وجود

... loading ...

وجود

لاہورقلندرزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو8وکٹوں سے شکست دیدی

پیر 14 فروری 2022 لاہورقلندرزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو8وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے سلسلہ میں کھیلے گئے میچ میں لاہورقلندرزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو8وکٹوں سے شکست دیدی، لاہورقلندرزنے پوائنٹس ٹیبل پر10پوئنٹس کے ساتھ پلے آف مرحلے میں رسائی کی راہ ہموارکرلی، لاہورقلندرزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 141 رنز کا ہدف17.4اووروں میں2وکٹوں کے نقصان پرپورا کر لیا ،شاہین شاہ آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں لاہورقلندرزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مابین کھیلے گئے پاکستان سپرلیگسیون کے بیسویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 141 رنز بنائے،لاہورقلندرزنے 17.4اووروں میں2وکٹوں کے نقصان پرہدف پورا کر لیا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھالاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کے پہلے اوور کی پہلی گیند پر جیسن روئے کو پویلین کی راہ دکھادی، دوسری ہی گیند پر جیمز وینس کو بھی کلین بولڈ کر دیا تاہم وہ ہیٹرک کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ بعد ازاں کپتان سرفراز اور احسان علی نے ٹیم کے اسکور میں اضافے کی کوشش کی تو 20 کے مجموعی اسکور پر سرفراز احمد رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد احسان علی بھی 25 پر پویلین لوٹ گئے۔ افتخاراحمد52، عمراکمل25اورحسان خان17رنزبناکرنمایاں بیٹسمین رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزا سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 25 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی ر اہ دکھائی ،شاہین شاہ آفریدی نے 27 رنز دے کر 2 وکٹیں جبکہ حارث رؤف اور راشد خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ لاہور قلندرز نے 142 رنز کا ہدف 14 گیندیں قبل محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے ان فارم اوپنر فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں اپنی پانچویں نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 6 چوکوں کی بدولت 53 رنز کی اننگز کھیلی۔فخر زمان نے عبداللہ شفیق کے ہمراہ 41 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرنے کے بعد کامران غلام کے ساتھ مل کر 75 رنز کی پراعتماد پارٹنرشپ قائم کی۔ عبداللہ شفیق 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کامران غلام نے 39 گیندوں پر ایک چھکے اور 4 چوکوں کی بدولت 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔نور احمد اور غلام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


متعلقہ خبریں


شاہین شاہ آفریدی دوبارہ قومی اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے پرجوش وجود - بدھ 12 اکتوبر 2022

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ قومی اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ 10روز سے بغیر درد کے تیز رفتاری سے 6 سے 8 اوورز کروا رہا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ری ہیب کا یہ پروگرام بہت سخت اور مشکل تھا۔ پاکستان کرکٹ بور...

شاہین شاہ آفریدی دوبارہ قومی اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے پرجوش

میں جلد واپس آ رہا ہوں، شاہین شاہ آفریدی وجود - منگل 13 ستمبر 2022

حالیہ دنوں میں ری ہیب کے سلسلے میں انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ جلد واپس آ رہا ہوں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی میڈیکل ایڈوائزری پینل کے ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال کی نگرانی میں ری ہیب کر رہے ہیں، مائیکرو بلاگنگ س...

میں جلد واپس آ رہا ہوں، شاہین شاہ آفریدی

سپر لیگ فائنل میچ کے موقع پر انتہائی بد نظمی وجود - پیر 28 فروری 2022

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے موقع پر انتہائی بد نظمی دیکھنے میں آئی، سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کی جانب سے دروازے بند کردینے کے باعث ٹکٹ خریدنے کے باوجود شائقین باہر کھڑے رہے۔ شائقین نے الزام عائد کیا کہ ٹکٹ خریدنے والے باہر کھڑے ہیں جبکہ پولیس اور ضلعی انتظا...

سپر لیگ فائنل میچ کے موقع پر انتہائی بد نظمی

دفاعی چمپئن ملتان سلطانز کو شکست:لاہور قلندرز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا وجود - پیر 28 فروری 2022

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے دفاعی چمپئن ملتان سلطانز کو 42رنز سے شکست دے کر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا،محمد حفیظ کی نصف سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے،جواب ...

دفاعی چمپئن ملتان سلطانز کو شکست:لاہور قلندرز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا

تمام ٹیموں نے پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے کا کااعزاز حاصل کرلیا وجود - پیر 28 فروری 2022

پاکستان سپر لیگ کی تمام ٹیموں نے ٹائٹل جیتنے کا کااعزاز حاصل کرلیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو بار چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز لاہور قلندرز نے ایونٹ کی فیورٹ ٹیم ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تمام ٹیموں نے پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے کا کااعزاز حاصل کرلیا

پی ایس ایل7: فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم میں 3 کروڑ روپے کا اضافہ وجود - اتوار 27 فروری 2022

پاکستان سپر لیگ7 کے فائنل میں جیتنے والی ٹیم کے لئے ٹرافی کے ساتھ8 کروڑ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی جبکہ رنراپ ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم آئی ۔پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو30 لاکھ روپے ،بہترین بیٹر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر، بہترین فیلڈر، کیپر، ایمرجنگ، آل رائ...

پی ایس ایل7: فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم میں 3 کروڑ روپے کا اضافہ

دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد کو شکست، لاہور فائنل میں پہنچ گیا وجود - هفته 26 فروری 2022

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔لاہور قلندرز کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم 19 اعشاریہ 4 اوورز میں 162 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔...

دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد کو شکست، لاہور فائنل میں پہنچ گیا

سپر لیگ سیزن سیون ،اسلام آباد یونائیٹڈ سے پشاور زلمی کو5 وکٹوں سے شکست وجود - جمعه 25 فروری 2022

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے ایلیمنٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز کی شاندار بلے بازی کی بدولت پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے ہرا کرٹورنامنٹ کے دوسرے ایلیمنٹر میں جگہ بنالی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے 170 رنز کا ہدف تین گیندیں قبل پان...

سپر لیگ سیزن سیون ،اسلام آباد یونائیٹڈ سے پشاور زلمی کو5 وکٹوں سے  شکست

فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی وجود - جمعرات 24 فروری 2022

لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ فخر زمان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ بائین ہاتھ سے کھیلنے والے اوپننگ بیٹر نے اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بناتے ہوئے بابراعظم کا ریکارڈ توڑا، بابر اعظم نے گزشتہ ...

فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی

پی ایس ایل7: لاہور قلندر کو شکست، ملتان سلطانز فائنل میں پہنچ گئی وجود - جمعرات 24 فروری 2022

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانزنے لاہورقلندرزکو28رنزسے شکست دے کرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، فخرزمان کی شاندارنصف سنچری رائیگاں چلی گئی، شاہ نواز دھانی میچ آف دی میچ قرار پائے۔ پی ایس ایل سیزن سیون کے پہلے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان...

پی ایس ایل7: لاہور قلندر کو شکست، ملتان سلطانز فائنل میں پہنچ گئی

محمد رضوان نے پی ایس ایل 7 میں 500رنز مکمل کرلیے وجود - جمعرات 24 فروری 2022

بلے باز محمد رضوان نے پی ایس ایل 7 میں اپنے 500 رنز مکمل کرلیے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 11 میچوں کی11 اننگز میں 76 کی اوسط سے 532 رنز بنائے جن میں 7 نصف سنچریاں شامل ہیں ، ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور 73ناٹ آؤٹ ہے۔

محمد رضوان نے پی ایس ایل 7 میں 500رنز مکمل کرلیے

کراچی کنگز کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایونٹ سے باہر وجود - پیر 21 فروری 2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے کی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جس کے ساتھ ہی کراچی کنگز کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ ملتان سلطانز ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے ساتھ اسلام آباد یونائی...

کراچی کنگز کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایونٹ سے باہر

مضامین
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج وجود جمعرات 21 نومبر 2024
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج

آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش وجود جمعرات 21 نومبر 2024
آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

بریک تھروکا امکان وجود جمعرات 21 نومبر 2024
بریک تھروکا امکان

انڈس کوئن شاندار ماضی کی نشانی وجود بدھ 20 نومبر 2024
انڈس کوئن شاندار ماضی کی نشانی

ٹرمپ کی کابینہ کے اہم ارکان: نامزدگیوں کا تجزیہ وجود منگل 19 نومبر 2024
ٹرمپ کی کابینہ کے اہم ارکان: نامزدگیوں کا تجزیہ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر