وجود

... loading ...

وجود

تشکر وتحسین کی پالیسی

هفته 30 اکتوبر 2021 تشکر وتحسین کی پالیسی

کیامہنگائی اورمعاشی مسائل سے نبردآزما عمران خان حکومت کے لیے سعودی عرب کے 4.2ارب ڈالر پر مشتمل مالی پیکج سے پاکستانی معیشت کوکچھ سہارہ ملے گا؟اِس حوالے سے وثوق سے کچھ کہنا خاصا مشکل ہے کیونکہ دستیاب معاشی اعداد و شمار سے ایساکوئی اشارہ نہیں ملتاکہ مستقبل قریب میں معاشی بحالی کی منزل حاصل ہو جائے گی وجہ یہ ہے کہ سوا تین سالہ اقتدارکے دوران بھی قرضوں پرہی تکیہ ہے اور جو ملک پیسے دیتا ہے اُس کاچند روز تک تشکر اور تحسین کی جاتی ہے یہی پالیسی معیشت ڈبونے کا باعث ہے ناقص کارکردگی پر شرمندہ ہونے کی بجائے ہر نئے قرض پر فخر،تعجب ہے عمران خان نے وزیرِ اعظم کا منصب سنبھالتے ہی یہ انکشاف کردیاتھاکہ ملک معاشی مسائل سے دوچار ہے اوراِن مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل نہ کیا تو دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے یہ انکشاف کچھ ذیادہ حیران کن نہیں تھا مگراِس سے معلوم ہو گیا کہ اقتدارمیں آنے سے پہلے عمران خان ملکی مسائل سے بے خبر تھے اگر باخبر ہوتے توخراب معاشی حالت کی بناپر پچاس لاکھ گھرتعمیرکرنے ،ایک کروڑ ملازمتیں دینے ،آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے اور سابق حکمرانوں کی طرف سے لوٹ کربیرونِ ملک رکھے گئے دوسوارب ڈالر واپس لانے کے غیر حقیقی وعدے ہر گز نہ کرتے مسائل حل کرنے کا اُن کے پاس اگر کوئی ایجنڈا ہوتا تو باربار آئی ایم ایف سے التجا کے باوجودناکامی کا منہ نہ دیکھنا پڑتا وزیروں و مشیروں کو بدلنے اور نت نئے تجربات کی نوبت نہ آتی۔
موجودہ حکومت کی سواتین سالہ مدت کے بعد ملکی مسائل پر نگاہ دوڑائیں تو صاف عیاں ہے کہ ملک کے معاشی مسائل و مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے زرِ مبادلہ کے گرتے زخائر کو سنبھالا دینے کے لیے آغازمیں عمران خان نے چین ،سعودی عرب اور عرب امارات سے دوستانہ التجا سے چند ارب ڈالر لیکر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے جس پر حکومت نے دوست ممالک کی نوازشات پر تحسین ا ور تشکر کیا لیکن یہ چند ارب ڈالر وقتی حل ثابت ہوئے جلدہی روپیہ بے وقعت اور ڈالر کی قیمت میں خوفناک اضافہ ہو نے لگا اگر وزیرِ اعظم اور اُن کی معاشی ٹیم میں اہلیت ہوتی تو سواتین سالہ مدتِ اقتدار کے بعدغیر معمولی نہ سہی معمولی ہی سہی بہتری کے کچھ تو آثار نظر آتے اور کچھ نہیںتو برآمدات اور درآمدات کا فرق ہی ختم کر نے کی کوشش کی جاتی گردشی قرضوں میں خوفناک اضافے کا سلسلہ ہی تھم جاتامگر رضا باقر جیسے شخص کو اسٹیٹ بینک کا گورنر بنانا اور اِس سے قبل بینک کو خودمختاری دینے کا فیصلہ تباہی کی انتہا ثابت ہوا ہے اِس میں شائبہ نہیں کہ رضا باقر عالمی مالیاتی اِداروں کے بہی خواہ ہیں عالمی مالیاتی اِدارے جو کہتے ہیں رضا باقر من و عن عمل کرتے ہیں مصر میں وہ ایسا ثابت کرچکے اسی بناپر مصری عوام آج بھی رضا باقر کو خون آشام بلا کے نام سے یاد کرتی ہے پھر بھی پاکستان نے اِس شخص کو مرکزی ریاستی بینک کی سربراہی سونپ دی ایسا کیوں ہوا؟ آج نہیں تو کل آزاد مورخ اِس حقیقت کو عیاں کردے گا ایسا لگتا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معیشت کو تباہ کیا جارہا ہے تبھی مسائل میںکمی کی بجائے اضافے کا رجحان ہے۔
کسی اِدارے ،کمپنی یا خیراتی اِدارے کو عطیات سے چلایا جا سکتا ہے لیکن ملک چلانے کے لیے صرف عطیات پر تکیہ نہیں کیا جاسکتامنصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے رہنمائوں کی پل بھر کی لغزش قوموں کو برسوںپیچھے دھکیل سکتی ہے سوا تین سالہ اقتدار کے دوران نہ تو پچاس لاکھ گھر بنے اور نہ ہی ایک کروڑ ملامتیں دی گئی ہیں سابق حکمرانوں کے لوٹے گئے تصوراتی دوسو ارب ڈالر بھی نہیں لائے جا سکے اُلٹامعاشی طورپربدحا ل ملک کے خزانے سے قانونی فرموں کو لاکھوڈالرکی ادائیگی کر دی گئی ہے آئی ایم ایف سے مالیاتی پیکج لینے کے لیے بجلی کے نرخ اور ٹیکس بڑھانے کی شرائط تسلیم کر کے صنعت وزراعت کومزید تباہ کیاجارہا ہے پھربھی قرض کی آرزو پو ری نہیں ہورہی ایسے حالات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کی طرف سے (ایم جی آئی) مڈل ایسٹ گرین انیشیوٹیو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت کو وزیرِ اعظم نے غنیمت جانتے ہوئے فی الفور دورے کی حامی بھر لی اور دیگر مصروفیات کے دوران ہی میزبان سے معاشی ریلیف کے لیے امداد کا سوال کردیاجس کے نتیجے میں سعودیہ نے 1.2 بلین ڈالر موخرادائیگی پر تیل اور 3بلین ڈالر ادائیگیوں کو بہتر بنانے کے لیے بینک ڈیپازٹ رکھنے پر مشتمل کل 4.2 ڈالر کے امدادی پیکج کی نوید سنائی جس پر تشکر و تحسین کی پالیسی کادوبارہ سلسلہ شروع کردیاگیا ہے حالانکہ اقتدار میں آنے سے قبل وزیرِ اعظم قرض لینے کے سخت ناقد تھے اب اِس میں کوئی عار تصور نہیں کرتے اسی وجہ سے قوم سے کیے دیگر وعدوں کی طرح یہ وعدہ بھی ہنوز ایفا نہیں ہوا۔
چین ،سعودی عرب اور عرب امارات کے دوستانہ قرضے عالمی مالیاتی اِداروں سے کئی گنا مہنگے ہیں مگر ہم تشکر و تحسین کرتے ہیں دوستانہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کی شرح اکثر عوام سے پوشیدہ رکھی جاتی ہے جو ناقابلِ فہم ہے سعودیہ کے دیے تین ارب ڈالر قرض نہیں یہ دوست ملک نے محض اسٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے ہیں اگر یہ تین ارب ڈالر قرض ہوتے تو حکومت خرچ کرنے پر قادر ہوتی مگر جمع کرائے گئے ڈالر پرہمیںسود اداکرنا ہے پھربھی پھولے نہیں سمارہے کچھ بھی ہویہ ڈالر واپس کرنے سے آئندہ بھی کوئی حکومت راہ فرار اختیار نہیں کر سکتی تو کیا یہ بہتر نہیں کہ حالات سے عوام کو باخبر رکھا جائے تشکر وتحسین تو تب بنتا ہے جب واقعی نوازش ہو مہنگے قرضوں پر اترانا یا احسان مندی ظاہر کرنا سمجھ سے باہر ہے مشیرِ خزانہ شوکت ترین بھی معاہدے کی تفصیل بتانے سے گریزاں ہیں مگر عمران خان کی طرف سے سعودی سالمیت کے تحفظ کا اعادہ واضح کر تا ہے کہ پاکستان نے اپنا وزن ریاض حکومت کے پلڑے میں ڈال کر نیا مالیاتی پیکج لیا ہے کچھ لو کچھ دو تو مسلمہ عالمی قانون ہے پھر تشکر و تحسین کِس لیے؟
دوست ممالک کامالیاتی تعاون عارضی نوعیت کا سہارہ ہے اور ایسی رقوم لینا ثابت کرتی ہیں کہ ملک ہنوز معاشی گرداب میں پھنسا ہے ضرورت اِس امر کی ہے کہ ملنے والے مالی تعاون سے معیشت کی بحالی پر توجہ دی جائے بدقسمتی سے جو بھی حکمران آتا ہے دوست ممالک سے پیسے لیکر معیشت کو عارضی سہارہ دے کرخودکو باصلاحیت ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر کئی ملکوں اور عالمی اِداروں سے بھاری قرض لینے کے باوجودآج بھی ملک کی معاشی حالت ابتری کا شکار ہے ظاہر ہے قرضوں کو معاشی بہتری کے لیے استعمال ہی نہیں کیا گیا اِس میں قصورکِس کا ہے؟معاشی ناکامیوں کے باوجودقرض ملنے پرتشکر و تحسین چہ معنی دارد؟ضرورت اِس امر کی ہے کہ قرض لینے پرتوجہ دینے کی بجائے حکومت صنعتی وزرعی پیدواربہتر بنانے پر توجہ دے جب درآمدات سے برآمدات کا حجم ذیادہ ہوگا تو قرض مانگنے کی ضرورت نہیں رہے گی علاوہ ازیں افرادی قوت کو بیرونِ ملک بھیجنے سے قبل ہُنر مند بنایا جائے تاکہ ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ ہوپھر کسی ملک یا عالمی اِدارے کے قرض کے عوض تشکر وتحسین کی ضرورت نہیں رہے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر