وجود

... loading ...

وجود

مری سانحہ کا ذمہ دار کون ؟

بدھ 12 جنوری 2022 مری سانحہ کا ذمہ دار کون ؟

مری سانحہ کے زمہ دارکون ہیں ؟حکومتی شخصیات شہریوں قرار دیتی ہیں جنھوں نے کسی حکومتی وارننگ یا ہدایت پر عمل نہیں کیاحالانکہ سانحہ سے ایک روز قبل ہی وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک لاکھ گاڑیوں کے مری داخلے پرخوشی وطمانیت کا اظہار کرتے ہوئے نوید سنائی کہ حکومتی پالیسیوں سے ملک میں سیاحت فروغ پارہی نیزشہریوں کی اتنی بڑی تعدادکا مری پہنچنا مہنگائی کی نفی قرار دیا مزیدتلخ سچ یہ ہے کہ سترہ میل ٹول پلازے کے قریب گاڑیوںکوابتدا میں روکا گیا جس پر ہوٹل کی صنعت سے وابستہ چند لوگوںنے جانے کیاڈوریاں ہلائیں کہ مری آنے والے راستے کھول دیے گئے اور پھر جس کا جدھر جی چاہا گھس گیا یہاں سے المیے نے جنم لیا شدیدبرفباری سے نا آشنا لوگوں میںبدحواسی پیدا ہوئی اور جلد از جلد نکلنے کی دوڑ سے ٹریفک جام ہو گئی پانچ ہزار کی جگہ ایک لاکھ گاڑیوں کا داخلہ ہی پریشان کُن تھا کہ ایک لائن کی جگہ تین لائنیں بنانے سے ٹریفک بے ہنگم اور راستے بند ہو گئے سڑکوں پر طویل انتظار سے کافی لوگوں کے پاس کھانا ،پانی اور گاڑی کے پیٹرول کاذخیرہ ختم ہو گیاجن کے پاس پیٹرول تھا انھوں نے سردی کی شدت کم کرنے کے لیے بند گاڑی میں ہیٹر لگالیے جس سے گیس بھرگئی اورامداد کا انتظار کرتے لوگ دم گھٹنے سے موت کی وادی میں چلے گئے پولیس اور ایمبولینس کوپھنسے لوگوں تک پہنچنے میں بندراستوں سے دشواریوں کا سامنا رہاسانحہ کی وجوہات عوام کی لاپرواہی ،سفر کی ناقص منصوبہ بندی،خطرناک موسم اور حکومتی اِداروں کی ناقص کارکردگی ہے اگر بروقت اور مناسب رہنمائی کی جاتی تو سیاحتی مقام آج یوں بدنام نہ ہوتا انتظامات پر توجہ دینے کی بجائے وزراء کا لوگوں کو مری و دیگر سیاحتی علاقوں کی طرف راغب کرنے کے بیانات دینا مجرمانہ غفلت اور نااہلی ہے یہاں تو ڈھٹائی کا عالم ہے ایسا کسی مہذب ملک میں ہوتا تو صورتحال یکسر مختلف ہوتی یہاں ایک اور پوچھنے والی بات یہ ہے کہ آفات سے نمٹنے کے لیے بنایا اِدارہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی دارالحکومت سے تقریباََ ایک گھنٹے یعنی چالیس یا پینتالیس کلومیٹرکی مسافت پر آبادمری شہرمیں پھنسے شہریوں کی مددکو پہنچنے کی سکت بھی نہیں رکھتا تو کروڑوں اربوں کے فنڈز کِس خوشی میں ضائع کیے جارہے ہیں؟ ۔
مری سانحے کے بظاہر اسباب موسمی ہیں لیکن یہ فرائض سے لا علمی ،نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا بدترین مظاہرہ ہے جس سے موسمی اثرات المناک سانحے اور غیر معمولی حادثے کا باعث بنے حکومت انتظامات کے بغیر ہی ملک کو سیاحت کی جنت بنانے کی دعویدار ہے اسی لیے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جو ہوا ملک کے دارالحکومت سے تھوڑی دور مری کے راستوں پر ہزاروں لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ جس طرح سردی سے ٹھٹھرتے رات بھر شدید برفافی موسم میں کھلے آسمان تلے بے یارومددگارتڑپتے رہے اِس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومتی اشرافیہ نااہل بھی ہے اوربے حس و غیر ذمہ داربھی ۔ ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہونے کی نوید سنانے اور ملک کو سیاحت کی جنت بنانے کے دعویدار برفانی طوفان کے دوران مددتک پہنچانے سے قاصر رہے جب سیاحت کے فروغ کی بات کرتے ہیں توضروی انتظامات کی زمہ داری پوری کیوںنہیں کرتے؟سوچیں جو اپنے شہریوں کو سہولتیں فراہم نہیں کرسکتے اگر غیر ملکی بھی آنے لگیں تو زرادل پر ہاتھ رکھ کر بتائیںتو کسی سانحہ کو روکنے یا شدت کم کرنے کے قابل ہوں گے؟ ہمارے ملک میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں بہتی ندیاں،پُرسکون جھیلیں ، ہری بھری وادیاں ہیںسرسبز پیاڑ ہیں صحراہیں پُرانی تہذیبوں کے آثارہیں مگرراستے انتہائی دشوار گزار اور رہائشی سہولتوں کی کمی ہے مزیدیہ کہ ہمارے اِدارے پیشگی اندازہ لگانے اور مشکل صورتحال میں پھنسے لوگوں کوبچانے کے لیے بروقت حفاظتی اقدامات کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے اِن حالات میں کون خطروں میں کودنے کی حماقت کرسکتا ہے؟ اب وقت آگیا ہے کہ سیاحت کی صنعت کو فروغ دیناہے توپہلے آرام دہ سفر،رہائش جیسے مناسب انتظامات پر توجہ دی جائے ۔
مری میں ہر سال ٹریفک جام ہوتی ہے لوگوں کی کثیر تعداد کے لیے رہائشی انتظامات کم اور مہنگے ہونے سے لڑائی جھگڑے اور مارپیٹ کے واقعات روایت سی بن چکی ہے لیکن کبھی مستقل حل تلاش کرنے کی کوشش ہی نہیں کی گئی راستے بند ہونے سے لوگ گاڑیاں چھوڑ کر پیدل ہی محفوظ مقامات کی طرف چلتے رہے لیکن کوئی سرکاری اِدارہ مدد کو نہ پہنچا مری سانحہ میںبچوں اور نوجوانوں کی لاشیں دیکھ کرپوراملک سوگوار ہے مگر ہمارے حکمران جانے کس مٹی کے ہیں کہ کوئی واقعہ یا سانحہ اُن پر اثر ہی نہیں کرتااب بھی زمہ داری قبول کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر ملبہ گرانے کی کوشش میں ہیں پنجاب حکومت نے حقائق کی کھوج کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنا ئی ہے لیکن ایسی کمیٹیاں عام طورپر معاملہ دبانے کی کوشش کرتی ہیں سوال یہ ہے کہ ناقابل تلافی نقصان کے بعد ہی ہیلی کاپٹر اور ریسکیواِدارے کیوں حرکت میں آتے ہیں ہنگامی حالات کے لیے پیشگی انتظامات کیوں نہیں کیے جاتے؟ پھنسے لوگوں کے لیے مری میں موجود سرکاری رہائش گاہیں بروقت کیوں نہ کھولی جا سکیں کیا شہریوں سے ذیادہ چند حکومتی شخصیات ہی اہم ہیں؟ہمارے لبرل لوگ اٹھتے بیٹھتے فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں مگر سچ یہ ہے کہ مری کے برفانی طوفان میں جب دیگرانتظامی اِدارے مفلوج ہو گئے تو فوجی جوانوں نے دنوں کا کام گھنٹوں اور گھنٹوں کا کام منٹوں میں کر تے ہوئے پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام تک پہنچایامگر فوج کو بلانے میں کیوں تاخیر کی گئی اِس سوال کا جواب بھی کمیٹی کو تلاش کرنا چاہیے ۔
سیاحت کا فروغ صرف باتوں یا اِرادوں سے نہیں ہوسکتاانتظامات اور سہولتیں فراہم کرنابھی ضروری ہے دنیا بھرمیں سیاحتی مقامات پر ہنگامی حالات کے لیے ٹینٹ ،کمبل اور کھانے پینے کی اشیا کے بیگز رکھے جاتے ہیں مگر ہم الرٹ جاری کرنے کے بعد ہر قسم کی زمہ داری سے بے نیاز ہوجاتے ہیں حالانکہ مری میں پارکنگ کی جگہ نہیں تو بس ٹرانسپورٹ دیکر نہ صرف حکومتی آمدن میں اضافہ کیا جا سکتا ہے بلکہ پارکنگ کے مسائل بھی مستقل طورپر حل کیے جا سکتے ہیں تین بیٹیوں،ایک بیٹے،بہن،بھانجی اوربھتیجے کے ساتھ جاںبحق ہونے والے پولیس آفیسرنویداقبال کے آخری وائس میسج سے حکومتی بے حسی،لاپرواہی ،سستی اور بے تدبیری کا پردہ چاک ہوتا ہے جس میں وہ اپنے ساتھی سے کہتاہے کہ ہم اٹھارہ گھنٹے سے پھنسے ہیں پتہ کرکے بتائو کرین آئی ہے کہ نہیں اور ہمیںمزید کتنے گھنٹے انتظار کرنا پڑے گامرحوم کے کزن نے عمران خان ،فواد چوہدری اور شیخ رشید کے زاتی واٹس ایپ نمبروں پر پیغامات بھیجے مگر کسی نے جواب نہ دیا شیخ رشید نے بھی پریس ریلیز جاری کرنے پر اکتفا کیاانتظامیہ کو لوکیشن بھی بھیجی مگر جواب میںطمنان دلانے اور مدد پہنچنے کا لالی پاپ ہی ملا چار نوجوان زندگی کی آخری سیلفی دوستوں اور اہلِ خانہ کو بھیجنے کے بعدگاڑی میں ہی چل بسے جب قیمتی جانی نقصان ہو گیا توشیخ رشید مری جاکر ہاتھ کے اشارے سے گاڑیوںکو راستہ بتانے پہنچ گئے صاف ظاہر ہے یہ شہرت کے بھوکے لوگ مجرمانہ غفلت کے بعداب قوم کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارنہ تحقیقات کرائی جائیں اور پھر کوئی چھوٹا اہلکار ہو یا بڑا آفیسرجوبھی ذمہ دار ہو ایک بار کسی کوکڑی سزا دے لیں مجھے امید ہے کہ آئندہ غفلت کے امکانات کم ہو جائیں گے اگر19 جنوری 2019سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو قطر کے دورے سے واپسی پر سزائیں دلانے، 8جنوری 2021کے سانحہ کوئٹہ میںمرنے والوں کے لواحقین کے دھرنے سے بلیک میل نہ ہونے جیسا رویہ ہی رکھنا ہے تو سانحہ مری کے لوگوں کو غیر زمہ دارکہنا ہی درست ہے جو موسم کا اندازہ لگائے بغیر ہی مری جاپہنچے اور حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی بنا پر موت کی وادی میں چلے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر