... loading ...
رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تیل کی قیمتیں 49 روپے 17 پیسے تک بڑھیں۔موجودہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں تیل کی قیمتیں کبھی بڑھیں تو کبھی برقرار رہیں لیکن دو دفعہ کم بھی ہوئیں۔ یکم جولائی 2021 سے رواں ماہ فروری تک پٹرول 49 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل 40 روپے 16 پیسے مہنگا ہوا۔ یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.59 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔یکم جولائی کو پٹرول کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہوا اور قیمت 110 روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 112 روپے 69 پیسے ہوگئی۔ 16 جولائی کو 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ یکم اگست کو پٹرول کی قیمت ایک روپے 71 پیسے بڑھی، سولہ اگست کو قیمت برقرار رہی۔یکم ستمبر کو پٹرول ایک روپے 50 پیسے سستا ہوا، 16 ستمبر کو قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا، یکم اکتوبرکو پٹرول 4 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا، 16 اکتوبر کو قیمتوں میں ریکارڈ 10 روپے 49 پیسے اضافہ ہوا اور فی لیٹر قیمت 127 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 137 روپے 79 روپے ہوگئی۔حکومت کی جانب سے یکم نومبرکو ایک بار پھر پٹرول 8 روپے 3 پیسے مہنگا کردیا گیا۔ پندرہ نومبر اور یکم دسمبر کو پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔ 16 دسمبرکو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی، جس کے بعد نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے مقررہوئی۔یکم جنوری کو قیمتیں برقرار رہیں، 15 جنوری کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی 3 روپے تک اضافہ کیا۔ یکم فروری کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا۔15 فروری کو پٹرول کی قیمت میں 12 روپے تین پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 159 روپے 86 پیسے تک جا پہنچی۔ یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.59 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس پر عوام نالا ہیں۔ 16 فروری کو خام تیل کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل یومیہ تھی۔ یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوا جو 2014 کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...