... loading ...
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کا بدترین حصہ آنے والا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اومائیکرون بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور بہت جلد دنیا کے تمام ممالک اس کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیں بہت احتیاط کی ضرورت ہے، کیونکہ کوئی نہیں جانتا اومیکرون کتنا متاثر کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اومیکرون ڈیلٹا سے آدھا بھی خطرناک ثابت ہوا تو یہ بڑی حد تک نقصان پہنچا سکتا ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔بل گیٹس نے کہا کہ اس دوران ہم سب کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہو گا چاہے کوئی سڑک پر رہ رہا ہے یا کسی دوسرے ملک میں، اسے ماسک پہننا ہے، اور اجتماعات میں جانے سے گریز کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ اومیکرون کی لہر ایک ملک میں تین ماہ تک رہ سکتی ہے جو کہ ایک اچھی خبر ہے، یہ تین ماہ خطرناک ہو سکتے ہیں تاہم اگر درست اقدامات کئے گئے تو یہ وبا 2022 میں ہی ختم ہو جائے گی۔
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ کووڈ 19 نے انسانیت کو مستقبل کے لیے تیار ہونے کا موقع فراہم کیا ہے جس سے فائدہ نہ اٹھایا گیا تو اگلی وبا تباہ کن ثابت ہوگی۔ ٹائم 100 سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ دنیا کو 3 ہزار طبی ماہرین کی ایک ایسی عالمی ٹیم تیار کرنے کی...
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ کورونا وائرس کے ساتھ زندگی گزارنے سے تھک چکے ہیں مگر ابھی بھی مشکل دنوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے خبردار کیا کہ دنیا کو ابھی بھی کورونا کی وبا کے بدترین اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہ...
وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر مہنگائی کے باوجود اعلان کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور بجلی کی قیمت فی یونٹ 5 روپے کم کی جائے گی اور اگلے بجٹ تک دونوں چیزوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، وزیراعظم نے آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکسز سے استثنی دینے ، اسکالرشپ اور اوورسیز پاک...
رحمن ملک پاکستان کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک وزیر داخلہ کے منصب پر فائز رہے۔ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر نے والے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی عمر 70 برس تھی اور وہ کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں دیگر طبی مسائل کا بھی سامنا تھا۔ سابق وزیر داخلہ...
وزیراعظم عمران خان سے مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس نے ملاقات کی اور پاکستان میں جاری انسداد پولیو مہم پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات میں پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی، بل گیٹ...
عالمی وبا کورونا سے 44 فیصد پاکستانیوں کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ریسرچ کمپنی اپسوس پاکستان کی جانب سے کیے گئے سروے میں کورونا کے باعث 21 فیصد پاکستانیوں نے معاشی حالات میں بہتر ی کا اعتراف کیا ، 44 فیصد پاکستانیوں نے کورونا سے اپنے معاشی حالات مزید خراب...
ناک سے خارج ہونے والا ایک وائرل ذرہ بھی لوگوں کو کووڈ 19 کا شکار بنادینے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی اپنی نوعت کی پہلی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔امپرئیل کالج کی اس تحقیق میں صحت مند افراد کو دانستہ طور پر وائرس کی ایک خوراک دی گئی ۔اس ٹرائل میں بیماری کے دوران...
کورونا وائرس کی دیگر اقسام کے مقابلے میں اومیکرون کو زیادہ متعدی خیال کیا جاتا ہے۔ اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ سابقہ اقسام کے مقابلے میں وہ پلاسٹک اور جلد پر زیادہ دیر تک بچنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔اس تحقیق م...
کم عمری میں ہی پاکستان کی پہچان بننے والی کم عمرترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی دسویں برسی منائی گئی ،انہیں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل تھا۔ارفع کریم 2 فروری 1995 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اورصرف 9 برس کی عمر میں د...
قبرص میں کووِڈ19کا ایک نیا متغیردریافت ہوا ہے جو ڈیلٹا اور اومیکرون متغیرات کا مجموعہ ہے۔اس کوڈیلٹا کرون کا نام دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق قبرص یونیورسٹی میں حیاتیاتی سائنسز کے پروفیسر اورلیبارٹری آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ مالیکیولروائرولوجی کے سربراہ لیونڈیوس کوسٹریکس نے ایک...
جنوبی افریقہ کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ اگر کوئی شخص کورونا وائرس (سارس کوو 2)کے اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوجائے تو ڈیلٹا ویریئنٹ بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایفریکا ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے ایچ آر آئی )میں کی گئی یہ تحقیق اب تک کسی ر...
کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون ممکنہ طور پر بہت زیادہ بیمار کرنے کا باعث اس لیے نہیں بنتی کیونکہ یہ سابقہ اقسام کے مقابلے میں انسانوں کے پھیپھڑوں کے خلیات پر مختلف انداز حملہ آور ہوتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات لیبارٹری میں ہونے والی 2 تحقیقی رپورٹس میں سامنے آئی۔...