... loading ...
آج ہم سب یہاں ریاست کے تمام اداروں سے یہ سوال کرنے آئے ہیں کہ کیا سندھ کے شہری علاقوں کو تباہ کرنے کی کوئی قومی اتفاق رائے پائی جاتی ہے کیا مہاجروں کو دیوار سے لگانے کا کوئی ایسا ارادہ ہے کہ جس پے عملدرآمد کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں میڈیا نمائندگان سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ کیا 2008 میں جب پیپلز پارٹی کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملک کی یہی صورتحال تھی پیپلز پارٹی نے موجودہ بلدیاتی نظام بنا کر شہری سندھ کو مزید لاچار کردیا ہے جس تنظیم نے پاکستان کو دولخت کیا لگتاہے اس تنظیم کے ہاتھوں نظریہ پاکستان کو ختم کرنے کا کہہ دیا گیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی کبھی بھی سندھ کے شہری علاقوں پر حکمرانی نہیں رہی سندھو دیش کے خواب کو تکمیل تک پہنچانے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی نے لے رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دور میں کے آئی ایچ ڈی ، کے ایم ڈی سی اور دیگر ادارے جوکے ایم سی کے بجٹ سے بنائے گئے جو کچھ ادارے بلدیاتی حکومت کے پاس رہ گئے تھے وہ بھی چھین لئے گئے ہیں کراچی کے شہری کیسے اجازت دے سکتے ہیں کہ انکے خون پسینے کی کمائی سے بنے ادارے ایک نسل پرست حکومت کو دے دیں جو شہر اپنے خون پسینے کی کمائی سے پورے ملک کو پال رہا ہے اسکے ساتھ ایسے ہی زیادتی ہوتی رہے گی؟ کراچی کی عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بنے ادارے کرپشن کے اژدھے کے سپرد کر دیئے گئے ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ چیف جسٹس ان معاملات پر سو موٹو ایکشن کیوں نہیں لیتے آئین کا آرٹیکل 140 اے پر عملدرآمد کیوں نہیںکیا جارہاکیا عدالتوں کو صرف عمارتوں کو گرانے میں ہی دلچسپی ہے ہم نے ہر دروازہ کھٹکھٹا کر دیکھ لیاہمارے گھروں کو توڑ رہے ہیںآپ ہمیں بیروزگار کر رہے ہیںہمیں داخلوں سے محروم کر رہے ہیں۔سندھ ایک کثیر السانی صوبہ ہے یہاں پر یک لسانی حکومت کیوں نافذ ہے جعلی ڈومیسائل کے ذریعے سندھ کی سوا لاکھ نوکریاں صرف ایک لسانی اکائی کو دے دی گئیںکراچی حیدرآباد سکھر میرپور خاص کو عملا معطل کر دیا گیا ہے کراچی کی سڑکیں ہمارے خون سے رنگین ہوئی ہیںہم آئین و قانون کے تحت گزشتہ کئی عرصہ سے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن اب ہم سوچ رہے ہیں کہ اپنے گھروں سے نکل کر سڑکوںپر زندگی گزاریں اب کراچی کی سڑکیں فیصلہ کریں گی دیواریںبولیں گی اور جب روڈ پر فیصلہ ہوتا ہے تو پورے پاکستان پر اس کا اثر ہوتاہے اب ہماری جنگ سڑکوں پر ہوگی اور یہ جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔بلدیاتی اداروں کے ملازمین کا دباؤ بھی ایم کیو ایم پر بڑھ رہا ہے ملازمین اس بلدیاتی نظام کے خلاف از خود احتجاج کرنا چاہتے ہیںاور اگر یہ سلسلہ شروع ہوا تو آپ ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ کھڑا پائیں گے اب کراچی کے احتجاج کے آگے کوئی حکمران ٹہر نہیں سکے گا پیپلز پارٹی کی راہ میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو وہ ہم ہیں۔11 دسمبر کو ایک آل پارٹیز کانفرنس بلوائیں گے۔پریس کانفرنس سے ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب 2017 سے ہماری پٹیشن آپکا انتظار کر رہی ہے اٹھارہویں ترمیم کے نام پر یہ سب زیادتیاںکراچی کی عوام کے ساتھ ہورہی ہیں جب تک تھرڈ ٹیئر آف گورنمنٹ مضبوط نہیں ہوگی اس وقت تک جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی چیف جسٹس کنویں کا گندہ پانی نکالنے کے بجائے اس عمل کو روکیں جو اس پانی کو گندہ کر رہا ہے۔وسیم اختر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے پٹیشن دائر کر رکھی ہے جسکے فیصلے کا ہم انتظار کر رہے ہیں آپ جانے سے پہلے اس پر فیصلہ دیں تاکہ کراچی کی عوام آپکو ہمیشہ یاد رکھے ۔ ڈپٹی کنوینر و ممبر صوبائی اسمبلی کنور نوید جمیل نے کہا کہ پوری دنیا میں بلدیاتی حکومتیں اور میئر با اختیار ہوتے ہیں یہاں تک کہ بندرگاہیں اور پولیسنگ کا نظام بھی میئر کے ماتحت ہوتا ہے اورسندھ میں پیپلز پارٹی کی بدعنوان حکومت نے بلدیاتی اداروں کے پاس ایک ٹیکس دودھ کی فروخت پر تھاوہ ٹیکس بھی کرپٹ سندھ حکومت نے اپنے قبضے میں لے لیاہے کراچی کے لوگوں نے پاکستان بنانے کے لیے قربانیاں دی ہیںآج پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس کراچی دیتا ہے۔انہوںنے مزیدکہا کہ ہماری نوکریوں کے حوالے سے اوردیگر زیادتیوں پر دائر کی گئیں پٹیشنزآج بھی عدالتوں میں سسک رہی ہیں۔سینیٹر ورکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی بدعنوان حکومت کی دنیا گواہ ہے پچھلے 13سالوں میں 10ہزار ارب سے زیادہ ترقیاتی بجٹ کے نام پرخرچ کیئے گئے ہیں کراچی کو چھوڑ دیجئے وزیر اعلیٰ یا سابق صدر کے ہی علاقوں میں چلے جائیں اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ پیسے کس کی جیبوں میں گئے یہ ان پیسوں سے ہر آنے والا انتخاب خریدتے ہیں اس لئے ہمارا خدشہ یہ ہے انہوں نے اس ترمیم میں انتہائی مشکوک شکیں شامل کی ہیں کہ میئر، ڈپٹی میئر کا چیئرمین کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگااور دوسری بات کسی بھی غیر منتخب شخص کو منتخب کیا جا سکتا ہے بطور میئر اس ہی لئے ہم اس ترمیم کو مسترد کرتے ہیںیہ آئین کے آرٹیکل 140 -اے کے خلاف ہے اور یہ بل ترامیم پیش کی گئی اس پر ایم کیو ایم کو اعتراضات ہیں ہمارے ایم پی ایزہماری پارلیمانی پارٹی نے سندھ اسمبلی میں اور سندھ اسمبلی کے باہر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھااور اب جو پریس کانفرنس ہوگی اس میں بھی ہم بیان کرینگے کہ ہمارے خدشات کیا ہیں وہ سندھ کے شہریوں تک پہنچنے چاہئے ہیں۔ میئر اور چیئرمین کا انتخاب سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہونا چاہئے 2013 کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر بھی ہمارے تحفظات تھے موجودہ نظام بھی اس ہی کا تسلسل ہے ہم اس پر عدالت میں گئے اور مقدمہ بھی جیتے کہ یہ اختیارسیکرٹ بیلٹ پر نہیں اوپن بیلٹ پر ہونا چاہئے2017سے ایم کیو ایم پاکستان کی پٹیشن سپریم کورٹ میں موجود ہیں۔آئین کے آرٹیکل -140اے میں واضح ہے کہ صوبائی حکومتیں بلدیاتی حکومتوں کے انتخاب کروائینگی بلدیاتی حکومت وہ نہیں ہوسکتی جس کے پاس ادارے نہ ہوں ۔اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ودیگر اراکین رابطہ کمیٹی ،سینیٹرز ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی و دیگر شعبہ جات کے ذمہ دارن بھی موجود تھے۔
جاں بحق ہونے والوں میں دلشاد، اس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش، ناصر اور دیگر شامل ہیں، تمام افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ، جنہیں اندھا دھند گولیاں مار کر قتل کیا گیا مقتولین مہرسطان ضلع کے دور افتادہ گاؤں حائز آباد میں ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے جہاں گاڑیوں کی پینٹنگ، پالش اور...
بل پر بریفنگ کے لئے منتخب نمائندوں کا اجلاس چودہ اپریل کو طلب کرلیا گیا،پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے صوبائی حکومت کو بلز پر جلد بازی نہ کرنے کی ہدایات دے دی کمیٹی نے معدنیات بل کی منظوری عمران خان کی اجازت سے مشروط کردی، حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر بل...
اگر کوئی سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام پیدا ہو، میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ کے سا...
کراچی کا مسئلہ لسانی نہیں بلکہ انتظامی ہے ، مگر اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہی سید ایم کیو ایم لسانی ہم آہنگی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ، شہر کے حالات کو خراب ہونے نہیں دیں گے، خالد مقبول عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)سندھ کے صدر شاہی سید نے ایم کیو ایم پاکستان ...
دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو کا حصہ ہے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پہلے بھی کام کیا ہے آگے اور زیادہ کریں گے ، وزیراعلیٰ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو ...
پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں جاکربھیک مانگتے ہیں جہاں یہ سنگین جرم ہے حکومت کی جانب سے ا نسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایک...
پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو فلسطین کے بچوں کے جسم کے ایک ایک ٹکڑے کا انتقام لیں گے حکومت پاکستان سے پوچھتے ہیں آپ امریکا سے اسرائیل کی مدد بند کرنے کا مطالب...
بل میں صوبائی خودمختاری و معدنی وسائل وفاق، ایس آئی ایف سی یا کسی بھی وفاقی ادارے کو منتقل کرنے کی کوئی شق شامل نہیں،بل کی منظوری سے قبل دیگر پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت جاری رہے گی قائد عمران خان سے تفصیلی مشاورت، باقاعدہ اجازت اور اعتماد میں لینے بعد کے بعد ہی بل ...
سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں10میں سے 4ترقیاتی منصوبوں کی منظوری آئی ٹی اسٹارٹ اپس، ٹریننگ اور وی سی کے لیے 5ارب روپے کا منصوبہ منظور حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی ہے اور سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے جن میں ...
بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025کے لیے ہوگا صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن...
ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں ڈومیسٹک سیلز ٹیکس انوائسز کے عوض موصول رقم کی تفصیلات جمع کرانا لازم سیلز ٹیکس رولز کے تحت سیلز ٹیکس ریٹرن فارم میں ترمیم کے لیے ایف بی آر نے ایس آر او جاری کردیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے سیلز ٹیکس ...
زبانی جمع خرچ سے مسلمان حکمران اپنے فرض سے پہلو تہی نہیں کرسکتے ،مسلم ممالک کی فوجیں کس کام کی ہیں اگر وہ جہاد نہیں کرتیں؟ 55 ہزار سے زائد کلمہ گو کو ذبح ہوتے دیکھ کر بھی کیا جہاد فرض نہیں ہوگا؟ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام ادارے مفلوج و بے بس ہوچکے ہیں۔ شرعاً الاقرب ...