... loading ...
امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے جیمس ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی کھینچی ہوئی پہلی آزمائشی تصویر جاری کردی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تصویر شمالی آسمان کے مشہور جھرمٹ دب اکبر (بڑے ریچھ)کے ستاروں کی ہے جن میں سے اہم ستارہ ایچ ڈی 84406 ہے جو ہماری زمین سے 258 نوری سال دور ہے۔ (یعنی اس ستارے کی روشنی ہم تک پہنچنے میں 258 سال لگ جاتے ہیں) واضح رہے کہ دس ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی، دنیا کی مہنگی ترین خلائی دوربین جے ڈبلیو ایس ٹی کا اصل مشن ابھی شروع نہیں ہوا بلکہ آزمائشی مرحلے میں اس کے 18 آئینوں کی سیدھ انتہائی احتیاط سے درست کی جارہی۔ تمام آزمائشی مراحل مکمل ہوجانے کے بعد، اس سال مئی یا جون تک یہ باقاعدہ طور پر کائنات کی منظر کشی شروع کردے گی۔ اس بارے میں ناسا نے تصویر کے ساتھ ایک پریس ریلیز بھی جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر کھینچنے کا آغاز 2 فروری سے ہوا جبکہ اسے مکمل ہونے میں 25 گھنٹے لگ گئے۔جے ڈبلیو ایس ٹی نے دب اکبر کے مطلوبہ علاقے میں 156 مقامات کا مشاہدہ کیا اور تصویریں کھینچیں۔ یہ علاقہ زمین سے دکھائی دینے والے پورے چاند جتنا ہے۔اس دوران خلائی دوربین کے دس نیئر انفراریڈ کیمروں کی مدد سے اس علاقے کی 1,560 تصویریں کھینچی گئیں جنہیں بعد ازاں آپس میں جوڑ کر 2 ارب پکسل والی ایک بڑی تصویر تیار کی گئی۔
ناسا نے اس ہفتے سورج کے تین سیاہ دھبوں کے ساتھ ایک الٹرا وائلٹ تصویر کھینچی ہے۔ حال ہی میں ناسا کی سولر ڈائنامکس آبزرویٹری (ایس ڈی او) نے تین سیاہ دھبوں کے ساتھ سورج کی ایک الٹرا وائلٹ تصویر کھینچی ہے جوکہ ایک مسکراتے ہوئے چہرے سے مشابہت رکھتی ہے۔ سورج کی تصویر میں نظر آنے والے س...
زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھنے کے تاریخی مشن میں ناسا کی جانب سے زمین سے بھیجے گئے تجرباتی اسپیس شپ نے سیارچے ڈائی مورفس (Dimorphos) کو تباہ کر دیا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کا زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھنے کا تاریخی مشن کامیاب ہوگیا۔ ناسا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ...
امریکی خلائی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ ایک دیوہیکل سیارچہ زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ناسا کے سائنسدانوں کے مطابق، دیوہیکل سیارچہ 388945 (2008 TZ3) 16مئی کو 2 بجکر 48 منٹ پر ہمارے سیارے کے بہت قریب ہوگا، اس سیارچیکی چوڑائی 1,608 فٹ ہے۔ناسا نے یہ بھی بتایا کہ اگر کوئی سیارچہ زمین ...
روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے سربراہ ڈمتری روگوزین نے کہا ہے کہ روس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں اپنا تعاون معطل کر رہا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق روگوزین نے کہا کہ روس ناسا، یورپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے)اور کینیڈین اسپیس ایجنسی (سی ایس اے)کے ساتھ اپنی شراکت کو بھی معطل کردے گا۔ر...
امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے ایک نئے پروگرام کے تحت 24 مذہبی پیشواؤں کی خدمات حاصل کرلی ہیں جن میں مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے پیشوا بھی شامل ہیں۔ تقریبا ایک سال تک جاری رہنے والے اس پروگرام کا مقصد خلائی مخلوق سے رابطے کی صورت میں مذہبی نقطہ نگاہ ک...
رواں سال کا آخری جزوی چاند گرہن 19 نومبر کو ہوگا۔ امریکی ادارے ناسا کے مطابق جزوی چاند گرہن 3 گھنٹے 28منٹ تک جاری رہے گا اور شمالی، جنوبی امریکا، مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، پیسیفک ریجن میں دیکھا جاسکے گا۔ چاند گرہن اس صدی کا طویل ترین جزوی چاند گرہن ہوگا۔
ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جدید تہذیب کے پاس محض چند دہائیاں ہی بچی ہیں جس میں وہ اپنی بقا کے لیے کچھ کر سکتی ہے، بصورت دیگر ہمارے پاس جو کچھ ہے، اور جو بھی ہمیں معلوم ہے، بکھرنا شروع ہو جائے گا اور بالآخر جدید تہذیب کا ہی خاتمہ ہو جائے گا۔ یہ رپورٹ یونیورسٹی آف میری لین...
"ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں، " ہمیشہ اسی لگن نے انسان کو نئے کارناموں پر آمادہ کیا ہے۔ بیسویں صدی کے اوائل میں فضاء میں اڑان بھرنے کی خواہش کیا مکمل ہوئی، چند ہی دہائیوں میں آواز سے بھی کئی گنا زیادہ رفتار سے چلنے والے جہاز تک آ گئے۔ اس میدان میں، بلکہ فضاء میں، انسان نے ب...