... loading ...
جنوبی افریقہ کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ اگر کوئی شخص کورونا وائرس (سارس کوو 2)کے اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوجائے تو ڈیلٹا ویریئنٹ بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایفریکا ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے ایچ آر آئی )میں کی گئی یہ تحقیق اب تک کسی ریسرچ جرنل میں شائع نہیں ہوئی اور ادارے کی ویب سائٹ پر ایک پریس ریلیز کے طور پر موجود ہے۔ تاہم بیشتر وبائی ماہرین اس تحقیق کے درست قرار دے رہے ہیں۔اس تحقیق میں 13 رضاکاروں سے خون کے نمونے حاصل کیے گئے جن میں سے کچھ ویکسین شدہ اور کچھ لوگ غیر ویکسین شدہ تھے۔یہ تمام رضاکار جنوبی افریقہ میں کورونا وبا کی تازہ لہر کے دوران اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر ہوئے تھے۔ انفیکشن سامنے آتے ہی ان سے خون کے نمونے لیے گئے جبکہ 14 دن بعد دوسری مرتبہ ان سے خون کے نمونے حاصل کیے گئے۔ان نمونوں کے تجزیئے سے معلوم ہوا کہ اومیکرون سے متاثرہ افراد میں بننے والی اینٹی باڈیز بہت آسانی سے ڈیلٹا ویریئنٹ کو بھی ناکارہ بنا رہی تھیں، لیکن ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوجانے والوں پر اومیکرون کے حملے کامیاب ہورہے تھے۔ڈیلٹا کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ پھیلنے کی صلاحیت رکھنے کے باوجود اومیکرون ویریئنٹ کی ہلاکت خیزی بہت کم ہے۔یعنی یہ ویریئنٹ کم نقصان دہ ہونے کے علاوہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے خلاف بھی مثر تحفظ کا باعث بن سکتا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔یہ نتائج اس لحاظ سے بھی قابلِ بھروسہ ہیں کیونکہ اومیکرون ویریئنٹ جن ملکوں میں بھی زیادہ پھیلا ہے، وہاں ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اور اموات کی شرح میں بہت تیزی سے کمی آئی ہے۔نومبر 2021 میں پہلی بار دریافت ہونے والا اومیکرون ویریئنٹ، دو ماہ سے بھی کم مدت میں دنیا کے 110 ممالک میں پھیل چکا ہے کیونکہ یہ ڈیلٹا ویریئنٹ سے 70 گنا تیز رفتاری سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس کے باوجود، بیماری کی شدت اور ہلاکت خیزی کے معاملے میں یہ ڈیلٹا ویریئنٹ سے بہت کم خطرناک بھی ہے۔ماہرین نے خبردار کیا کہ اس تحقیق کا مقصد اومیکرون ویریئنٹ کو اچھا ثابت کرنا نہیں بلکہ یہ واضح کرنا ہے کہ کورونا وائرس کے اس نئے ویریئنٹ سے متاثر ہونے کا ایک مثبت پہلو بہرحال موجود ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...