... loading ...
کامیڈی کنگ اور لیجنڈ اداکارعمر شریف کوعبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں واقع شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور فاطمہ جناح کی بہن شیریں جناح کے قریب سپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ اور تدفین کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی جبکہ میت کی منتقلی کے سلسلے میں بلاول چورنگی سے ضیا الدین ہسپتال جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔قبل ازیں عمر شریف کی نمازجنازہ سیلانی ویلفیئر کے علامہ بشیر فاروقی نے پڑھائی۔ کامیڈی کنگ عمر شریف کی نماز جنازہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزیر سعید غنی، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب، مولانا تنویر الحق تھانوی، فیصل ایدھی، چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان، پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ کے علاوہ سیاسی، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں، شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عمر شریف کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔عمر شریف کی نماز جنازہ کے لیے سہ پہر 3 بجے کا وقت طے کیا گیا تھا تاہم مداحوں کی عقیدت اور والہانہ طریقے سے اظہار محبت کی وجہ سے نماز جنازہ آدھا گھنٹہ تاخیر سے ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کے لیے پانی اور فرسٹ ایڈ کا انتظام کیا گیاتھا۔ جنازہ گاہ کے باہر اور اندر پانی پلانے کے انتظامات کیے گئے۔ عمر شریف پارک کے ساتھ موبائل ویکسینیشن اور فرسٹ ایڈ کے انتظامات کیے گئے تھے۔ کامیڈی کنگ کی آخری رسومات کی تمام ذمہ داریاں سیلانی ویلفیئرٹرسٹ نے انجام دیں۔ پارک کے باہر جنازے میں شرکت کے لیے پارکنگ کا خصوصی انتظام کیا گیاتھا۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق لیجنڈ اداکارعمر شریف کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پرسیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ نماز جنازہ کے مقام عمر شریف پارک اور تدفین کے مقام درگاہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر 200 سے زائد پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔ نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر پولیس کی جانب سے 2 ایس پیز اور 6 ایس ایچ اوز کو تعینات کیا گیاتھا۔ایس ایس پی ساؤتھ نے کہاکہ عمر شریف پارک کلفٹن سے عبداللہ شاہ غازی کے مزارتک کے روٹ پر بھی سیکیورٹی لگائی گئی تھے۔ نمازجنازہ کے مقام عمر شریف پارک اور تدفین کے مقام درگاہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرواک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے۔عمر شریف پارک اور درگاہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے سے سوئپنگ بھی کرائی گئی۔اس سے قبل کامیڈی کنگ عمر شریف کا جسد خاکی بدھ کی صبح 5 بج کر 35 منٹ پر کراچی پہنچا۔ عمر شریف کے اہل خانہ میت وصول کرنے ایئرپورٹ پہنچے۔ عمر شریف مرحوم کا جسد خاکی ترکش ایئرلائن کی پرواز TK708 سے لایا گیا۔ کراچی پہنچنے کے بعد مرحوم کا جسد خاکی ضابطے کی کارروائی کے لیے انٹر نیشنل کارگو ٹرمینل منتقل کیا گیا۔ سی اے اے اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جسد خاکوورثا کے حوالے کردیا گیا۔عمر شریف کا جسد خاکی کراچی پہنچنے کے بعد کارگو ٹرمینل پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ جسد خاکی وصول کرتے وقت بیٹے جواد عمر اور دیگر احباب جذباتی ہوگئے۔عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل اور جرمنی سے قونصل جنرل امجد علی جسد خاکی کے ہمراہ کراچی پہنچے۔ کارگو ٹرمینل پر سی اے اے کسٹمز اور ایئر لائن افسران بھی موجود رہے۔عمر شریف کے جسد خاکی کی فوری کلیئرنس کے لئے تمام اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔ جب کہ ترکش ایئرلائن کی پرواز TK708 نے اپنے مقررہ وقت سے دس منٹ پہلے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ پرواز کا کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کا مقررہ وقت صبح 5بج کر45منٹ تھا تاہم پرواز نے صبح 5بج کر35منٹ پر کراچی جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔صوبائی وزیر سعید غنی بھی کارگو ٹرمینل پہنچ گئے اور انہوں نے عمرشریف کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت کی۔ سعیدغنی نے کہاکہ عمرشریف نے ملک کانام دنیا بھرمیں روشن کیا۔سعید غنی نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کوئی ایسا ادارہ ان کے نام سے منسوب کیا جائے جو کام کرتا رہے اور عمر شریف کو لوگ یاد رکھیں۔قبل ازیں عمر شریف کی میت کو نمازِ جنازہ کے لیے ان کی گلشنِ اقبال میں واقع رہائش گاہ سے عمر شریف پارک کلفٹن منتقل کیئے جانے کے موقع پر عمر شریف کے مداح، عزیر و اقارب بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ پر موجود تھے جو میت کے ہمراہ جنازہ گاہ آئے۔میت کی منتقلی کے موقع پر بلاول چورنگی سے ضیا الدین اسپتال جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔ادھر اداکارہ شیبا بٹ، گلوکارہ شازیہ کوثر اور دیگر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کراچی میں واقع عمر شریف کی رہائش گاہ پہنچیں، جہاں انہوں نے مرحوم اداکار کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔واضح رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لئے امریکا لے جاتے ہوئے جرمنی میں کچھ وقت کے لیے قیام کرنا پڑا تھا تاہم وہ وہیں دوران علاج انتقال کرگئے تھے۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے پاکستان اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے درمیان کابل میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں، ممکن ہے پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچ جائیں، مذاکرات ناکام ہوئے تو کسی کو افغان سرزمین پاکستان ...
پاکستان نے آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں ایک درجہ مزید ترقی کرتے ہوئے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ گزشتہ روز سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو 26 رنز سے شکست دے کر 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی تھی، سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹ...
رکن قومی اسمبلی ،معروف ٹی وی میزبان، مقررعامر لیاقت حسین کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کردی گئی، نماز جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی۔عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ عبداللہ شاہ غازی ...
پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو24رنزسے شکست دے دی، پشاورکی ایونٹ میں چوتھی کامیابی ، پوائنٹس ٹیبل پرکوئٹہ سے چوتھی پوزیشن چھین لی۔کوئٹہ کے ول سمید کے99رنزرائیگاں چلے گئے۔ حسین طلعت میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپرلیگ کے بائیسویں میچ میں پشاو...
عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول پر قرض کا معاہدہ طے پاگیا۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ارنیسٹو رامیرزو ریگو کی قیادت میں آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت کے تعاون سے 4 اکتوبر سے 18 نومبر کے درمیان آئی ایم ایف 2021 کے آرٹیکل نمب...
موبائل فون بنانے والی شیاؤمی ائیرلنک نے پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کی ٹوئٹ کے مطابق میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے۔ اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی شیاؤمی ائیرلنک کمیو...
ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ، افغانستان نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے ، پاکستان نے19اوورز میں ہدف حاصل کرلیا ، آصف علی نے سات گیندوں...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگ گئے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے،شکست کے بعد گراؤنڈ میں موجود شائقین نے نیوزی لینڈ پر طنز کے نشتر ...
بھارت کو شکست دینے پر بین الاقوامی میڈیا میں بھی پاکستانی ٹیم کے چرچے ،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو تاریخی شکست کی داستان دنیا بھر کے اخباروں کی سرخیوں کی زینت بن گئی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو تاریخ ساز معرکے میں شکست دی...
آئی سی سی ٹی20میچوں میں اب تک 4ٹیمیں10وکٹوں سے کامیابی حاصل کرسکی ہیں۔ پہلے نمبرپر20ستمبر2007ء کوآسٹریلیا نے سری لنکا کو10وکٹوں سے شکست دی، دوسرے نمبرپر20ستمبر2012ء کوجنوبی افریقہ نے زمباوے کو10وکٹوں سے شکست دی۔تیسرے نمبرپر17اکتوبر2021ء کواومان نے پاپوانیوگنی کو10وکٹوں سے شکست دی...
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے تین روزہ اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے بہتری دکھائی ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم بدستور گرے لسٹ میں رہے گا۔جمعرات کو ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکوس پلییئر نے تین روزہ اجلاس کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ واٹس...
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد 33ارکان کی حمایت سے منظور کرلی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 25اکتوبر کو صبح گیار بجے ہوگی ۔ بدھ کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بیس منٹ کی تاخیر سے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ اجلاس میں پوائ...