... loading ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کا اعلان کرتے ہوئے 9 مارچ کو انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پر 9 مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی۔ سینیٹ کی خالی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی 17 سے 19 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 24 فروری تک کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 3 مارچ کو جاری کی جائے گی اور سندھ اسمبلی میں پولنگ 9 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 9 فروری کو دُہری شہریت کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اور سابق وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما نے الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فیصل واوڈا کی درخواست پر سماعت اور ان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔
،پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا،پاکستان کا جدوجہد آزادی کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 77 سال مکمل ہونے پر کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے گزشتہ روز یوم سیاہ منایا۔تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حر...
سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ نے معاملے کی سماعت کی۔سماعت کو براہ راست سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر نشر کیا گیا۔سماعت کے آغاز پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا...
الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں ہیں، عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران نے انتظامیہ سے کام لینا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں، جس کیلئے الیکشن کمیشن نیصوبائی حکومتوں سے افسران کی فہرستیں طلب کر لیں۔ ال...
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو عدالتِ عالیہ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دی...
الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے وفاق سے سکیورٹی اہلکار فراہم کرنے سے متعلق جواب مانگ لیا۔ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکام الیکشن کمیشن ...
پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کا فیصلہ کر لیا، پارٹی سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ظالموں کو مزید مہلت نہیں دیں گے، جلد تاریخی لانگ مارچ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کروں گا۔ پارٹی کے مرکزی قائدین کے اہم ترین مشاورتی اجلاس ہفتہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران ...
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ( ن )کے رہنما اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا، الیکشن کمیشن نے نے کہا کہ انتخابی ترمیمی ایکٹ سے پہلے اگر اسحاق ڈار نااہل تھے تو اب اہل کیسے ہوگئے؟ قانون کی تشریح نہیں کر سکتے، سوال یہی ہے کہ اسحاق ڈار نااہل ہوچ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی واپس آ سکتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے اچھے تعلقات تھے، پتا نہیں یہ کب اور کیسے خراب ہوئے؟ اپوزیشن سے زیادہ حکومت کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے، اپوزیشن میں رہ...
سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دے دیا،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ عوام نے آپ کو5سال کے لیے منتخب کیا ہے، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے، پارلیمان میں کردار ادا کرنا ہی اصل فریضہ ہے،مرحلہ وار استعفو...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک دفعہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کر دیں ہم ملک کے حالات ٹھیک کر کے دکھائیں گے، اوورسیز پاکستانی جب سرمایہ کاری کریں گے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، جب تک انصاف کا نظام ٹھیک نہیں ہوتا تب تک معی...
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے سندھ سے ممبر نثار درانی کی تعیناتی چیلنج کر دی، جس کی سماعت پیر کو ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے نثار درانی کی تعیناتی غیر آئینی قرار دینے کے لیے درخواست دائر کی۔ اس موقع پر انہوں نے مؤقف اختیارکی...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تگڑا شو کرنے والا ہوں لیکن ابھی نہیں بتاؤں گا ،اگر امریکی سازش کامیاب ہوگئی تو ملک معاشی طور پر تباہ جائے گا، بلوں کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا گیا، اگر ہم نے امریکہ کے سامنے جھکنا نہ چھوڑا تو ہم مکمل غلام ...