وجود

... loading ...

وجود

تصویرکائنات میں رنگ

جمعرات 10 مارچ 2022 تصویرکائنات میں رنگ

خواتین کے عالمی دن پرایک دلخراش خبرنے ماحول کونہ صرف سوگوارکرڈالا بلکہ زمانہ جاہلیت کی روایت تازہ ہوگئی جس بیٹی کو نبی ٔ رحمت نے عزت بخشی اسی کو ایک سفاک اور درندہ صفت باپ نے اپنی نومولود بیٹی ایک ننھی پری کو گولیوںسے بھون ڈالا اسی حوالہ سے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک پوسٹ نے رلاکررکھ دیا اس نے لکھا مجھے نہ مارو نہ بابا
سات دن کی نازک معصوم اور پستول کی پانچ گولیاں۔۔
آج لکھنے کو نہ تو ہاتھ تیار ہیں نہ دل کی دھڑکن ساتھ دے رہی ہے۔
شاید ایک ماں کا، پورے میانوالی کا سارے پاکستان کا کرب میں لفظوں میں ڈھال سکوں۔
سات دن قبل ایک رحمت نے ایک ظالم باپ کے گھر آنکھ کھولی۔۔
آپریشن تھیٹر سے نرس معصوم بچی لے کر باپ کو مبارک دیتے ہوئے اسکے ہاتھ میں تھما دیتی ہے۔
باپ نہیں درندے نے بنا دیکھے بیڈ پہ پھینک دی۔۔۔ مجھے بیٹی نہیں بیٹا چاہیے۔۔
زخموں سے رِستے خون سے کرلاتی ہوئی ماں نے کہا، بیٹی تو روز محشر آپکو جنت میں ساتھ لے کر جائوں گی۔
ظالم باپ: مجھے نہیں چاہیے۔
ماں: اس میں میرا کیا قصور؟ میں نے اسے نو ماں پیٹ میں رکھا۔
مجھے بخارہوا۔ دواء نہیں لی کہ بچے پہ اثر نا ہو۔
جو کھانے مجھے اچھے لگتے تھے چھوڑ دیئے تھی کہ بچے کے کی صحت پربرا اثر نہ پڑے ۔
اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے احتیاط کی کہ بچے پہ اثر نہ ہو۔
درد سے کرلاتی رہتی تھی پر دواء نہیں کھاتی تھی کہ بچے پہ اثر نہ ہو جائے۔۔
بھلا مجھے بتلاؤ تو سہی میرا قصور کہاں ہے؟؟
باپ چند منٹوں کی پیدا ہوئی بچی کو بیڈ پہ پھینک کے روم سے چلا جاتا ہے۔
فرشتے روتے نہیں کْرلاتے ہونگے جب ظالم باپ نے موقع پاتے ہوئے پانچ گولیاں ایک معصوم کو مار دیں۔
پہلی گولی پہ بیٹی نے کہا ہو گا۔۔۔
بابا نا مارو۔۔۔ جب آپ دفتر سے تھکے آؤ گے میں آپکے شوز اتارا کروں گی۔
۔ میں آپ کے کپڑے استری کیا کروں گے۔
میں آپ کے انتظار میں پانی کا گلاس لیے روزانہ دروازے پہ آپکا انتظار کیا کروں گی۔
دوسری گولی پہ اٹکتی سانسوں کے ساتھ کہا ہو گا۔۔
بابا نا مارو مجھے۔۔
میری ماں مجھ سے پہلے مر جائے گی۔
بابا نا مارو مجھے۔۔
میرے لیے سلے چھوٹے چھوٹے کپڑے میری ماں کو پاگل کر دیں گے۔
بابا نہ مارو مجھے۔۔
علامہ اقبالؒ کو خبرہوتی تو شاید وہ نہ کہتے
وجودِ زن سے ہے تصویر ِکائنات میں رنگ
یہ بھی حقیقت ہے کہ کائنات میں فسادکا ایک سبب ۔ایک بنیاد یقینا عورت کا وجودبھی ہے تاریخ میں اس صنف ِ نازک نے شجاعت و بہادری کی نئی تاریخ بھی رقم کی ۔ دلوں اور ملکوںپرحکمرانی بھی کی اوربڑے بڑوںکو تگنی کا ناچ بھی نچادیا اس کائنات کا پہلا قتل اور دنیاکی سب سے بڑی جنگ ’’اوٹرائے‘‘ بھی عورت کی وجہ سے ہوئی دنیا کی ہر زبان اور ملک میں شاعروں ،افسانہ نگاروں اور گیتوںکا موضوع گیسو،رخ،رخسارہیں عورت کی خاطرکئی افراد سلطنتوںسے دستبردارہوگئے اس کے باوجودعورتوںکی اکثریت مظلوم ہے، ان کے ساتھ سماجی،جنسی،سیاسی، معاشرتی استحصال کی کہانیاںہرروز منظرِ عام پر آتی رہتی ہیں جس سے تصویر ِکائنات کے رنگ پھیکے پھیکے پڑ جاتے ہیں۔
زمانہ قدیم سے شاید آج تلک عورت کو دل بہلانے کی چیز سمجھا جاتاہے دنیا جہان کی اشتہاری مہم،فلیکس،اخباری ایڈوٹائزمنٹ الغرض کہ ہرجگہ عورت کو استعمال کیا جاتاہے ظلم تو یہ ہے کہ جو چیزیں مردوںکے لیے مخصوص ہیں ان میں بھی بلادریغ عورت کو دکھانا لازمی سمجھا جاتاہے کچھ عرصہ قبل بلیڈکا ٹی وی میں اشتہار دیکھا مردشیو کرکے فارغ ہوتاہے ایک عورت نہ جانے کہاں سے نمودارہوتی ہے مرد کے قریب جاکراس کی گالوںپر ہاتھ پھیرکرکہتی ہے وائو !کیا شیوہے؟۔یعنی مصنوعات کو پرکشش بنانے کے چکر میںعورت کو ایک جنس بناکررکھ دیا گیا ہے۔ہم جس معاشرے میںجی رہے ہیںاسے خالصتاً مردکا معاشرہ کہا جاتاہے لیکن کتنی عجیب بات ہے کہ بازار میں فروخت ہونے والی90%پراڈکٹ کا براہ ِ راست تعلق عورت سے ہے لیکن پھربھی عورتوںکی اکثریت مظلوم ہے۔ بہت زیادہ روشن خیالی،آزاد ماحول اور تعلیم کے بڑھتے پھلتے پھولتے اثرات کے باوجود ہمارے معاشرے میں ایسے لوگوںکی آج بھی کمی نہیں جو اب بھی عورت کو پائوںکی جوتی سے برابر اہمیت دینے کو تیار نہیں حالانکہ عورت۔ ماں ہوتو جنت،بیوی کے روپ میں راحت،بہن کی صورت میں غیرت اور بیٹی کی شکل میں رحمت ہوتی ہے۔کہیں جائیداد میں بٹوارے کے خدشہ کے پیش ٍ نظر اس کا قرآن سے نکاح کردیا جاتاہے۔کبھی پسندکی شادی کی پاداش میں ’’ کاری ‘‘قراردے کر سنگسارکرنے کا رواج ہے ۔کبھی علاج کے بہانے پاگل خانہ بھیج دیا جاتاہے۔کبھی کردارپرشک کے الزام میں قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جاتا دراصل عورت سے جان چھڑانے کا سب سے تیز بہدف نسخہ یہی ہے کہ اس کے کردارکو مشکوک بنادیا جائے۔
کچھ عرصہ قبل لاہورکے ایک شکی مزاج خاوندنے ایک عجیب و غریب طریقہ دریافت کرڈالا اس نے سب وہمی لوگوںکو مات دیدی بیوی کی جاسوسی کے لیے شوہر کا انوکھا انداز۔جو کبھی دیکھا نہ سنا اس نے بیوی کے پیٹ میں’’ ٹریکر‘‘ فٹ کروادیا ۔کیا زمانہ آگیاہے خاتون کے پیٹ میں ٹریکر۔گویا وہ انسان نہ ہوئی کوئی موٹر کار ہوگئی۔ زمانہ ٔ قدیم میں تو سر ِ عام عورتوںکی منڈیاں لگا کرتی تھیں سناہے آج بھی بیشترممالک میں کسی نہ کسی شکل میں یہ کاروبار جاری ہے۔ جسم فروشی کے چرچے تو شہر شہر گائوں گائوں میں ہیں دولت کی ہوس نے تو سب کچھ تباو کرکے رکھ دیا ہے ،آج جب دنیا نے بے حدو حساب ترقی کی ہے لیکن عورت کی حالت اور اس سے سلوک زمانہ ٔ قدیم جیسا ہی روا وکھا جاتاہے ۔ ہم اپنے ارد گرد نظردوڑائیں تواحساس ہوگا جہاں عورت کو عزت و تکریم دینے والے بھی موجود ہیں وہاں بہت سے احساس سے عاری دیوث بھی موجود ہیں جو انتہائی گھنائونے کاموںمیں ملوث ہیں اور ان کے نزدیک صرف روپیہ پیسہ ہی اہم ہے انسانی جذبات،اخلاقی اقدار اورمذہبی حد کی کوئی اہمیت نہیں ۔ بیوی کوبدکاری پر مجبور کرنا کس قدر گھنائونا کام ہے اوپر سے اس کے پیٹ میں’’ ٹریکر‘‘ فٹ کروادینا کس قدرکمینگی ہے ایسے افرادکے ساتھ ساتھ اس ڈاکٹرکو بھی عبرت کا نشان بنا دیا جائے جس نے چند روپوںکی خاطرمسیحائی بیچ ڈالی۔ہمارا معاشرہ کس طرف جارہاہے دولت کی اندھی ہوس نے کتنے مسائل پیدا کردئیے ہیں ہمیں خود بھی احساس نہیں اس کی بنیادپر گھر ٹوٹ رہے ہیں کہیں عورت کو جنس بنادیاگیاہے تو کہیں اسے جہیز نہ ملنے کی پاداش میں جبرکی سولی پر چڑھادیاجاتاہے کہیں اس کے اپنے جائیداد میں حصہ نہ دینے کے لیے اس کی شادی نہیں کرتے وہ ساری زندگی دوسروںکی مرہون ِ منت بنی رہتی ہے۔
اس دنیا میں کروڑوں خواتین کی غربت کے باعث شادی نہیں ہوتی ،کئی علاقوںمیں اسے کاری بناکرموت کے گھات اتاردیا جاتاہے پاکستان، بنگلہ دیش،بھارت،سری لنکا،میانمار اور کئی افریقی ممالک میں آئے روز اخبارات میں عورتوںکی خریدوفروخت کی خبریں چھپتی رہتی ہیں ،روزگارکے حوالے سے جنسی استحصال کی بڑی دلخراش کہانیاں بھی منظرِ عام پر آتی رہتی ہیں ،یہ سب عوامل ایسے ہیں جس سے نفرتیں بڑھتی چلی جارہی ہیں اور ہمارا سماجی ڈھانچہ دھڑام سے گرنے والاہے اسلام دنیا کاواحد مذہب ہے جس نے عورت کوعزت سے نوازا۔اسے اعلیٰ مقام عطا کیا اب تو مسلمان عورتیں بھی آرائش و زیبائش میں مغربی ماحول سے کم نہیں کہتے ہیں دنیا کی تمام رنگینیاں عورت کے دم قدم سے ہیں شاید اسے بنیاد بناکر بڑے ہوٹلوں میں کیٹ شو،فیشن ڈیزائن اور برائیڈل مقابلوں کے نام پر بے حیائی کو فروغ دیا جاتاہے اور ہماری نامی گرامی شخصیات شرکت کرنا اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں کہیں اعضاء کی شاعری کے نام پر ناچ گاناہوتاہے یہ ساری باتیں یہ تمام کام عورت کی عزت نہیں بلکہ فطرت کے خلاف عوامل ہیں اور جنسی بے راہروی کا ساخشانہ بھی۔جس سے مذہب سے بیزارمعاشرہ تشکیل پارہاہے جس میں عورت محص دل کے بہلانے والا کھلونا سمجھا جاتاہے اوریوں عورت کااحترام ہوتا جارہاہے ، یہ طرز ِ عمل ،یہ رویہ،یہ سلوک انتہائی خطرناک ہے جب کسی کااحترام ختم ہو جائے تواس کی اہمیت یقینا کم ہو جاتی ہے۔بہترین معاشرے کے قیام کیلئے عورت کی عزت و تکریم انتہائی ضروری ہے اور یہ بات ہے بھی پر فیکٹ جو معاشرہ عورت کی عزت نہیں کرتا تباہ ہو جاتاہے شاید اسی لئے ہم تباہی کے گڑھے پر پہنچ چکے ہیں۔اسلام نے جتنی عزت و توقیرسے عورت کو نوازاہے دنیا میں تو اس کی مثال نہیں ملتی زمانہ قدیم میں تو بیٹے اپنی مائوںکو بیچ دئیے کرتے تھے کچھ سوتیلی مائوںسے شادی کرنا فخر سمجھتے تھے یہ مذہب اسلام ہی ہے جس کی تعلیمات ہیں کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے ۔عورتوںکو بھی اپنی عزت و ناموس کا خیال کرنا چاہیے ہم جتنا مذہب سے دور ہوتے چلے جائیں گے مسائل در مسائل کے جال میں پھنسنا یقینی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر