وجود

... loading ...

وجود

ڈی سی کی گرفتاری اور سفارشی کلچر

جمعرات 02 دسمبر 2021 ڈی سی کی گرفتاری اور سفارشی کلچر

انتظامی حوالے سے ڈی سی ایک اہم اور بااختیار عہدہ ہے اِس عہدے پر تعینات آفیسر اگر چاہے تو اختیارات کی بدولت عوامی مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے اچھے آفیسروں کو حکومتی اور عوامی حلقوںمیں عزت وتکریم ملتی ہے سارے آفیسراگر اچھے نہیں ہوتے تو سارے بُرے بھی نہیں ہوتے لیکن قابلیت و اہلیت اور تجربے کی بنیادپر آگے آنے والے نامساعد حالات میں ایسے فیصلے کرتے ہیں جن سے نہ صرف اُن کی صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے تجربہ کار آفیسر ہنگامی حالات میں ناخوشگوار صورتحال پیدا نہیں ہونے دیتے منڈی بہائوالدین کے ڈی سی طارق علی بسراکی گرفتاری کیوں ہوئی یہ ایسا سوال ہے جس کا جواب بہت آسان ہے جب اہلیت کی بجائے سفارشی کلچر پر انحصار کیا جائے تو ایسا ہونا حیران کن نہیں آجکل افسر شاہی انحطاط کا شکار ہے اور زوال کی بڑی وجہ سفارشی کلچر ہے گزشتہ کچھ عرصہ سے اہلیت وصلاحیت کی بجائے کچھ دے دلا کر سفارشی تعیناتیوں کارجحان بڑھ گیا ہے جس سے ایک توتجربہ کار لوگوں کی حق تلفی اور حوصلہ شکنی ہورہی ہے دوسرا یہ کہ اہم عہدوں پر نااہل اور ناتجربہ کار آگے آتے جارہے ہیں ڈی سی کی اپنے ہی ضلع میں گرفتاری اور سزا پنجاب کی تاریخ کا شایدپہلا ایسانوکھا واقعہ ہے کہ ایک ڈی سی کو اپنے ہی ضلع میں نہ صرف سزا سنائی گئی بلکہ گرفتارکرکے جیل بھیجنے کا حکم بھی سنایا گیا پنجاب کی تارخ میں پہلے ایسی کوئی نظیرموجود نہیں ۔
صارف عدالت کے جج کی ذمہ داری صارفین کے حقوق کی نگہبانی ہے لیکن ہر ضلع میں ایک کنزیومر پروٹیکشن کونسل بھی ہوتی ہے جس کا چیئرمین ڈی سی ہوتا ہے پھر کیوں کنزیومر کورٹ کے جج نے کنزیومر پر وٹیکشن کونسل کے چیئرمین کو توہینِ عدالت کی سزا سنائی؟آیاسرکاری رہائش خالی کرانے کا کیس سُننے اوریسی سزا سنانے کاکنزیومرکورٹ کے جج کو اختیار ہے یا نہیں؟عدالتی اختیارات پر بات کرنے کی بجائے توہینِ عدالت کا باعث بننے والے واقعہ کا پس منظر جاننا زیادہ اہم ہے محکمہ آبپاشی کے کلرک سے زبردستی رہائش خالی کراناظاہر ہے سفارشی ڈی سی کی کوئی سیاسی مجبوری ہو گی کیونکہ جو تعیناتی کراتے ہیں وہ پھر کام بھی خوب لیتے ہیںمگر کام کرنے والا تجربے اور قابلیت کی بجائے صرف سفارش پر ہی تکیہ کرنے لگے تو کام سنورتے نہیں بگڑتے ہیں ایسا ہی کچھ منڈی بہائوالدین میں ہوا جج کی طرف سے جاری ہونے والے طلبی کے نوٹسوں کوابتدامیں تو اہمیت ہی نہ دی گئی جب سلسلہ بڑھنے لگا توعدالت کی توقیر کی بجائے تحقیر کرتے ہوئے محبوب نامی کلرک کو ڈی سی کا نمائندہ بنا کر بھیج دیا یہ سراسرطیش دلانے والی حماقت تھی اسی وجہ سے ڈی سی اور اے سی کو توہینِ عدالت میں تین تین ماہ کی سزا سنا کر جیل بھجوانے کا حکم سنایاگیا کلرک اور اے سی امتیاز بیگ تو جیل چلے گئے جبکہ ریسٹ ہائوس کو سب جیل کا درجہ دلواکرڈی سی نے چنددن آرام کر لیا یہ واقعہ سراسر مِس ہنڈلنگ ہے کیونکہ عدالت میں پیش ہونے سے قبل ڈپٹی کمشنر نے ایک اور حماقت یہ کی کہ کنزیومر کورٹ کے جج رائو عبدالجبار سے بزریعہ فون کیس سے الگ ہونے کا حاکمانہ لہجے میںمطالبہ کیااب ڈی سی نے عدالتی فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے ابتدائی سماعت میں ہائیکورٹ نے توہینِ عدالت کی سزا معطل کر دی ہے لیکن توہینِ عدالت کی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سزا ختم نہیں کرتیں تو اے سی امتیا زبیگ اور ڈی سی طارق علی بسرا دونوں ملازمتوں سے بھی محروم ہو سکتے ہیں یو سف رضا گیلانی کو توہینِ عدالت کے کیس میں ہی ایک دن کی سنائی گئی جس پروہ وزیرِ اعظم کے منصب سے سے محروم ہوئے سزا کا برقرار رہنے سے دونوں آفیسروں کے بطور بیوروکریٹ مستقبل کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔
طارق علی بسرا کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اُن کے والد مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کونسلر منتخب ہوتے رہے ہیں طارق علی بسرا وزیرِ اعلٰی کے دفتر 8 کلب میں بطور ڈپٹی سیکرٹری ،ڈیرہ غازی خاں میں قبائلی علاقوں کے پولیٹیکل اسسٹینٹ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور کے عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں نہ جانے اُن میں ایسی کیا خاص خوبی ہے کہ حکومت نے خصوصی نوازش کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کا چارج بھی تھما دیا ظاہر ہے ایسے اہم اور کلیدی عہدوں پر ایک جونیئر آفیسرکی تعیناتی کسی اہلیت و صلاحیت کی بجائے سفارشی کلچر کی بدولت ہی ممکن ہوئی ایک جونیئر بیوروکریٹ کیونکر سنیئر عہدوں پر تعینات ہوتا رہا اِس میں ٹی کے کا عمل دخل بھی ہو سکتا ہے خیر وہ اب چیف منسٹر کے پرنسپل سیکرٹری نہیں بلکہ نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں مگر ابھی تک تقرریوں و تبادلوں میں اُن کی اہمیت برقرار ہے رائو پرویز اخترجیسے جونیئر شخص کی بطور ڈپٹی کمشنر جہلم تعیناتی بھی طاہر خورشید کی نظرِ عنایت تھی جس نے حماقت کرتے ہوئے چیف آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کو میٹنگ کے لیے طلب کیا نہ آنے پر سرزنش کرتے ہوئے کاروائی کاتحریری عندیہ دیا جس کے تفصیلی جو اب میں چیف آفیسر نے لکھا کہ میں آپ کے ماتحت نہیں اور آئندہ ایسے حکم نامے نامی جاری کر نے سے قبل کسی سے اپنے اختیارات کا پتہ کر لیا کریں ڈی سی جہلم کی طرح ڈی سی منڈی بہائوالدین کو بھی اختیارات کی خماری ہی لے ڈوبی اگر سفارش کی بجائے اہلیت و صلاحیت اور تجربے کی بنا پر آگے آئے ہوتے تو گرفتاری کی نوبت سے قبل ہی فہم و فراست سے معاملہ حل کر لیتے ۔
سفارش کے ساتھ کچھ عرصہ سے پیسے دیکر بیوروکریٹ اہم تعیناتیاں حاصل کرنے لگے ہیں جس سے نہ صرف بیوروکریسی کے زوال میں تیزی آگئی ہے بلکہ سیاستدانوں پر بھی اُنگلیاں اُٹھنے لگی ہیں ایک اچھا بیوروکریٹ مصلحت پسندی کی باریکیاں سمجھتا اور غیر ضروری مزاحمت سے گریز کرتا ہے لیکن نااہل اورسفارشی تجربہ نہ ہونے کی بنا پر خود شرمندگی اُٹھانے کے ساتھ ساری بیوروکریسی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں چیف منسٹر کے آفس 8 کلب میںطارق علی بسرا جب ڈپٹی سیکرٹری تعینات تھے تو اکثر بارسوخ ملنے والوں کو اچھی تعیناتی کے بدلے خوش کرنے کا وعدہ کرتے رہتے تھے ۔
موجودہ صوبائی حکومت تجربہ کار اوربا صلاحیت کی بجائے ایسے جونیئر آفیسروں کو اہم عہدوں پرلگارہی ہے جو کام کی بجائے خوشامد کے کلچر میں طاق ہوں ممکن ہے اِس کی وجہ یہ ہو کہ جو نیئرکام کرتے ہوئے قواعد وضوابط کو ترجیح دینے کی بجائے تعلق کو اہم سمجھتے ہیں اسی لیے تابعداری میں حدود وقیود سے تجاوز پر آمادہ ہونے کی وجہ سے ہی اعلٰی انتظامی عہدوں پر 39 ویں اور40ویں کامن کے کئی ابدنام آفیسر تعینات ہیںجو اے ڈی سی آر یا اے ڈی سی جی کے عہدوں پر کام کرنے کاکوئی خاص تجربہ نہیں رکھتے دور کیوں جائیں لاہور جیسے صوبائی دارالحکومت میں 39 ویں کامن کے عمر شیر چٹھہ کے پاس ڈپٹی کمشنر کا منصب ہے حالانکہ وہ گریڈ اٹھارہ کے آفیسر ہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں چھان پھٹک سے کوئی تجربہ کار بیوروکریٹ لگایا جاتاجوگریڈ بیس نہیں تو کم از کم اُنیس کا توہوتالیکن ایسا کرنے کی بجائے بچگانہ حرکتوں سے بدنامیاں مول لی جارہی ہیں جب تک تعیناتیوں میں سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی نہیں ہوگی تب تک رائو پرویز اختر اور طارق علی بسرا جیسے لوگ بیوروکریسی کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے رہیں گے ۔
……………………….


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر