... loading ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف سیکرٹری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو جیل بھیج دیں گے ساری عمر جیل میں رہیں گے جبکہ عدالت عظمیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔بدھ کو پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی پر پنجاب حکومت کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے چیف سیکرٹری پنجاب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو جیل بھیج دیں گے ساری عمر جیل میں رہیں گے،بتائیں چیف سیکرٹری صاحب عدالتی حکم پر سات ماہ بعد کیا ہوا،آپ ایسے آئے جیسے لنچ یا ڈنر کرنے آئے ہوں۔سپریم کورٹ کا فیصلہ آپکو یا آپکی جماعت کو پسند نہ ہو پھر بھی عمل کرنا ہے،آپ تو سیکرٹری یونین کونسل نہیں لگ سکتے آپ کو چیف سیکرٹری کس نے لگایا۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے بعد رپورٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ چیف سیکرٹری کا کیا کرنا ہے، دیکھیں گے کہ چیف سیکرٹری کی بقیہ سروس اور جیل بھیجنے بارے کیا کرنا ہے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے درخواست کو سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کردیا۔ درخواست پر کل 6 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض یہ عائد کیا کہ عمران خان کی درخواست میں نشاندہی نہیں کی گئی ہے کہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد...
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ججز یہ نہیں کہہ سکتے کہ ان پر دباؤ آتا ہے، اگر کوئی کہے کہ اس پر دباؤ ہے تو وہ اپنے حلف پر عمل پیرا نہیں، پاکستان سے جمہوریت کو نکالنا اس کی پیٹھ میں خنجر گھونپنا ہے، پاکستان کو سب سے زیادہ عوام کی منتخب قیادت کے ذریعے حکمرانی کی...
خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلی نے صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان کو دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کے پی اور پنجاب کے وزرائے اعلی...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر محمد فیصل واوڈا کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔ فیصل واوڈا کی جانب سے امریکی شہریت نہ چھوڑنے اور 2018میں ریٹرننگ افسر کو 2015 میں ایکسپائر ہونے والا پاسپورٹ دکھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس بات کی نشاندہی بدھ کے...
صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ہاشم ڈوگر نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے استعفے کے متن میں کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ ذرا...
وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر نے وزارت سے اپنا استعفیٰ قیادت کو بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق لطیف نذر فیصل آباد کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے مستعفی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لطیف نذر وزیر کی حیثیت سے ضمنی الیکشن کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے تھے۔ ذرائع نے بتایا ...
سپریم کورٹ کے ججز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود نے نئے عدالتی سال پر چیف جسٹس کے خطاب کو مایوس کن قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئے عدالتی سال کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان کی تقریر کے معاملے پر سپریم کورٹ ججز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود نے چیف...
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ عدلیہ، افواج پاکستان، الیکشن کمیشن کا بھرپور آئینی تحفظ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ہر تناظر میں آئین کا تحفظ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیم...
سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ پیر کو درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹائیگر فورس کو کی گئی ادائیگیوں کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو حکم دیا جائے، عمران خان اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے غیرقانونی اقدامات پر جے آئی ٹی ب...
سابق وزیر اعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی، اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام ...
ہائی پروفائل مقدمات میں حکومتی مداخلت سے متعلق سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 3 جو ن کو کیس کی سماعت کرے گا، دوسری سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے...
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک فیصلہ کن موڑ پر ہے،ادارے اپنا کام نہیں کریں گے تو عوام کے سامنے بے نقاب ہوںگے۔ ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ تحفظ دے، پٹیشن دائر کرنا چاہتے ہیں پرامن احتجاج کا حق ہے یا نہیں؟ سپریم کورٹ کی آزمائش ہو ...