... loading ...
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے گوادر مظاہرین سے مذاکرات کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ گوادر کے مسئلے پر دو وفاقی وزراء اسد عمر اور زبیدہ جلال گوادر جائیں گے اور مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے وہاں کے حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ گوادر کے معاملے پر وزیر اعظم پہلے ہی نوٹس لے چکے ہیں۔ دو وفاقی وزرا اسد عمر اور زبیدہ جلال گوادر جائیں گے اور مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے وہاں کے حالات پر تبادلہ خیال کریں گے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے کئی گنا زیادہ گوادر میں پینے کے پانی پر خرچہ کیا گیا ہے، 700 ارب روپے کے سدرن بلوچستان منصوبے کا اعلان کر چکے ہیں جس میں 560 ارب روپے خالصتا وفاق دے گا، اس کے باوجود اگر مسئلہ حل نہیں ہو رہا تو تحقیقات کی ضرورت ہے، دونوں وزرا وہاں جاکر اس کا جائزہ لیں گے اور وزیر اعظم کو جامع رپورٹ پیش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک مشین کا معاملہ 2012 میں سب سے پہلے آصف علی زرداری نے اٹھایا تھا، اس کے بعد 2016 میں اس پر بات چیت ہوئی اور نواز شریف کی حکومت نے 2017 میں الیکشن کمیشن کو اس پر ایک جامع رپورٹ بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ اپنی شرائط پر مبنی ایک ٹینڈر جاری کرے تاکہ ساری دنیا میں جہاں ای وی ایم مشین بنتی ہیں وہ کمپنیاں ان سے رابطہ کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے موقف کو ہی آگے بڑھا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن نے خود آئندہ انتخابات کے لیے مشینیں مانگی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں جو تیسرا اہم ایجنڈا زیر غور آیا وہ مہنگائی کا ہے، مسلسل تیسرے ہفتے حساس پرائس انڈیکس (ایس پی آئی)نیچے جارہا ہے اور قیمتوں میں کمی کا عمومی رجحان دیکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوری سے سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں صحت سے متعلق اخراجات حکومت اٹھائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انڈیکس کے مطابق ٹماٹر، چکن، آلو کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود بھی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے دالیں درآمد کرتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں مہنگائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس وقت بھی پاکستان، ایشیا کے دوسروں ممالک سے بہتر ہے اور بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش سمیت ایشیا کے تمام ممالک سے سستا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں بس چائے مہنگی ہے، اس کے علاوہ تمام چیزیں سستی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے پاس صرف کراچی اور حیدر آباد کا مسئلہ ہے، کراچی میں اس وقت ایک ہزار 300 سے زائد قیمت پربیس کلو آٹا فروخت کیا جارہا ہے، ہمارے شور مچانے کے بعد سندھ حکومت نے تھوڑی بہتری کی تھی لیکن اب بھی آٹا مہنگا ہے، اسی طرح ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے کراچی میں چینی کی قیمت بھی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے میں آٹا اور چینی کی قیمتیں کنٹرول نہیں کر پارہی لہذا ہم ان سے درخواست کرتے ہیں کہ کنٹرول کو بہتر کرے۔کسانوں کے لیے فرٹیلائزر کے معاملے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ گیس بحران کے باوجود جتنی اچھی طرح اس حکومت نے فرٹیلائزر کے معاملے کو حل کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، پچھلے سال ہماری پانچ بمپر فصلیں پیدا ہوئیں جس کے باعث کسانوں کو 400 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی، اس وقت میں یوریا کی قیمت 10 ہزار روپے سے زائد ہے، پاکستان میں ایک ہزار 700 روپے کے سرکاری ریٹ پر تھیلا مل رہا ہے اور جہاں بلیک میں ملنے کی شکایت ہے وہاں بھی 2 ہزار 200 روپے کا تھیلا مل رہا ہے۔ملک میں گیس کے بحران کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں 28 فیصد لوگوں کا بوجھ 78 فیصد لوگ اٹھا رہے ہیں، تمام شہروں میں سبزڈائزڈ گیس ہے اور اس کا بوجھ ان 78 فیصد لوگوں پر آرہا ہے جن کے پاس گیس نہیں ہے اور وہ بڑے شہروں میں رہنے والے 28 فیصد لوگوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سال 9 فیصد گیس کم ہو رہی ہے اور اگلے چند سالوں میں یہ ختم ہوجائے گی، اس لیے بڑے شہروں میں رہنے والے لوگوں کو جو بہت سستی گیس کے عادی ہوچکے ہیں انہیں اپنی عادتیں بدلنا ہوں گی، ہمیں گیس کے پورے نظام کو ری اسٹرکچر کرنا ہوگا،شوگر اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ کے متعلق وفاقی کا کہنا تھا کہ شوگر سیکٹر ریفارمز کمیٹی رپورٹ آج جاری کی جارہی ہے، رپورٹ پر تین ہفتے عوامی سطح پر بحث ہوگی، اس میں مختلف تجاویز دی گئی ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ چینی کو ڈی ریگولیٹ کردیا جائے۔فواد چوہدری نے کہا کہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو کابینہ کو کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے حوالے سے بریفنگ دی، خوشی کی بات یہ ہے کہ ملک میں 25 فیصد افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالی ہیں، 2 کروڑ افراد نے ایک خوراک لگوائی ہے جن سے ہماری درخواست ہے کہ وہ دوسری خوراک بھی جلد لگوا لیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ فضائی حدود کی تبدیلی اور قازقستان کی کمپنی کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دینے کی منظوری دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے پاکستان اور عراق کے درمیان فضائی سفر معاہدے میں ترمیم کی اجازت دی ہے، پاکستانی 5، 10، 50 اور 100 روپے کے پرانے نوٹوں کو تبدیل کرانے کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی اجازت دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کی گئی ہے اور ویزے کے حصول کی مدت کم کرکے 15 دن کردی گئی ہے، اسی طرح دوسرے ممالک جانے والے افغان شہریوں کو 7 روز کا ٹرانزٹ ویزا دستیاب ہوگا تاکہ وہ زمینی اور فضائی راستے استعمال کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کو اوگرا کی سالانہ رپورٹ برائے سال 20-2019 پیش کی گئی، اس میں پہلی بار بڑی اصلاحات آئی ہے کہ 10 کمپنیوں کو لائسنس دیا گیا ہے جو نجی شعبے میں گیس درآمد کرکے لوگوں کو دے سکیں گی یعنی اس کی بھی ڈی ریگولیشن ہونے جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات کے نومبر 2021 میں ہونے والے اجلاس اور اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...