... loading ...
امریکا نے افغانستان کے منجمد اثاثوں پر ڈاکا ڈالتے ہوئے رقم انسانی امداد کی مد میں اور امریکا میں نائن الیون متاثرین میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔ جس پر طالبان حکومت کا بھی ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے افغانستان کے 7 بلین ڈالرز کے اثاثے منجمد کر رکھے ہیں، جوبائیڈن انتظامیہ نے منجمد اثاثوں کو افغانستان میں انسانی امداد کی مد میں اور نائن الیون حملے کے متاثرین میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جوبائیڈن کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کے بعد منجمد اثاثوں میں سے 7 بلین ڈالرز ریلیز کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا 7 بلین ڈالرز میں سے 3.5 بلین ڈالرز افغانستان میں انسانی امداد کی مد میں خرچ کرے گا جبکہ 3.5 ملین ڈالرز نائن الیون متاثرین کو دیے جائیں گے۔ طالبان حکومت کا اس کے خلاف ردِعمل سامنے آیا ہے۔ سیاسی ترجمان امارت اسلامیہ محمد نعیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی نائن الیون متاثرین میں افغان عوام کی رقم کی تقسیم چوری ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ میں واضح ہے کہ افغانستان میں نصف سے زیادہ آبادی کو بھوک کا سامنا ہے، 5 سال سے کم عمر 1 ملین بچے بھوک سے موت کے خطرے سے دو چار ہیں۔
عالمی ریسکیو کمیٹی نے افغانستان کو سالانہ ایمرجنسی واچ لسٹ میں نمبر 1 قرار دے دیا۔ عالمی ریسکیو کمیٹی کے مطابق 2022 میں انسانی بحران کے مزید بگڑنے کا خطرہ ہے۔ خیال رہے کہ امریکا نے گزشتہ سال اگست میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان کے تمام اثاثے منجمد کر دیے تھے۔ امریکا طالبان حکومت کو نظر انداز کر کے منجمد اثاثے امریکی عوام اور افغانستان میں انسانی امداد کے لیے تقسیم کرے گا۔ یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی حکومت کو مقدموں پر اپنی پوزیشن بہتر کرنے کے لیے عدالتی ڈیڈ لائن کا سامنا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔پاک فوج کے سربراہ جنرل...
برطانوی وزیر مملکت خارجہ برائے جنوبی ایشیا اور مشرقی وسطی ہمیش فالکنر پاکستان پہنچ گئے ۔ذرائع کے مطابق یہ کسی بھی برطانوی حکومتی شخصیت کا 30 ماہ بعد پہلا دورہ پاکستان ہے ، ایئرپورٹ پر برطانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔برطانوی وزیر کا دورہ پ...
عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا کا گلہ گھونٹ دیا گیا ، وی پی این پر پابندی لگا دی،8فروری کو ووٹ ڈالا، انہوں نے آپ کو باہر نکال کر چوروں کو پارلیمنٹ میں بٹھا دیا، آپ اب غلام بن چکے ہیں، علیمہ خانم عمران خان کی رہائی کے بغیر واپس نہیں آئیں گے، ورکز اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین ...
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے ۔ورکرز اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جب کہا کہ ہم نے عمران خان کی رہائی بغیر واپس نہیں آنا تو کارکنوں نے نعرے لگانا شروع کردیے ۔پی ٹی آئی کارکنان کافی دیر تک ’’سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد اور انق...