... loading ...
حق دوتحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو تین سال کیلئے جماعت اسلامی کا صوبائی جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔ امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے ذمہ داران وشوریٰ اراکین کی مشاورت سے حق دو تحریک کے قائد عالم دین حضرت مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو2021تا2024تین سال کیلئے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مقررکر دیا ہے اورزاہدا ختر بلوچ ،عالم دین مولاناعبدالکبیر شاکر ،دانشور ڈاکٹرعطاء الرحمان ، بشیرا حمدماندائی،عالم دین مولانا حافظ محمد اسماعیل مینگل ، قبائلی سیاسی رہنما میر محمد عاصم سنجرانی کو اگلے تین سال کیلئے صوبائی نائب امراء مقررکردیے ہیں انہوں نے دوروزہ صوبائی مجلس شوریٰ اجلاس میں ذمہ داری کا حلف اُٹھالیا جبکہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز وشعبہ جات کے ذمہ داران کا تقرر بعدمیں مشاورت سے کیا جائیگاامیر صوبہ مولاناعبدالحق ہاشمی نے ذمہ داران کی کامیابی واستقامت کیلئے خصوصی دعاکی دریں اثنا گوادرمیں صحافیوں سے ملاقات کے دوران ی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو آئنی معاشی حقوق دینے کیساتھ ظلم وجبر نوجوانوں کو بے روزگاری اور منشیات سے بچاکر روزگارتعلیم اورسہولیات فراہم کریں گے۔بلوچستان کے عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیاگیا ہے مقتدرقوتیں بلوچستان کے عوام کو انسان نہیں سمجھتے لاپتہ افرادکی بازیابی،اغواء برائے تاوان وبدامنی کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔حق دوتحریک بلوچستان کے عوام کو حقوق دینے کی آئنی محب وطن قوتوں ومظلوم عوام کی تحریک ہے حق دوتحریک نہ سی پیک اورنہ ہی پاکستان کے خلاف ہے انہوں نے کہاکہ حکمران ،بااختیار قوتیں ہماری تباہی وبربادی کا نہ صرف تماشاکر رہی ہے بلکہ محب وطن عوام کا ساتھ دینے کے بجائے اس کے خلاف ہیں ۔ہم ترقی یافتہ خوشحال بلوچستان بناکر لٹیروں کو ناکام بنائیں گے پاکستان اسلامی اوربلوچستان اس صورت خوشحال ہوگاجب منتخب نمائندے عوام سے مخلص اور حکمران آئنی ذمہ داری ادا کریں ۔بلوچستان کے عوام کو لسانیت فرقہ واریت کی جانب دکھیل کر تباہ وبرباد کیا جارہا ہے حقوق لینے والوں کو غدارکہنے والے خود غدارہیں ہم عوام دشمن غداروں کے خلاف ہر فورم پرآوازبلند کریں گے ۔حق دو تحریک مظلوموں کی آئینی عوامی اجتماعی سیاسی تحریک ہے ۔بلوچستان کے عوام اگر حق چاہتے ہیں تو حق دوتحریک میں بھرپور ساتھ دینا ہوگا ۔بلوچستان کے عوام بلخصوص جذباتی محب وطن بے روزگارنوجوانوں او رعوام کو گزشتہ کئی دہائیوں سے باربار دھوکہ دیاجارہے ہر طرف اندھیر نگری ہے اب ایسانہیں ہونے دیں گے نوجوانوں سے خوشنما نعرے لگواکر اپنے سیاسی مقاصد کیلئے تو استعمال کیے گیے مگر انہی نوجوانوں کونہ روزگار ملااور نہ تعلیم وصحت کی سہولیت میسر ہوئی ہر طرف غربت ناچتی ہے حق دو تحریک مظلوم بلوچستان کے محب وطن عوام کو حقوق دلائیگی ۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...