... loading ...
وزیرِاعظم پاکستان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ افغانستان کے آدھے اثاثے امریکا میں رکھنے کے امریکی فیصلے پر برہم ہوگئیں۔ حال ہی میں امریکی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ امریکا افغانستان کے افغان مرکزی بینک میں منجمد کْل 7 بلین ڈالر کے اثاثوں میں سے آدھے اثاثے افغانستان کے حوالے کررہا ہے، آدھے اثاثے ممکنہ طور پر 9،11 کے متاثرین کی امداد کرنے کے لیے رکھے گا۔جمائما گولڈ اسمتھ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی حکومت کے اس فیصلے پر اعتراض کیا ہے۔ اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ افغان مائیں اپنے بچوں کو بھوک سے بچانے کے لیے اپنے اعضاء بیچ رہی ہیں تو یہ اخلاقی طور پر ناقابلِ دفاع ہے۔ اْنہوں نے لکھا کہ9/11 میں ایک بھی افغان شہری ملوث نہیں تھا۔ خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے جمعہ کو افغانستان میں معاشی تباہی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس سے ملک کے اثاثوں میں مسابقتی مفادات کے پیچیدہ حل کے لیے راہ ہموار ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکراتی عمل کو مذاق رات قرار دے دیا اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ہمیں کوئی پیغام نہیں ملا۔قومی اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پانچ منٹ قبل مذاکرات کے عمل میں رہنے والے اپنے وزراء سے پی ٹی آئ...
اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مدارس بل باقاعدہ ایکٹ بن چکا ہے قانون کے مطابق بلاتاخیر اس کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے ۔مولانا فضل الرحمن، مفتی تقی عثمانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ پاکستان کی سپریم ...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی آبادی چین اور ہمارے خطے کے دیگر ممالک میں رہتی ہے اس لیے مستقبل کی عالمی معاشی ترقی مشرقی ممالک پر منحصر کرے گی۔بلیو اکانومی تعاون پر تیسرے چین بحرِ ہند علاقائی فورم سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بحر...
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست کے فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام سے روکنے اور ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری پر پابندی کی استدعا کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں...
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید دو فیصد کمی کردی جس کے بعد شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد کی سطح پر آگئی۔گورنر اسٹیٹ بینک کے زیر صدارت زری پالیسی اجلاس ہوا جس میں نئی مانیٹری پالیسی وضع کی گئی۔ اجلاس بعد اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق شرح سود میں 200 بیسس پو...
9 مئی سے متعلق جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔اس کے علاوہ کیس میں پی ٹی آئی کے سینئررہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل لاہور سے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا دیا تاہم ان پر فرد جرم عائد کرنے کی کاررو...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر میرے دو مطالبات نہیں مانے گئے تو میں بالکل ترسیلات زر روکنے کی کال دوں گا۔علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گرنے کے ...
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت خود ہے ، مدارس بل کے طے شدہ معاملات میں تبدیلی ہوئی تو پھر فیصلہ ایوان نہیں میدان میں ہوگا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایوا...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھانا حکومت کی ترجیح ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موقع ہے ہم مل کر ملکی معیشت کو مزید بہتر کریں، معیشت کی ترقی سے متعلق جامع پروگرام کا اعلان جلد ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ ...
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سول نا فرمانی کی تحریک کے حوالے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم کا انتظار ہے۔پشاور ہائی کورٹ کے بعد باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کل اڈیالہ جیل کے اندر جانے نہیں دیا گیا، مجھے کہا گیا کہ کلیئرنس نہیں ہے۔ان...
محکمہ آبپاشی سندھ نے سیپرا قواعد کی دھجیاں اڑادیں، اوپن ٹینڈر اورپروجیکٹ ڈائریکٹر کی منظوری کے بغیر پونے اٹھارہ ارب روپے کا ٹھیکہ جاری، اعلیٰ حکام نے انکوائری کی سفارش کردی۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ آبپاشی سندھ نے رائٹ بینک آئوٹ فال ڈرین (آر بی او ڈی ) ٹو منصوبے میں جامش...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ سول نافرمانی سمیت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ہر فیصلے پر عمل کریں گے ۔وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں امن و امان کی صورتحال با...