... loading ...
پاکستانی نژاد ویژول آرٹسٹ لاریب عطا نے ایک اور بڑے بجٹ کی ہالی وڈ فلم میں اپنی خدمات پیش کردی ہیں۔ لاریب عطا نے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی ہالی وڈ فلم جیمز بونڈ 007 میں بطور ویژول آرٹسٹ کام کیا ہے، اس وقت یہ فلم برطانوی اور امریکی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔معروف گلوکارعطا اللہ خان عیسی خیلوی کی بیٹی لاریب عطا گزشتہ 10 سالوں سے ہالی وڈ میں بطور ویژول آرٹسٹ کام کررہی ہیں۔ لاریب عطا جیمز بونڈ 007 سے قبل ہالی وڈ فلم ٹیننٹ اور مشن امپاسیبل فال آؤٹ، ایکس مین اور دیگر فلموں میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرچکی ہیں۔لاریب عطا 2019 میں ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ میں نام زد ہونے والی واحد پاکستانی ہیں۔ لاریب عطا نے اس کام یابی کو اپنے بھائی سانول عیسی خیلوی کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ کام یابی کے اس سفر میں میرے بھائی نے والد جیسا کردار ادا کیا۔ بطور پاکستانی ہالی وڈ فلم میں کام کرنا باعث اعزاز ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق حکام کو اہم ہدایات جاری کر دیں،وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مواد ترسیل نیٹ ورکس،انٹرنیٹ ٹریفک کے شیئرکا2.1فیصدحصہ رکھتے ہیں انہیں فحش موادپ...
برطانیہ کی کمپیٹیشن اور مارکیٹس اتھارٹی نے جف پلیٹ فارم GIPHYکی خریداری سے متعلق مکمل معلومات نہ دینے پر فیس بک کو 55 کروڑ پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا۔ کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی کے مطابق جف پلیٹ فارم کی خریداری سے متعلق تحقیقات میں درکار معلومات دینے سے انکار کرنے پر فیس بک پر جرم...
حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے کچھ صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں تو کچھ حکومت پر طنز کے تیر چلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر کسی نے وزیراعظم سے گھبرانے کی اجازت مانگی تو کسی نے خان کو نئے پاکستان کی مبارک باد دے...
ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر سال 2021 کی دوسری سہ ماہی میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی ہیں، دنیا بھر میں ڈیلیٹ کی گئی ویڈیوز میں تعداد کے اعتبار سے پاکستان دوسرے نمبرپر رہا ۔ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے م...
آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلِکس نے پاکستان میں صارفین کیلئے سبسکرپشن فیس میں کمی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب نیٹ فلِکس نے نیوزی لینڈ، نیدرلینڈز اور اسپین جیسے ملکوں میں اپنی فیسیں بڑھائی ہیں، پاکستان میں فیس میں 400 روپے کی کمی کردی ہے،اس کمی کے بعد نیٹ فل...
لیجنڈری ڈرامہ ساز، مزاح نگار اور مصنف انور مقصود نے پہلی بار آن ایئر انکشاف کیا کہ انہوں نے معروف کامیڈی پروگرام ''ففٹی ففٹی''سے کنارہ کشی اختیار کر کے ''شوشا ''نامی پروگرام کیوں شروع کیا تھا ۔ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب ففٹی ففٹی کا آغاز ہوا تھا تو اس وقت ...
گریٹر اقبال پارک کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے تحریری بیان کے بعد مرکزی ملزم ریمبو سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کیس نیا موڑ اختیار کر گیا، متاثرہ ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار ٹک ٹاک ویڈیو میں نظر آنے والے ساتھی...
منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو20 سال تک سزا سنائے جانے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے،ان مقدمات میں انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔ سیکشن 8 سی منشیات خریدنے اور ف...
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ پرائیویسی اور اعتماد کے خدشات کے پیش نظرفیس بک کو مزید کام اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی کی طرف سے جاری ایک بیان میں فیس بک کے ڈھانچے میں اصلاحات کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب فیس بک کے سابق پروڈکٹ ڈ...
فیس بک کی چند گھنٹے کی خرابی کے باعث میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ ہوگیا۔بانی ٹیلی گرام پاول دروف کا کہنا ہے کہ دیگر پلیٹ فارمز سے آنے والے 7 کروڑ صارفین کو خوش آمدید کیا ہے۔مانیٹرنگ فرم کا کہنا ہے کہ امریکا میں ٹیلی گرام ڈاون لوڈنگ کے56 ویں نمبر سے ...
فیس بک کی سابقہ عہدے دار فرانسس ہاوگن امریکی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئیں،فیس بک کی ایک سابقہ ملازم فرانسس ہاگن نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ ادارہ ان معاشرتی نقصانات سے بخوبی آگاہ ہے، جو اس کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ میڈیاپورٹس کے مطابق ہاگن نے اپنے خیالات کا اظہار ایک ٹ...
فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروسز کی گھنٹوں تعطلی کے بعد دنیا بھر میں لاکھوں سوشل میڈیا صارفین کو مشکل کا سامنا کرنا پڑاہے ۔ اس الجھن کے بعد یورپی یونین نے کہا ہے کہ جو مسئلہ پیش آیا اس نے مزید متبادل کمپنیوں کی ضرورت ظاہر کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے زور دیتے ہوئے ک...