وجود

... loading ...

وجود

ٹیکساس یرغمال واقعے پر امریکی میڈیا نے جھوٹےالزامات لگائے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

اتوار 16 جنوری 2022 ٹیکساس یرغمال واقعے پر امریکی میڈیا نے جھوٹےالزامات لگائے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عافیہ اور اس کے اہلخانہ کے نام پر پرتشدد کاروائیاں قابل مذمت ہیں۔ تمام مذاہب اور عبادت گاہیں قابل احترام ہیں۔عافیہ موومنٹ کی پالیسی میں تشدد اور انتہاپسندانہ فکرو عمل کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے ڈاکٹر عافیہ کی فیملی نے اتوار کو ٹیکساس میں یرغمال بنائے جانے والے واقعے کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ کے بھائی کے قانونی مشیر اور CAIRـHouston بورڈ کے سربراہ جان فلائیڈ اور ڈاکٹر عافیہ کی وکیل مروہ ایلبیالی کے مطابق ان کے مؤکل کا اس افسوسناک واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے ہم یہ بات واضح طور پر بتانا چاہتے ہیں کہ یرغمال بنانے والے کارروائی میں ہلاک ہونے والا ملزم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا بھائی نہیں ہے۔ڈاکٹر عافیہ کا خاندان ہمیشہ قانونی اورپرامن طریقوں سے اپنی بہن کی رہائی کیلئے ثابت قدم رہا ہے۔ ہلاک کئے جانے والے حملہ آور کی کاروائی ناقابل قبول تھی جو کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی پرامن اور انسانی حقوق کے حوالے سے جاری تحریک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ ہم ان صحافیوں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ جنہوں نے حملہ آور شخص کو ڈاکٹر عافیہ کے خاندان کا رکن ہونے کا دعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنی رپورٹس کو درست کرلیں اور صدیقی خاندان سے معافی مانگیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اس واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ٹیکساس میں یرغمالیوں کا بحران ختم ہوگیا۔میرے اور عافیہ کے بھائی کے یرغمال کی صورت حال میں ملوث ہونے کی جھوٹی اور بے بنیاد افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ ایسی پرتشدد کاروائیوں، واقعات اور بے بنیاد افواہوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔جب بھی عافیہ کے حق میں عالمی اور ملکی سطح پر ہمدردی کی طاقتور لہر پیدا ہوتی ہے اور اس کی رہائی کا مطالبہ زور پکڑنے لگتا ہے تو اس طرح کے واقعات وقوع پذیر ہوتے ہیں۔اس طرح بے گناہ کو مجرم بنادیا جاتا ہے اورعافیہ کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا گیا ہے۔ غیر ذمہ دار صحافی اوربرائی کا پرچار کرنے والے کتنی جانیں برباد کریں گے؟بدقسمتی سے یہ افواہ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میری والدہ شدید بیماراور BIPAP وینٹی لیٹری سپورٹ پر SCU میں داخل ہیں۔ میں اور میرا بھائی دونوں پہلے ہی والدہ کی شدید علالت کے باعث انتہائی پریشان تھے کہ یہ واقعہ ہماری پریشانی میں مزید اضافہ کا سبب بنا ہے۔


متعلقہ خبریں


ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والا شخص ماراگیا وجود - اتوار 16 جنوری 2022

امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس اور ایف بی آئی کے آپریشن میں ایک یہودی عبادت گاہ میں یرغمال بنائے گئے تمام افراد کو رہا کرا لیا گیا ہے جبکہ ایک نامعلوم شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس نے عبادت گاہ میں چار افراد کو یرغمال بنایا تھا۔امریکی حکام کے...

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والا شخص ماراگیا

عافیہ صدیقی کا معاملہ پاکستانی تاریخ کا سیاہ باب ! الطاف ندوی کشمیری - جمعه 01 اپریل 2016

صدیوں پرانی بات ہے جب پاکستان کے جنم سے بہت پہلے اسی سرزمین پر ایک ’’عرب نوجوان لڑکی‘‘کی گرفتاری نے ’’ظالم حجاج بن یوسف‘‘کو اس قدر بے چین کردیا تھاکہ اس نے اپنی فوجوں کو محمد بن قاسمؒ کی اطاعت میں اس بات پر سختی سے پابند کردیا تھا کہ’’میری بیٹی‘‘کو ہر حال میں جیل سے نجات دلا کر ر...

عافیہ صدیقی کا معاملہ پاکستانی تاریخ کا سیاہ باب !

سابق امریکی سینیٹر نے عافیہ صدیقی کی رہا ئی کا مطالبہ کر دیا وجود - بدھ 16 ستمبر 2015

امریکا کے سابق سینیٹر مائیک گریول نے امریکی صدر بارک اُباما سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عافیہ کے خلاف مقدمہ بڑی ناانصافیوں میں سے ایک ہے۔ سابق امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام زور و شور سے عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ عافیہ اپنے...

سابق امریکی سینیٹر نے عافیہ صدیقی کی رہا ئی کا مطالبہ کر دیا

مضامین
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج وجود جمعرات 21 نومبر 2024
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج

آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش وجود جمعرات 21 نومبر 2024
آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر