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی پرکشش ہے کیونکہ حکومت کی طرف سے ضمانت یافتہ، خطرے سے پاک بانڈز پر اتنی زیادہ شرح کہیں بھی دستیاب نہیں ہے۔رواں مالی سال کے دوران اب تک پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ کی کل آمدن 10کروڑ 43لاکھ ڈالرز رہی، اس ماہ کے دوران اب تک آمدن صرف ڈیڑھ لاکھ ڈالرز رہی ہے۔اس ماہ ٹریڑری بلز میں آمد صفر رہی لیکن اس سے نکلنے والی رقم 10کروڑ 4 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جو ملکی بانڈز سے تیزی سے کم ہوتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری کو ظاہر کرتی ہے۔مارچ کے دوران پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز اور ٹریڑری بلز کی کل آمد ڈیڑھ لاکھ ڈالرز ہے جبکہ دو ملکی بانڈز کا اخراج 35کروڑ 20لاکھ ڈالرز ہے، اگر ایکویٹی سے اخراج کو شمار کیا جائے تو غیر ملکی سرمایہ کاری کا کل اخراج 40کروڑ 23لاکھ 50ہزارڈالرز تھا جبکہ مجموعی خالص بہاؤ 37کروڑ 83لاکھ ڈالرز تھا، مارچ کے دوران ایکویٹی میں 2کروڑ 39لاکھ ڈالرز کی آمد ہوئی۔بینکنگ سسٹم میں منی ڈیلر ایس ایس اقبال نے کہا کہ ان اخراج کی کوئی معاشی وجہ نہیں ہے کیونکہ حکومت کو معاشی محاذ پر کسی سنگین پریشانی کا سامنا نہیں ہے جو درحقیقت زیادہ برآمدات، ترسیلات زر میں اضافے اور اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے معقول ذخائر کی وجہ سے بہتر پوزیشن میں ہے۔انہوں نے کہا کہ تیزی سے اخراج ملک میں سیاسی بحران کا نتیجہ ہو سکتا ہے اور یہ مزید بدتر بھی ہو سکتا ہے۔24 مارچ کو ایکویٹی میں یومیہ اخراج 23لاکھ ڈالرز کی ا?مد کے مقابلے میں 9کروڑ 13لاکھ ڈالرز کی رقم کا اخراج ہوا، اسی دن پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز اور ٹریڑری بلز سے بالترتیب 5کروڑ ڈالر اور 3کروڑ 48لاکھ ڈالرز کا اخراج ہوا۔جاری مالی سال کے دوران، ایکویٹی، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز اور ٹریڑری بلز سے کل اخراج 65کروڑ 43لاکھ ڈالرز کی کل رقم کی ا?مد کے مقابلے میں ڈیڑھ ارب 58کروڑ کی رقم کا اخراج ہوا لہٰذا مارچ سے لے کر نو مہینوں کے دوران مجموعی خالص بہاؤ 90کروڑ 43لاکھ ڈالر بنتا ہے۔حکومت اور مرکزی بینک نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے دو سال قبل بانڈز کا آغاز کیا تھا اور یہ کوششیں آج تک جاری ہیں اور دونوں بانڈز پر زیادہ منافع اس کا منہ بولتا ہے۔تاہم، ایک کے بعد ایک بحران کے ابھرنے کے سبب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خطرے سے پاک اور زیادہ پیداوار کے حامل والے گھریلو بانڈز کے باوجود طویل عرصے تک انہیں رکھنے کی ہمت فراہم نہیں کیں۔
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے ، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے ، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا س...
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...