... loading ...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وسیم خان نے اختیارات میں کمی کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔ وسیم خان کی مدت ملازمت فروری2022 میں ختم ہونی تھی۔ذرائع کے مطابق وسیم خان اپنی مدت ملازمت میں توسیع کے خواہشمند تھے اور اختیارات میں کمی بھی استعفے کی ایک وجہ بنی۔وسیم نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو پیش کیا۔پی سی بی نے وسیم خان کے چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔وسیم احمد خان واروکشائر، سیسیکس اور ڈربی شائر کی طرف سے کاؤنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔وسیم خان انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔وہ لیسٹر شائر کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں۔وسیم خان انگلینڈ میں کھیلوں کے بورڈ کا بھی حصہ تھے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ سیل کا بھی سات سال حصہ رہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ وسیم خان کو ان کے بے پناہ تجربے کی بنیاد پر سلیکٹ کیا تھا۔