وجود

... loading ...

وجود

بلوچستان کے لوگوں کے بنیادی حقوق، ساحل اوروسائل

جمعرات 16 دسمبر 2021 بلوچستان کے لوگوں کے بنیادی حقوق، ساحل اوروسائل

بلوچستان ، اس کا ساحل اور وسائل فی الحقیقت بکائو مال ہیں۔ یہ صوبہ وفاق اسکی طاقت ور افسر شاہی، بڑے سرمایہ داروں ، ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں، سیکورٹی اداروں، صوبے کی بدعنوان، نااہل یا کاہل بیوروکریسی اور م جملہ سیاسی اشرافیہ کی دسترس میں ہے ۔ سیاسی اشرافیہ کی سیاست کا دارومدار وبقاء صوبے اور یہاں کے حقوق اور یہاں کے عوام کی کسمپرسی اور محرومیوں میں پنہاں ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی نعرہ زنی بے کار کی مشق ثابت ہوتی رہی ہے ۔ نواب اکبر خان بگٹی نے ڈیرہ بگٹی ثانیاً صوبے کی وسائل ومعدنیات کی لوٹ مار بارے سخت موقف اپنایا ۔یہاں تک کہ جان بھی دیدی، مگر اس تحریک کے نتیجے میں پیدا ہونے والی عوامی شعور اور بیداری اس سیاسی اشرافیہ کی شخصی اور گروہی ترجیحات کے باعث مٹی کی دھول کی مانند بیٹھ گئی ۔امروز قلیل آبادی پر مشتمل ساحلی شہر گوادر میں مفلوک الحال مرد اور زن اپنی بنیادی انسانی ،قانونی اور آئینی حق کے لیے سڑکوں پر بسیرا کیے ہوئے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے اس تحریک کے دست و بازو بننے کی بجائے بعض سیاسی و کاروباری لوگ اسے طاقت ور حلقوں کے ہاتھوں تختہ مشق بنانے کی فی الواقع جسارتیں ہور ہی ہیں ۔بلوچستان کے سمندر کے اندر مقامی ماہی گیروں پر رزق کے دروازے بند کیے گئے ہیں اور ایران سے منسلک سرحدی گزر گاہوں پر طرح طرح کی قیود اور سرحدی اضلاع کے عوام کو شکنجوں میںجکڑنے میں سیاسی اشرافیہ طاقت ور مافیائوں کے شریک کاروبار ہیں ۔ درحقیقتاگر یہ تحریک ہدف پاتی ہے تو گوادر سے وزیر اعلیٰ ہائوس تک، اس سے آگے بلکہ اسلام آباد تک لوگوں کے شقم خالی ہوں گے۔ گوادر بلکہ تربت آواران پنجگور مکران اور خاران کے لوگوں کو یقین ہو چلا ہے کہ ان کے حقوق اور روزگارکا تحفظ یقینی ہو چلا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گوادکے عوام ایک ماہی گیر اور غریب خاندان کے فرد مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں متحد ہو ئے ہیں ۔ یہ تحریک ہر لحاظ سے عوامی ہے،جس میں سیاسی شعبدہ بازیاں اور پس پردہ لے دے کی منافقت کاریاں شامل نہیں۔ اس بنا صوبے کے سیاسی بڑے اور جماعتیں گومگوں کی کیفیت کا شکار ہیں، اور خوف و تذبذب میں مبتلا ہیں ۔
جام کمال خان کے خلاف ان کی کابینہ کے ہم جماعت افراد نے یہاں تک کہ تخریب کاری کی کہ جب تربت میں 10 اکتوبر 2021کو دستی بم دھماکے میں جاں بحق دو بچوں جبکہ 3اکتوبر 2021کو تربت میں چھاپے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے دس سالہ بچہ جاں بحق ہو ا تھاکے ورثاء کو میتیں کوئٹہ لا کر دھرنے کے لیے ورغلایا ۔چنا ں چہ ریڈ زون کے اندر میتیوں کے ہمراہ دھرنے د یے گئے۔ اس طرح جام کمال مخالف ماحول بنایا گیا ،مگر یہ اور دوسرے گوادر کی حقیقی صورتحال سے جان خلاصی کے جتن کی حکمت عملی اپنائے رکھی ۔ بلوچستان اسمبلی میں بی این پی مینگل ، جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوامیپ کو بھی سانپ سونگھ گیا ہے۔اس کے علی الرغم جب بات سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی تھی توحزب اختلاف نے اول بجٹ.22 2021 کے خلاف اسمبلی گیٹ کے باہر دھرنا دیا۔ عبدالقدوس بزنجو جو ا وقت اسمبلی کے اسپیکر تھے نے حزب اختلاف کو تعاون فراہم کیا، بلکہ وہ سارے کرتوت عبدالقدوس بزنجو کے عمل اور کردار سے عیاں تھے، کہ جام کابینہ کے بعض افراد بھی اس شر میں شامل تھے ۔ان حالات میںپولیس نے بکتر بند گاڑی کی ٹکر سے اسمبلی کا گیٹ توڑا تاکہ اراکین اسمبلی کے لیے جانے کا راستہ صاف ہو ۔جس میں ایک دو ارکان حزب اختلاف کے زخمی بھی ہوئے ۔دیر تک اسمبلی کا احاطہ دنگا فساد کا مرکز بنا رہا ۔جس کے بعد حزب اختلاف والے جام کمال کے خلاف مقدمہ درج کروانے بجلی روڈ تھانے پہنچ گئے۔ وہاں چند دن احتجاج کا تماشہ لگا رہا ۔ گویا اول تا آخر سارے کا سارا اسکرپٹ متحدہ حزب اختلاف، عبدالقدوس بزنجو اور کابینہ کے جام مخالف ارکان پر مشتمل تھا ۔
آج جبکہ گوادر کے لوگ سب کے سب گھروں سے نکلے ہوئے ہیں۔ مگر حزب اختلاف کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی ہے بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی ) ،قوم پرست رہنما سید احسا ن شاہ اور بی این پی عوامی کے اسد بلوچ کو بھی اب بلوچ عوام کے حقوق کی پامالی نظر نہیں آرہی۔ یہ عناصر احتجاج بزور طاقت روندنے کے لئے سرکار کو شے دے رہے ہیں۔ البتہ نیشنل پارٹی واضح طور پر گوادر کو حق دو تحریک کے ساتھ شامل و کھڑی ہے ۔ جمعرات دسمبر 2021کو فورسز کی بھاری نفری مولانا ہدایت الرحمان کو گرفتار کرنے پہنچی تو پیش ازیں بلوچ قوم پرست رہنماء مستی خان کو حراست میں لے لیا گیا ۔چناں چہ فورسز نے جانب دھرناحرکت شروع کی تو گوادر کی خواتین شام ہی کو گھروں سے نکل کر دھرنا گاہ پہنچیں۔ کئی خواتین ہمراہ بستر لے جاکر وہیں مقیم ہوئیں ۔ گوادر کی خواتین نے 30نومبر 2021 کو سڑکوں پر نکل کر اپنی نوعیت کی تاریخ رقم کر دی ۔ نیز 10دسمبر کو پورے کا پورا گوادر سڑکوں پر تھا ۔ یعنی عوامی قوت کا بے مثال مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ جیسا کہ کہا گیا کہ یہ کسی سیاسی جماعت کا احتجاج نہیں اور گوادر کے مر د و زن نے مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت قبول کر لی ہے ۔ ایسا بھی نہیں کہ مولانا ہدایت الرحمان یکایک نمودار ہوئے ہیں۔ بلکہ گوادر کے شاہراہوں اور چوراہوں پر ان مسائل اور مطالبا ت کے ساتھ برسوں سے احتجاج کرتے ہوئے آ رہے ہیں۔ اور آ ج وہاں کے عوام کے نعرہ حق کو مہمیز ملی ہے ۔جماعت اسلامی پاکستان تحریک کی حمایت میں آواز اٹھا چکی ہے۔ سراج الحق خود گوادر دھرنے میں شریک ہوئے ۔ 12دسمبر کو اس جماعت نے پورے ملک میں بلوچستان کو حق کی حمایت اور یکجہتی کا دن منایا ۔ دراصل گوادر اور متصل اضلاع کے سیاسی اور دوسرے سرمایہ دارمافیائوں کے ساتھ گٹھ جوڑ رکھتے ہیں۔ خود بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایم پی اے حمل کلمتی اس تناظر میں قابل احتساب اور محاسبہ ہیں ۔صوبائی وزیر منصوبہ بندی ظہور بلیدی ، صوبائی وزیر ماہی گیر حاجی اکبر آسکانی جیسے لوگوں کی ایماء پر مولانا ہدایت الرحمان کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا ہے ْ صوبے کی بدقسمتی ہے کہ حکومت مخصوص نیت اور ہدف رکھنے والے ٹولے کے ہاتھ میں ہے ۔ وزیراعلیٰ ہائوس قطعی اہمیت کھو چکا ہے ۔ یہ تسلسل برقرار رہا تو آگے بہت کچھ خرابیاں پیدا ہونے کا قوی خدشہ ہے ۔یہاں تک کہ حکومت کی مدت پوری ہونے ماضی کی طرح نگران کابینہ اور نگران وزیر اعلیٰ کا منصب تک فروخت ہونا یقینی ہے۔
نیزحکومتیں مخصوص لوگوں کے ہاتھوں میں ہوں گی تو بلوچستان یقینی طور رفتہ رفتہ مزید تنزل کا شکار ہو گا۔ اس صورت میں عوام، اداروں اور ریاست کے درمیان فاصلے پیدا ہوں گے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 11دسمبر کو اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ بدعنوان اور چوروں کے سوا سب سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں ۔مطلب یہ ہوا کہ وزیر اعظم بدعنوانی کو ملک کے لیے شدت پسندی سے زیادہ مہلک سمجھتے ہیں۔ مگر ان کی رائے اور موقف کی نفی بلوچستان میں کھیلے جانے والے سیاسی کھیل سے ہوتی ہے کہ جہاں وزیر اعظم کے تعاون سے بلوچستان کی حکومت غیر محفوظ ہاتھوں میں دے دی گئی ہے ۔دراصل گوادر میں لوگ اسی بدعنوانی اور غریب کے حق روزگار پر ڈا کے خلاف کیخلاف بپھرے ہیں ۔مارچ 2022 میں ریکوڈک سے متعلق ہونے والے معاہدے سے مزید عیاں ہو جائے گا کہ صوبے کا حکومتی گروہ کس قدر صوبے کے حقوق کا محافظ اور ضامن ہے ۔سردست یہ حکومت امن کے عذر کے تحت 180ار ب روپے کے ترقیاتی منصوبے ایف ڈبلیو او کو دے چکی ہے۔ حالانکہ امن کا مسئلہ تو پیش نظر نہیں ہونا نہیںچاہیے کہ جام کمال کے خلاف تخریب میں خراب امن کا نقطہ بھی یہ گروہ پیش کرتا رہا ہے۔ یعنی اب جب اقتدار ان کے ہاتھ ہے تو امن کی صورتحال بہتر ہونی چاہیے ؟ اس قدر طوطا چشم ہیں کہ 17 نومبر2021 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) کے ذریعے انتخابات اور دوسرے بل منظور کئے جانے تھے تو بلوچستان عوامی پارٹی ( باپ پارٹی ) عبدالقدوس بزنجو اور ظہور بلیدی وفاقی حکومت کی خوشی کے لیے متواتر کہتے رہیں کہ بی اے پی کے ارکان سینٹ و قومی اسمبلی مشترکہ اجلاس میں بہر طور شرکت کو یقینی بنائیں۔یہ اراکین بغلیں بجاتے ہوئے اسلام آباد پہنچے اور بل کی منظوری میں شامل ہوگئے۔ پھر چھ دسمبر کو صوبائی کابینہ کے فیصلوں بارے ذرائع ابلاغ کو تفصیل بتاتے ہوئے ظہور بلیدی نے بتایا کہ بلوچستان کے ستر فیصد حصے میں بجلی نہیں تو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیسے استعمال ہو گی ۔ انکا کئی دنوں بعد یہ اظہار ظاہر کرتا ہے کہ بل کی منظوری سے قبل یہ جماعت اوراس کے ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی کسی مشاورت میں شامل نہیں رہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر