... loading ...
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے بائیسویں میچ میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر پشاور زلمی کے بین کٹنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر پر میچ فیس کا 15 ، 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔دونوں کھلاڑی میچ کے دوران نامناسب اشارہ کرنے پرپی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.6کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔یہ واقعہ پشاور زلمی کی اننگز کے دوران اس وقت پیش آیا جب بین کٹنگ نے لگاتار تیسرا چھکا جڑنے کے بعد سہیل تنویر کو انگلی سے نامناسب اشارہ کیا۔جواب میں سہیل تنویر نیبھی اسی اننگز کے آخری اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ کی گیند پر بین کٹنگ کا کیچ پکڑنے کے بعد یہی اشارہ کیا۔میچ ریفری علی نقوی کا کہنا ہے کہ اس قسم کے نامناسب اشاروں کی کھیل میں کوئی جگہ نہیں ،تمام کھلاڑیوں کو اپنی آن اور آف دا فیلڈ ذمہ داریوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے،یہ تمام کھلاڑی نئی نسل کے لیے رول ماڈل ہیں اور ان رویہ سے نوجوان نسل کو غلط پیغام جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دوران بہترین میچز جاری ہیں تاہم اس دوران کھلاڑیوں کو اسپرٹ آف کرکٹ کا مکمل خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری علی نقوی کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ورلڈکپ 1992 کی سالگرہ جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ 25 مارچ کی مناسبت سے ورلڈکپ 1992 کی ٹرافی جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم میں رکھی جائیگی، انکلوژرز میں بیٹھے شائقین کرکٹ ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنواسکیں گے۔ ورلڈکپ 199...
قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے موقع پر انتہائی بد نظمی دیکھنے میں آئی، سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کی جانب سے دروازے بند کردینے کے باعث ٹکٹ خریدنے کے باوجود شائقین باہر کھڑے رہے۔ شائقین نے الزام عائد کیا کہ ٹکٹ خریدنے والے باہر کھڑے ہیں جبکہ پولیس اور ضلعی انتظا...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے دفاعی چمپئن ملتان سلطانز کو 42رنز سے شکست دے کر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا،محمد حفیظ کی نصف سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے،جواب ...
پاکستان سپر لیگ کی تمام ٹیموں نے ٹائٹل جیتنے کا کااعزاز حاصل کرلیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو بار چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز لاہور قلندرز نے ایونٹ کی فیورٹ ٹیم ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پاکستان سپر لیگ7 کے فائنل میں جیتنے والی ٹیم کے لئے ٹرافی کے ساتھ8 کروڑ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی جبکہ رنراپ ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم آئی ۔پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو30 لاکھ روپے ،بہترین بیٹر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر، بہترین فیلڈر، کیپر، ایمرجنگ، آل رائ...
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے ایلیمنٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز کی شاندار بلے بازی کی بدولت پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے ہرا کرٹورنامنٹ کے دوسرے ایلیمنٹر میں جگہ بنالی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے 170 رنز کا ہدف تین گیندیں قبل پان...
پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانزنے لاہورقلندرزکو28رنزسے شکست دے کرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، فخرزمان کی شاندارنصف سنچری رائیگاں چلی گئی، شاہ نواز دھانی میچ آف دی میچ قرار پائے۔ پی ایس ایل سیزن سیون کے پہلے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان...
بلے باز محمد رضوان نے پی ایس ایل 7 میں اپنے 500 رنز مکمل کرلیے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 11 میچوں کی11 اننگز میں 76 کی اوسط سے 532 رنز بنائے جن میں 7 نصف سنچریاں شامل ہیں ، ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور 73ناٹ آؤٹ ہے۔
لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ فخر زمان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ بائین ہاتھ سے کھیلنے والے اوپننگ بیٹر نے اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بناتے ہوئے بابراعظم کا ریکارڈ توڑا، بابر اعظم نے گزشتہ ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے کی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جس کے ساتھ ہی کراچی کنگز کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ ملتان سلطانز ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے ساتھ اسلام آباد یونائی...
پی سی بی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جیمز فالکنر کے سوشل میڈیا پر بیان کو مسترد کرتے ہوئے انہیں آئندہ پی ایس ایل کے کسی بھی سیزن میں حصہ نہ بنانے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو 70 فیصد رقم ادا کی جاچکی ہے جبکہ بقیہ 30 فیصد ایونٹ کے بعد دی جائے گی۔ پاکستان کرک...
پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں کراچی کنگز نے لاہورقلندرزکو22رنزسے شکست دے کر مسلسل8شکستوں کے بعد پہلی کامیابی حاصل کر لی،کراچی کنگز نے 19.5ا وورز میں149رنزبنائے، ہدف کے تعاقب میں لاہورقلندرز20اووروں میں9وکٹوں کے نقصان پر127رنزبناسکی،فاتح ٹیم کے میرحمزہ نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 27...